Tag: new year firing

  • سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی

    سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 17 افراد زخمی

    پورے پاکستان کی طرح کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سال نو کے آغاز پر آتش بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 17افراد زخمی ہوگئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نئے سال کی آمد پر سخت پابندی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈوالہٰ یار اور دیگرشہروں میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    کراچی کے علاقے صدر، لیاری،گارڈن، سچل، کورنگی، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، کلفٹن، کیماڑی، سائٹ، سرجانی ٹاؤن ملیر، لیاقت آباد ،سہراب گوٹھ میں بھی مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

     ہوائی فائرنگ

    فائیواسٹار چورنگی پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت17افراد زخمی ہوئے، بہادر آباد میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص ایک سات سالہ بچہ زخمی ہوا۔

    اس کے علاوہ لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

    کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے2شہریوں کو کورنگی پولیس جبکہ ایک ملزم کو سائٹ ایریا سے کیماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہلٹربازی کرنے پر 6افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ زمان ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • کراچی: سال نو کے جشن پر فائرنگ، 17افراد زخمی

    کراچی: سال نو کے جشن پر فائرنگ، 17افراد زخمی

    کراچی : سال نو کے جشن پر فائرنگ سے سترہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے لاہور اور ملتان میں کارروائی کے بعد چوبیس منچلوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی میں نئے سال کی آمد کیساتھ شہر فائرنگ سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں منچلوں کی فائرنگ سے سترہ افراد زخمی ہوئے، نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس مداخلت پر ہنگامے کے نتیجے میں منچلوں نے گاڑیوں کے شیشی توڑے تو پولیس نے منچلوں کو منتشر کرنے کے خلاف کاروائی کی۔

    فائرنگ کے واقعات رنچھوڑ لائن، گلشن اقبال، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن اور صدر میں پیش آئے، رات گئے اورنگی ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے مال روڈ پر پولیس منچلوں کے سامنے بے بس نظرآئی، گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرکے چارمنچلوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، ملتان میں سال نو کا جشن پر پولیس نے قانون کی خلا ف ورزی کرنے پر بیس منچلوں کو حراست مں لے کر دو سو موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

    پشاور ،کوئٹہ ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی نئے سال کی آمد پر منچلوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی نفری الرٹ رہی ۔