Tag: New year

  • پولیس تشہیری مہم سے آگاہی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے قانون ہاتھ میں لے کر اپنا مستقبل برباد کر دیا

    پولیس تشہیری مہم سے آگاہی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے قانون ہاتھ میں لے کر اپنا مستقبل برباد کر دیا

    کراچی: سال نو پر سولجر بازار میں 3 طالب علموں کی ہوائی فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابقپولیس تشہیری مہم سے آگاہی کے باوجود پڑھے لکھے نوجوانوں نے قانون ہاتھ میں لے کر اپنا مستقبل برباد کر دیا، سال نو پر پولیس نے سولجر بازار میں تین طالب علموں کو گزشتہ رات فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    گرفتار ملزمان میں ایک گریجویٹ اور 2 میٹرک کے طلبہ ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے تینوں طالب علموں کا کرمنل ریکارڈ بن گیا ہے، اب یہ نوجوان بیرون ملک بھی آسانی سے سفر نہیں کر پائیں گے۔

    ادھر گرفتار ملزمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شدید پشیمانی کا اظہار کیا، استفسار پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کی تشہیری مہم دیکھی تھی لیکن ہم سے بڑی غلطی ہوگئی، ہمیں اس پر بڑا پچھتاوا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار طالب علموں کے خلاف اقدام قتل اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے، ملزمان سرکاری یا پرائیویٹ نوکری بھی مشکل سے حاصل کر سکیں گے ، جہاں جائیں گے یہ کرمنل ریکارڈ ان کا پیچھا کرے گا۔

  • کویت : نئے سال کیلئے تعطیل کا اعلان

    کویت : نئے سال کیلئے تعطیل کا اعلان

    کویت سٹی : نئے سال 2021کی آمد پر کویت کی بینکنگ فیڈریشن نے ملک میں تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری چھٹی یکم کے بجائے تین جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت بینکوں کی فیڈریشن کی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شیخہ العیسی نے نئے سال کی چھٹی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقامی بینک اگلے سال یکم جنوری کو جمعہ کے بجائے سرکاری تعطیل کے طور پر 3جنوری 2021 بروز اتوار کو اپنا کاروبار معطل کردیں گے۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے سال میں سرکاری امور کے اوقات پیر4جنوری 2021کو شروع ہوں گے اس حوالے سے  حتمی فیصلہ کویت کے مرکزی بینک کے جاری کردہ سرکلر کی بنیاد پر ہے۔

    علاوہ ازیں کویت کی بینکوں کی فیڈریشن نے اس موقع پر امیر کویت شیخ نواف الاحمد، ولی عہد شہزادہ شیخ میشال الاحمد اور وزیر اعظم کویت شیخ صباح الخالد کو مبارکباد پیش کی اور کویت کے عوام اور تمام بینک صارفین کی جانب سے نئے سال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • چین پاکستان کامخلص دوست ہے، مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے،عثمان بزدار

    چین پاکستان کامخلص دوست ہے، مشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنےچینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے،چین پاکستان کامخلص دوست ہےمشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال پر چینی صدر اور چینی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستانی قوم اپنےچینی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے، چین پاکستان کامخلص دوست ہےمشکل کی ہرگھڑی میں ساتھ نبھایاہے۔

    [bs-quote quote=”حکومت بھی ترقی کےچینی ماڈل سےسیکھ کرآگےبڑھ رہی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”عثمان بزدار”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت بھی ترقی کےچینی ماڈل سےسیکھ کرآگےبڑ ھ رہی ہے، دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی واقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی، دونوں ملک عالمی امور،امن پسندی اور باہمی احترام پریکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

    خیال رہے دنیا بھر میں نئے چینی قمری سال کے جشن کا آغاز ہوگیا ہے، یہ سال خنزیر سے منسوب ہے، خنزیر چینی منقطع البروج یا راس چکر (زوڈیئیک) کے 12 بروج میں سے ایک ہے اور اسے پرامیدی، جوش اور محنت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے کئے جاتے ہیں اور سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں جبکہ لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں اور خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

  • لندن : سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

    لندن : سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزمان پر فرد جرم عائد

    لندن : پولیس نے سال نو کے آغاز پر سیکیورٹی گارڈ کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت کے مغربی علاقے میں جاری سال نو کی تقریب کے دوران 33 سالہ سیکیورٹی گارڈ چاقو زنی کی واردارت میں زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتول سیکیورٹی گارڈ ملزمان کو فاؤنٹین ہاؤس میں داخل ہونے سے روک رہا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ اسامہ حمید اور 23 سالہ نور ایڈن حمادا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کردیا ہے۔

