Tag: New year

  • ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسج موصول ہوا ہے۔

    فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے اسٹوری پر اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔

    ماورا حسین کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا میسج موصول

    کرسٹیانو رونالڈو نے میسیج میں اداکارہ ماورا حسین کو نئے سال 2025 کی آمد پر مبارکباد دی ہے، اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ سال بن گیا‘۔

    اداکارہ نے انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by WOKE (@woke_bycapital)

    خیال رہے کہ ماورا حسین متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MAWRA (@mawrellous)

  • کراچی میں نئے سال کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی

    کراچی میں نئے سال کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی

    کراچی : شہر قائد میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے ساتھ پولیس کی سیدھی گولیاں بھی چل پڑیں، کراچی میں سال کا پہلا پولیس مقابلہ بھی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جہاں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دو درجن سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ایسے میں سال کا پہلا پولیس مقابلہ بھی سامنے آیا ہے۔

    کراچی کے علاقے مومن آباد الفتح کالونی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان سے اسلحہ،4 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا ہے ان کی شناخت امان اللہ اور عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے24افراد زخمی ہوگئے جن میں 19 مرد،2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نامعلوم سمت سے آنیوالی اندھی گولی سے زخمی ہونے والے بے گناہ شہریوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی مداد فراہم کی گئی، جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • سال نو پر فائرنگ کے واقعات کیوں نہ رک سکے؟ (ویڈیوز دیکھتے ہوئے محتاط رہیں)

    سال نو پر فائرنگ کے واقعات کیوں نہ رک سکے؟ (ویڈیوز دیکھتے ہوئے محتاط رہیں)

    محکمہ پولیس کی جانب سے تمام تر کوششوں اور اقدامات کے باوجود سال نو پر فائرنگ کے واقعات نہ رک سکے، اور کراچی شہر میں ایسے متعدد واقعات رونما ہوئے جو قانون کی خلاف ورزی پر بھی مبنی تھے اور ان کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

    اس سال پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر نہ صرف مہم چلائی گئی بلکہ نچلی سطح تک اقدامات بھی دیکھے گئے، ایڈیشنل آئی جی کراچی خود رات گئے تک مانیٹرنگ کرتے رہے، تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی حدود میں پٹرولنگ کرتے رہے۔

     

    ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے بھی اسٹیڈیم روڈ سے سی ویو تک کا دورہ کیا گیا، لیکن رات 12 بجتے ہی سخت اقدامات کے باوجود شہر کے بیش تر علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے، جس کے بعد رات گئے تک نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے کے واقعات میں چار خواتین، تین بچے اور دو بچیوں سمیت 32 افراد زخمی ہوئے، جنھیں کراچی کے عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حیدرآباد: سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے متعدد افراد زخمی

    چوں کہ پولیس نے اس مرتبہ سیکیورٹی بہت سخت رکھی تھی تو ہوائی فائرنگ کے الزام میں 59 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ ساحل سمندر پر ہلڑ بازی کرنے پر بھی 6 ملزمان گرفتار ہوئے، کراچی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایسٹ سے 20، سینٹرل سے 21، کیماڑی سے 7، کورنگی سے 9، ساؤتھ سے 6 اور لیاری سے 2 افراد کو گرفتار کیا اور مقدمات درج کیے۔

    بڑے وقتوں بعد یہ دیکھا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے، لیکن اس کے باوجود فائرنگ کے واقعات ہوئے جس کا نتیجہ یہی نکالا جا سکتا ہے کہ ایک جاہل شخص اگر ہتھیار اٹھالے تو اس کو سمجھایا جا سکتا ہے، لیکن ایک پڑھا لکھا اٹھا لے تو وہ زیادہ خطرناک بن جاتا ہے، وہ سمجھتا ہے کہ وہ پڑھا لکھا اور اسمارٹ ہے اور تعلقات بھی ہیں تو وہ بچ جائے گا، اور ایسا ہو بھی جاتا ہے۔

    لیکن گزشتہ رات ایسا ہر جگہ نہیں ہوا، پولیس نے 60 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا اور کراچی پولیس آفس میں ویڈیوز موصول ہونے کے بعد مزید گرفتاریاں ہوں گی، ہوائی فائرنگ کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک مخصوص کلاس جس کا تعلق امیر، غریب یا جاہل ان پڑھ سے نہیں ہے، انھوں نے اسے اپنی عزت اور کلچر بنا لیا ہے، ایسے لوگ آپ کو شادی ہال کے اندر اور باہر بھی نظر آتے ہیں۔

