Tag: New York State

  • امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    امریکا میں خوفناک کار حادثہ، 20 افراد ہلاک

    واشنگٹن : امریکا کے شہر نیویارک میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو گاڑی ہجوم کو روندتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ریاست نیویارک میں گذشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس لوٹنے والی افراد سے بھری لیموزین وین تیز رفتاری کے باعث بےقابو ہوگئی ہوکر سڑک پر پیدل چلنے والے شہریوں پر چڑھ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، کار حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لیموزین شہر کی مصروف ترین شاہراہ سے گذر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر اسٹور کے قریب درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو پیدل چلنے والے افراد گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والے متاثرہ افراد پارکنگ ایریا میں موجود تھے جب گاڑی سے نے انہیں روندا تھا تاہم حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی درخت سے ٹکرانے اور شہریوں کو روندنے سے پہلے 2015 ماڈل کی ہائی لینڈر سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔

    نیویارک پولیس کی جانب سے واقع کے اصل حقائق جاننے کے لیے کی جانے والی تفتیش تاحال ابتدائی مراحل میں ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2009 میں پیش آنے والا حادثہ جس میں 49 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، 2009 کے بعد یہ امریکا کی تاریخ کا خطرناک روڈ حادثہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی میں سوار چار سگی بہنیں اور شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے دلہا دلہن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئےْ۔

  • نیو یارک میں سیکورٹی ہائی الرٹ، میراتھن وقت پر کرانے کا اعلان

    نیو یارک میں سیکورٹی ہائی الرٹ، میراتھن وقت پر کرانے کا اعلان

    نیویارک : امریکی شہر نیو یارک میں لوگوں کو ٹرک سے کچلنے کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، نیو یارک کے ٹرین سٹیشنز ، بس کے اڈوں اور ائر پورٹس سمیت سیاحتی مقامات پر اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں آٹھ افراد کو ٹرک سے کچل کرہلاک کرنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ، واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    نیو یارک کی انتظامیہ کے مطابق آئندہ اتوار کو ہونے والی میگا مراتھن مقررہ وقت پر منعقد کی جائے گی، نیو یارک کو کسی دہشت گرد سے کوئی خطرہ نہیں تاہم لوگوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے سیاحتی مقامات سمیت ائر پورٹس اور دیگر جگہوں پر سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے اور پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحے سے لیس کیا جارہا ہے۔

    گورنر نیو یارک کا کہنا تھا کہ داعش کے ماننے والے نے نیو یارکز پر بزدلانہ حملہ کیا۔

    نیویارک میئر بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ نیو یارکرز کو کوئی خوفزدہ نہیں کر سکتا، واقعے میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں کو نیو یارکرز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : نیویارک: حملہ آور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا، 8 افراد ہلاک


    اس موقع پر لوگوں سے تحقیقات اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

    یاد رہے کہ نیو یارک میں حملے کے باوجود رات کو شہر میں منعقد ہونے والی ہیلووین پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ازبکستان سے تعلق رکھنے والے سیفولو نے نیو یارک کے مصروف ترین علاقے میں آٹھ افراد کو ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دہشت گرد تنظیم داعش سے متاثر اور وفاداری کو جرم قبول کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری ختم کرنے کا اعلان کردیا


    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ ملزم کو گوانتانامو بے منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ لاٹری سسٹم اور چین امیگریشن کو بھی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