Tag: New year

  • کراچی، حیدرآباد، سکھر میں بدھ، جمعرات کو ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی، حیدرآباد، سکھر میں بدھ، جمعرات کو ڈبل سواری پر پابندی

     کراچی: اکیس رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت امام علی رضہ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے تین اضلاع میں ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

     جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، اور نو جولائی کی رات بارہ بجے تک رہے گا،کراچی کے علاوہ جن اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ان میں حیدرآباد او سکھر شامل ہیں۔

     محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری کی پابندی کے دوران بزرگ، خواتین، بچوں،آرمڈ فورسز کے اہلکاراورصحافی اس پابندی سے مسثتنیٰ ہوں گے۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی حیدرآباد، اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکیورٹی پلان کے تحت یوم علی کے موقع پر آٹھ اور نو جولائی یعنی بیس اور اکیس رمضان کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

  • کراچی میں ڈبل سواری پرتین دن کے لئے پابندی

    کراچی میں ڈبل سواری پرتین دن کے لئے پابندی

    کراچی: شہر قائد میں امن و امان کی بدترین صورتحال کے باعث کراچی میں تین روزکےلیےموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس کالونی میں پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد شہر میں ڈبل سواری پر تین روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے بائیس جنوری رات بارہ بجے تک ہوگا، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے چار روزہ پولیو مہم کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے ،اس دوران پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوا، یہ پولیو مہم بائیس جنوری تک جاری رہے گی ۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق بزرگ، خواتین ، بچوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور صحافیوں پرنہیں ہوگا۔

  • سال دوہزار چودہ زمین کا گرم ترین سال قرار

    سال دوہزار چودہ زمین کا گرم ترین سال قرار

    نیویارک: امریکی ادارے ناسا نے سال دوہزار چودہ کو زمین کا گرم ترین سال قرار دے دیا۔

    سال دوہزار چودہ تو بیت گیا لیکن اس کی حقیقت ناسا نے بیان کردی.

    ناسا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سورج اپنی آب و تاب کیساتھ زمین کو گرماتا رہا جس نے تمام ریکارڈ توڑدیئے۔

    سائنسدانوں نے جائزے کے بعد دوہزار چودہ کودنیا کا سب سے گرم ترین سال قرار دیا ہے ۔

     رپورٹ کے مطابق سال کا اوسط درجہ حرارت گزشتہ برسوں سے ایک اعشاریہ چار درجہ فارن ہائیٹ زیادہ رہا۔

    ماہرین کا کہنا ہے اٹھارہ سو اسی لیکر اب تک سب سے زیادہ گرمی دوہزار چودہ میں پڑی جس سے لوگ بل بلا اٹھے۔

    گرمی میں اضافے کے باعث مستقبل میں بہت سے ساحلی شہر ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

  • جشنِ عید میلادالنبی : سندھ کے10اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی

    جشنِ عید میلادالنبی : سندھ کے10اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو کراچی سمیت صوبے کے دس اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ بارہ ربیع الاول کو وفاق سے کراچی میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

    سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع ، سکھر، جامشورو، خیرپور، اورحیدرآباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جبکہ ان اضلاع میں گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اوراسلحہ لیکر چلنے کے خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس میں خواتین، بزرگ ، بچے ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مستثنیٰ ہوں گے ۔

     دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے کہ جس میں سفارش کی گئی کہ کراچی میں بارہ ربیع الاول کو موبائل فون سروس معطل کی جائے اور اس سلسلے میں انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیا گیا ہے، موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش علی الصبح سے را ت گئے تک کیلئے کی گئی ہے ۔

  • کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

    کراچی : شہر قائد میں ایک روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    سندھ حکومت نے سال 2015ءکے آغاز پر ایک دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال نو پر ایک دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 31 دسمبر کی صبح 6 بجے سے یکم جنوری کی صبح 6 بجے تک ہو گا ۔