    ایسے لوگوں کی نظر میں پولیس یا قانون نافذ کرنے والوں کے میسج پر کہا جاتا ہے ’ابے کچھ نہیں ہوتا دیکھ لینا‘ اور جب ہو جاتا ہے تو معافی ترلوں پر آ جاتے ہیں، کراچی پولیس کو چاہیے اپنے تفتیشی افسران کے ذریعے ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کو ایسا سبق سکھائیں کہ جن کو معلوم ہو وہ آئندہ آتشیں ہتھیار کو ہاتھ لگانے سے پہلے انجام کے بارے میں بھی سوچ لیا کریں۔

    کراچی میں ہوائی فائرنگ کی سب سے بڑی وجہ دھڑا دھڑ بننے والے اسلحہ لائسنس بھی ہیں، جو ہر شخص کو بھاری پیسوں کے عوض جاری کر دیے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ وہ اسلحہ بھی ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے اب آپ کو گھروں تک پہنچایا جاتا ہے، ایسے اسلحے کے ذریعے فائرنگ تو ایک رات ہوتی ہے، لیکن ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سارا سال ہوتے رہتے ہیں۔

    شہر قائد کو جب تک ڈی ویپنائز نہیں کیا جاتا، امن و امان کی صورت حال ہمیشہ خطرے میں رہے گی، پولیس کو اگر ہوائی فائرنگ کا مرض روکنا ہے تو اس کا جڑ سے علاج کرنا ہوگا عارضی علاج مسئلے کا حل نہیں۔

  • سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار، دفعہ 144 نافذ

    سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار، دفعہ 144 نافذ

    کراچی: سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی گئی، دفعہ 144 کا نافذ بھی عمل میں لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر کمشنر سلیم راجپوت نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جو یکم جنوری تک نافذ رہے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی۔

    دوسری طرف سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ہر ٹیم کو الکوحل انہلر ڈیوائس فراہم کر دی گئی ہے۔

    ڈی ایس پی غیاث احمد کے مطابق شراب پی کرگاڑی چلانے سے کئی حادثات ہوتے ہیں، مشکوک کار کو روک کر تمام افراد کا الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا، اور کار میں موجود جس شخص نے شراب پی ہو قانونی کارروائی ہوگی۔

    انھوں ںے کہا ٹریفک پولیس کی ہر ٹیم کے ساتھ متعلقہ تھانے کے اہلکار ہوں گے، شراب پینے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور گاڑی ضبط کی جائے گی۔

  • یاسر حسین اور اقرا عزیر کی انوکھے انداز میں نئے سال کی مبارکباد

    معروف فنکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیر نے انوکھے انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ نئی تصویر پوسٹ کی۔

    یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میری اور میری اہلیہ کی طرف سے آپ سب کو نیا سال مبارک ہو۔

    انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے لکھا کہ آپ کے ساتھ رہنا بے حد پرلطف ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    یاسر حسین اور اقرا عزیز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور بیٹے کبیر حسین کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    یاسر اور اقرا سنہ 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2021 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • نئے سال کے جشن میں گوگل بھی شامل، ڈوڈل تبدیل کردیا

    سال 2023ء کا جشن منانے کے لیے دنیا بھر میں مقبول اور سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل بنا کر دنیا کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

    گوگل ہمیشہ اپنے ہوم پیج کو ہر تہوار کی نسبت سے نئے ڈوڈل کے ساتھ سجانے کی روایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سال نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے ایک نیا ڈیزائن پیش کیا گیا ہے۔

    گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پچھلے سال کو الوادع کہنے اور نئے سال کے استقبال کے حوالے سے روشنیوں پھل پھلجھڑیاں اور پٹاخے دکھائے ہیں۔ صارفین کی جانب سے گوگل کے اس نئے ڈوڈل کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے گوگل ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا ڈوڈل نئے سال کا جشن منا رہا ہے، یہ 2022 کی یاد تازہ کرنے اور 2023 میں ایک نئی شروعات کا انتظار کرنے کا وقت ہے۔ چاہے آپ آتشبازی کر رہے ہوں یا اگلے سال کے لیے اہداف طے کر رہے ہوں۔

