Tag: New York City

  • سوشل میڈیا باضابطہ طور پر ’مضر صحت‘ قرار

    سوشل میڈیا باضابطہ طور پر ’مضر صحت‘ قرار

    امریکا میں سوشل میڈیا کو صحت عامہ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے نیویارک سٹی انتظامیہ نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کو مضر صحت قرار دیا ہے جو تمباکو نوشی کے مترادف ہے۔

    media

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ٹک ٹاک، یوٹیوب اور فیس بک پر تنقید کرتے ہوئے ان ایپس کو امریکہ میں لاکھوں بچوں کی ذہنی صحت خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

    اس حوالے سے کیے گئے تازہ ترین سروے میں نوعمر افراد میں ڈپریشن کی شرح ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔

    advisory

    اس اقدام کے بعد نیویارک امریکا کا پہلا شہر بن گیا ہے جس نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کو ‘مضر صحت’ قرار دے دیا ہے۔

    اسٹیٹ آف دی سٹی خطاب کے دوران نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو درپیش بحران کو ختم کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا سے دماغی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

    اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے بچوں کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا کے ‘خطرات’ کی روک تھام کی جائے گی۔

  • قیامت خیز طوفان : زمین نے پوری وین کو نگل لیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    قیامت خیز طوفان : زمین نے پوری وین کو نگل لیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    نیو یارک سٹی : شدید طوفان کے بعد زمین پھٹی اور پوری وین کو نگل لیا، مختصر سی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

    امریکہ میں سمندری طوفان اگرچہ اس وقت اپنے عروج پر نہیں مگر اس کی وجہ سے چلنے والی تیز ہواؤں نے امریکہ کی شمالی مشرقی ریاستوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    نیویارک اور نیوجرسی کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور کچھ علاقوں میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے۔

    Sinkhole swallows entire van

    امریکی محکمہِ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کا انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    طوفان کے دوران بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برونکس کی سڑک کے کنارے کھڑی خالی وین بائیں جانب جھکنا شروع ہوجاتی ہے اور اچانک زمین پھٹتی ہے اور پوری وین اس میں گرجاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیو پر صارفین نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے 58 فٹ لمبے، 15 فٹ چوڑے اور 20 فٹ گہرے گڑھے کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    بعد ازاں مزید حادثات کو روکنے کے لیے نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن کے عملے نے سڑک کے خلا کو پر کرنے کے لیے رات بھر کام کیا اور گاڑی کو گڑھے سے نکال کر اسے بند کردیا۔

  • بلڈوزر نے 100 سے زائد بائیکیں کچل ڈالیں، ویڈیو وائرل

    بلڈوزر نے 100 سے زائد بائیکیں کچل ڈالیں، ویڈیو وائرل

    نیویارک: امریکا میں بلڈوزر نے 100 سے زائد بائیکیں کچل ڈالیں، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر نے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے سو سے زیادہ غیر قانونی بائیکوں کو بلڈوزر سے کچلوا دیا۔

    میئر ایرک ایڈمز نے حال ہی میں شہر میں سیکڑوں غیر قانونی اور خطرناک بائیکوں کو بلڈوزر کے ذریعے تباہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    نیویارک میں سڑکوں کو محفوظ بنانے کی کوشش میں ڈرٹ بائیکس (ناہموار اور سخت زمین پر چلائی جانے والی بائیکیں) اور اے ٹی ویز کو ضبط کر کے تباہ کر دیا گیا۔

    غیر قانونی گاڑیوں کے مالکان اور انھیں چلانے والے شہریوں کو ایک واضح پیغام دینے کے لیے شہر کے میئر نے دسیوں غیر قانونی موٹر سائیکلوں کو بلڈوزر سے کچلنے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی۔

    میئر نے ٹویٹ کیا کہ ’آپ ہمارے محلوں کو دہشت زدہ کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کچل دیے جائیں گے۔‘ اس ویڈیو کلپ کو اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    نیویارک سٹی کے میئر نے کہا کہ انفورسمنٹ کمپین کے دوران تقریباً 900 بائیکس اور ATVs کو ضبط کیا گیا، ان میں سے تقریباً 90 فی صد کو 2021 میں پکڑا گیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان میں سے زیادہ تر غیر دستاویزی بائیکیں تھیں اور اکثر غیر بیمہ شدہ ڈرائیورز چلاتے ہیں۔

    میئر کے مطابق یہ گاڑیاں اکثر آس پاس کے مضافاتی علاقوں سے چوری کی جاتی ہیں اور ATVs یا ڈرٹ بائک چلانے والے گروہ انھیں شہر میں مقامی لوگوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    میئر نے کہا کہ ان میں سے بہت سے بائیک والوں کے پاس انشورنس نہیں ہے، اگر وہ کسی کو اس سے زخمی کرتے ہیں، تو زخمی شخص پر طبی اخراجات کا بوجھ بھی پڑ جاتا ہے۔