    لندن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں خطرناک ملزمان ہیں جنہیں ہتھکڑیوں میں ہونا چاہیے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول گارڈ کے ساتھ اس کے دو ساتھی 37 اور 29 سالہ شخص اور 29 سالہ خاتون زخمی ہوئے تھے جنہیں کچھ روز استپال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی عدالت نے فاؤنٹین ہاؤس واقعے میں ملوث ملزمان پر قتل، اقدام قتل اورخطرناک ہتھیار رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

    مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    مزید پڑھیں : چاقوحملوں نےلندن کومیدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس کا کہا تھا کہ لندن میں بندوقیں نہیں ہوتیں لیکن وہاں چاقو ہوتے ہیں، لندن کا اسپتال چاقو حملوں کے زخمیوں سے بھرگیا اورکسی وارزون میں تبدیل ہوگیا۔

  • صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار

    صدر اور وزیراعظم کا سال نو پر نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے سال نو پر نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے 2019 کو ملک کے لیے خوشحالی کا سال قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقاس سلسلے میں صدرِ مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے سب کو نئے سال کے آغاز کی مبادرکباد دی اور ساتھ ہی کامیابیاں اور خوشیاں ملنے کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیہ کلمات لکھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کو قوم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 پاکستان کے لیے سنہرا ثابت ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئے سال کا عزم ملک میں 4 چیزوں کے خلاف جہاد ہے، وہ چار چیزیں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ 2019 پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔

    2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا: پاک فوج

    قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھی سال نو پر قوم کو خصوصی پیغام دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2019 انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، پُر امن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔

    خیال رہے کہ سال نو کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں نے خوب جشن منایا اور ہلا گلا کیا۔

    نئے سال 2019 کی خوشی میں تاریخی مقامات کو دلہن کی طرح سجایا گیا، اور شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

  • دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ، شہر دلہن کی طرح سج گئے

    دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال، آتش بازی کا بھرپور مظاہرہ، شہر دلہن کی طرح سج گئے

    لندن: دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال کیا گیا، تاریخی مقامات پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ ہوا اور شہریوں نے رات گئے خوب ہلا گلا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں دریائے ٹیمز پر دل کو موہ لینے والا آتش بازی کا مظاہرہ ہوا، پیرس کی شاہراہ شانزے لیزے روشنیوں سے جگمگا اٹھی، جبکہ یونان کے شہر ایتھنز میں دلفریب آتشبازی نے دل موہ لیے۔

    ماسکو میں بھی آتشبازی کرکے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، نئے سال کے جشن کی آخری تقریب نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر منائی جائیگی جسے ایک ارب افراد براہ راست ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔

    دنیا بھر میں نئے سال کی آمد پر رات کے بارہ بجتے ہی آسمان رنگوں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا، سال نو کا سب پہلے شاندار استقبال نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں آکلینڈ کے سٹی ٹاور پر شاندار آتشبازی سے آسمان جگما اٹا، معروف گھڑیال بگ بینگ کے بارہ بجاتے ہی شروع ہوا۔

    دریائے ٹیمز پر آنکھوں کو خیرہ کرنے والی آتشبازی اور موسیقی کے تڑکے نے ماحول کو سحر انگیز بنا دیا، پیرس میں شاہراہ شانزے لیزے پر سال نو کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں سال نو کے آغاز پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا، آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر پر خراب موسم کے باوجود لاکھوں افراد نے دوہزار انیس کو خوش آمدید کہا، دبئی میں نئے سال کی تقریب میں برج الخلیفہ کو رنگ اور روشنیوں میں نہلا دیا گیا۔

    یونان کے شہر ایتھنز اور ہانگ کانگ کے وکٹوریہ ہاربر پر ہونے والی آتش بازی کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

    چین کے دارالحکو مت بیجنگ میں بھی آسمان روشنیوں سےجگمگانے لگا ، برازیل میں ریو ڈی جنیرو کے کوپا کبانا کے مشہور بیچ پر لاکھوں افراد نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

  • امریکا: سال نو کے جشن سے پہلے جشن کی ریہر سل، موسیقی نے سماں باندھ دیا

    امریکا: سال نو کے جشن سے پہلے جشن کی ریہر سل، موسیقی نے سماں باندھ دیا

    واشنگٹن: امریکا میں سال نو کے جشن سے پہلے جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ٹائم اسکوائر پر موسیقی نے سماں باندھ دیا۔