  • کراچی : نئے سال کی خوشی میں فائرنگ سے 15 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 14 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    فائرنگ کے واقعات کراچی کے علاقوں کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، عزیز آباد، پرانا گولیمار اور درخشاں میں پیش آئے۔

    سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ قبل ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔ کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس دوران منچلے افراد کی جانب سے بے تحاشا فائرنگ بھی کی گئی، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق صدر اورگارڈن میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد، لائٹ ہاؤس 2،حسین آباد میں ہوائی فائرنگ سے ایک، بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔

    اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ سے ناظم آباد پل پر ایک شخص، لیاقت آباد 4نمبر میں ایک شخص جبکہ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوراجی اور ایکسپو سینٹر کے قریب ہوائی فائرنگ سے 2افراد، سہراب گوٹھ  میں ایک شخص اور آئی سی آئی پل کے قریب ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

    علاوہ ازیں گلشن ڈویژن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، دو ملزمان کو گلشن اقبال اور ایک ملزم کو شارع فیصل سے گرفتار کیا گیا۔

  • نئے سال میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی، ندا ڈار

    کراچی : پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے کہا ہے کہ سال 2022 میرے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، آئندہ بھی ایسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گی۔

    ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے کوچنگ اسٹاف اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کارکردگی میں بسمہ معروف کا بھی اہم کردار ہے، بسمہ کے ساتھ کافی پارٹنر شپس لگیں، عالیہ کے ساتھ بھی شراکت رہی، دوسری لڑکیوں کو بھی میری کارکردگی سے حوصلہ ملا۔

    انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش رہی ہے، سال 2019 کے بعد سے بہت سی کامیابیاں ملیں، ایوارڈز اور اس کیلئے نامزدگی سے ہمیشہ مزید بہتر کرنے کا حوصلہ ملتا ہے، کوشش ہے کہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی کارکردگی دکھاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ بہترین پلیئر کیلئے نامزد ہونا بھی بڑی بات ہے، اللہ نے چاہا تو ایوارڈ بھی ملے گا، 2022 میں ایشیا کپ میں انڈیا اور کامن ویلتھ گیمز میں بارباڈوس کیخلاف پرفارمنس یادگار ہیں، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین آل راؤنڈر بنوں۔

    ندا ڈار نے مزید کہا کہ عالمی آل راؤنڈر رینکنگ میں میرا ساتواں نمبر ہے خواہش ہے کہ ٹاپ ٹو میں آؤں اور پاکستان کیلئے مزید دو سال کھیلوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا سے سیریز تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگی، اچھی ٹیم کیخلاف کھیل کر ہمیں اعتماد بھی ملے گا اور کھیل بہتر ہوگا۔

  • نئے سال کی آمد پر رینجرز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    کراچی : شہر قائد میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سندھ رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، کراچی اور اندرون سندھ اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو ایئرکے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اس حوالے سے ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کی اہم شاہراہوں پر رینجرز کی جانب سے موٹرسائیکل اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    کراچی سمیت اندرون سندھ میں اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، رینجرز کی بھاری نفری کراچی سمیت اندرون سندھ میں گشت پر موجود رہے گی۔

    ہوائی فائرنگ اور کسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی، عوام سے اپیل ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کریں۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں، خلاف ورزی پر فوری اورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

  • نئے سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی

    نئے سال سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے نئے سال سے مہنگائی کا نیا تحفہ مل گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کو سستی اشیا ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سب کو یکساں سبسڈی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یکم جنوری 2023 سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی، سبسڈائزڈ اشیا صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام افراد کے لیے گھی، آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے حکام کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کے لیے چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300 روپے فی کلو ہوگا۔

    عام شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 75 روپے مہنگا ہوگا اور 375 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، چینی 19 روپے مہنگی ہوگی اور 89 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا ہوگا، اور 648 روپے کا ہوگا۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کر کے 3 کلو مقرر کر دیا گیا، گھی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 سے کم کر کے 3 کلو مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح آٹے کی ماہانہ خریداری کی حد بھی 40 سے کم کر کے 20 کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

    بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین کے لیے سامان خریداری کی موجودہ حد برقرار رہے گی، اور ماہانہ 40 کلو تک آٹا خرید سکیں گے، جب کہ چینی اور گھی ماہانہ 5،5 کلو تک خرید سکیں گے۔