    تفصیلات کے امریکی شہر نیویارک میں سال نو کی آمد سے قبل ہی شہری خوشی سے پھولے نہیں سمارہے، ٹائم اسکوائر پر آزمائشی طور ہزاروں رنگ برنگی پتیاں نچھاور کی گئیں، موسیقی کی دھنوں پر بچوں کی عمدہ پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھوٹے بڑے سب ہی نئے سال کوخوش آمدید کہنے کہ منتظر نظر آتے ہیں، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر سال نوکے جشن سے پہلے جشن منانے کی ریہرسل کی گئی۔

    ٹائم اسکوائر کے قریب بلند وبالا عمارت کی بالکونی سے رنگ برنگی ہزاروں پتیاں نچھاور کی گئیں، ریپ موسیقی کی دھنوں پر بچوں کے رقص کو دیکھ کر ہر کوئی محظوظ ہوتا رہا۔

    سال نو کی آمد، امریکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    ٹائم اسکوائر سے سال نو کے جشن کی تقریب کو براہ راست نشرکیا جائے گا جسے ایک ارب سے زائد لوگ ٹی وی پر دیکھے گے۔

    دوسری جانب امریکا میں سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، مشکوک افراد کی مونیٹرنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی میڈیا نے کہا تھا کہ مشکوک افراد کی مانیٹرنگ کے لیے پہلی مرتبہ ڈرونز ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیاری ہیں۔

  • سال نو کی آمد، امریکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    سال نو کی آمد، امریکا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

    واشنگٹن: امریکا میں سال نو کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا، مشکوک افراد کی مونیٹرنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب نئے سال کی آمد پر جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری جانب امریکا میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی مانیٹرنگ کے لیے پہلی مرتبہ ڈرونز ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، جبکہ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیاری ہیں۔

    نیویارک پولیس کمشنر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹائم اسکوائر پر نئے سال کے جشن کے موقع پر شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کیلئے پہلی مرتبہ ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جو عوام کے سروں پر نہیں اڑیں گے بلکہ بلند وبالا عمارتوں کے درمیان سے مانٹیرنگ کریں گے۔

    پولیس کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کی اضافی نفری کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود رہے گا۔

    ہر سال لاکھوں افراد سال نو کا جشن منانے ٹائم اسکوائر کا رخ کرتے ہیں۔

  • خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    خوشیاں اورخوشیوں کاجشن شہداکا مرہون منت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : سال نو کی آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خوشیاں اور خوشیوں کاجشن ہمارےشہداکا مرہون منت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں سال نوکاجشن ہماری کامیابیوں کا مظہرہے، نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں زبردست جشن قوم کےعزم کاثبوت ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ اپنی خوشیوں میں عظیم مقصد کیلئے شہدا کو یاد رکھیں اور عظیم مقصد میں غازی بننے والوں سے اظہار تشکر کرنا نہ بھولیں کیونکہ خوشیاں اور خوشیوں کا جشن ہمارے شہدا کا مرہون منت ہے۔


    مزید پڑھیں : کامیاب سال تمام ہوا، سالِ نو کے نئے چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کو تیارہیں، آرمی چیف


    یاد رہے اس سے قبل نئے سال کی آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ایک یادگار سال اختتام پذیر ہوگیا ہے اور سال 2018 انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں کئی داخلی اور خارجی چیلینجز درپیش ہوں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کے عزم و حوصلوں کو شکست نہیں دے سکتا اور انشااللہ سال 2018 پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا۔

     

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج مشکلات اور مسائل کو چیلینج کے طور پر لیتی ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ان چیلینجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    نیوایئرنائٹ کےلیےرکاوٹیں برداشت نہیں کروں گا‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرداعلی شاہ نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گنے کے بحران کی ذمہ داروفاقی اور پنجاب حکومت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 100 روپے من گنا سندھ کی شوگرملوں کو فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب سے سستا گنا ملے گا تو سندھ کے کاشت کاروں کو مہنگا گنا شوگرملیں کیوں خریدیں گی؟۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہم نے پنجاب کے مقابلے میں گنے کا نرخ 2 روپے زیادہ مقرر کیا تاکہ کاشت کاروں کو فائدہ ہو لیکن وہاں سے سندھ میں شوگرملوں کو گنا 100 روپے فی من کے حساب سے دیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو نیوایئرنائٹ پرسی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری باشعور اور ذمہ دارہیں اس لیے انہیں نیو ایئرنائٹ پرسی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔

    انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دیے اور کہا کہ کراچی کے شہری ذمہ دار ہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نو پر خوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جبکہ ہوائی فائرنگ کی کسی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