Tag: new york times

  • ملااخترمنصورعلاج کے لئے ایران گئے، امریکی اخبارکا دعویٰ

    ملااخترمنصورعلاج کے لئے ایران گئے، امریکی اخبارکا دعویٰ

    نیویارک : امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ ملااخترمنصورعلاج کے لئے ایران گئےتھے۔ گرفتاری کے خوف سے پاکستان میں علاج نہیں کرایا۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے کئی ہفتوں قبل پاکستانی حکام کوبتا دیا تھا کہ ملا اختر منصورکو نشانہ بنایا جائے گا۔

    پاکستان نے ملااختر منصورکے بارے میں کچھ معلومات فراہم کیں۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹس، سٹیلائٹ تصاویر،فون کالزاورسگنلزکی معلومات پرکارروائی کی گئی۔

    ملا اختر منصورکے خلاف آپریشن سی آئی اے کے بجائے جوائنٹ اسپشل آپریشن کمانڈ نے کیا۔ امریکی اخبارکے مطابق پاکستان ماضی کے برعکس اس آپریشن کے بارے میں مشاورت کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

    دی نیو یارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیا ہے کہ صدر اوباما نےملا منصور کو ہلاک کرنے کی منظوری کچھ ہفتے قبل دی تھی ، جبکہ امریکا نے کچھ ہفتے پہلے پاکستانی حکام کو طالبان رہنما کو نشانہ بنانے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا ۔

    امریکی صدربراک اوباما نے پاکستانی سرزمین پرملا منصورکو نشانہ بنانے پرمعذرت کے بجائے اسے امریکا کا دفاعی اقدام قراردیاہے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں میں بھی رکاوٹ بن چکے تھے۔

     

  • امریکا مشرقی یورپ میں 5ہزار فوجی تعینات کرےگا، نیویارک ٹائمز

    امریکا مشرقی یورپ میں 5ہزار فوجی تعینات کرےگا، نیویارک ٹائمز

    نیویارک: نیویارک ٹائمز کےمطابق پینٹاگون متعدد بالٹک اورمشرقی یورپی ممالک میں روسی پیش قدمی کوروکنے کے لئے جنگی ٹینکس، فوجی گاڑیاں اوردیگربھاری ہتھیاروں سمیت پانچ ہزارفوجی تعینات کو تیار ہے۔

    سردجنگ کےبعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ واشنگٹن بھاری فوجی سازوسامان کےساتھ مشرقی یورپ میں سابقہ سوویت اثرورسوخ والے ممالک میں موجود ہوگا۔

    گزشتہ سال کریمیا کے روس کے الحاق کے تناظر میں یہ تجویزیورپی اتحادیوں کے اعتماد کی بحالی میں کارگر ثابت ہوگی۔

    اعلیٰ حکام کا حوالے دیتے ہوئے اخبارکا کہناہے کہ رواں ماہ نیٹو وزرائےدفاع کی برسیلز میں ملاقات سے قبل یہ تجویز امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارکٹر اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے منظور کیےجانے کی توقع ہے۔

  • طیب اردگان کا نیویارک ٹائمزکو ’حد میں رہنے‘ کا مشورہ

    طیب اردگان کا نیویارک ٹائمزکو ’حد میں رہنے‘ کا مشورہ

    استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی اخبار ’نیوریارک ٹائمز‘ کے ترکی کے معاملات میں منفی ایڈیٹوریل چھپنے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے اخبار کو ’’حد میں رہنے‘‘ کا مشورہ دیا۔

    طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے نیویارک ٹائمز میں چھپنے والے اداریے پراخبارکے خلاف اظہارِ برہمی کیا جس میں ترکی کو میڈیا کی آزادی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اورکہا کہ امریکہ کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے تھے۔

    استنبول میں ٹیلیویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ’’ بطور اخبار نیویارک ٹائمز کو اس کی حدود معلوم ہونی چاہئیے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس قسم کا اداریہ لکھنا ترکی کے معاملات میں مداخلت ہیے اور انہیں چھاپنا آزاد صحافت کی حد سے باہرنکلنا ہے‘‘۔

    واضح رہے کہ نیویارک ٹائمزنے اداریہ لکھا تھا جس کا عنوان ’’ترکی پر گہرے بادل‘‘ تھا جس میں طیب اردگان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

  • الطاف حسین کا کراچی پولیس اور سندھ حکومت کوخراج تحسین

    الطاف حسین کا کراچی پولیس اور سندھ حکومت کوخراج تحسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی، سبین محمود کے قتل اوردہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس اور سندھ حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراداور سماجی رہنما سبین محمود کے قتل اورامریکی پروفیسر ڈیبرا لوبوپر قاتلانہ حملے کے واقعات میں ملوث دہشتگرد گروپ کے ارکان کی گرفتاری کراچی پولیس کا تاریخی کارنامہ ہے ۔

     انہوں نے کہاکہ کراچی پولیس کے افسران اور اہلکار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر سفاک قاتلوں کی تلاش اور انہیں گرفتارکرنے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔

     الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ صفورا چورنگی اوردیگر بڑے واقعات میں ملوث سفاک دہشت گردوں کی گرفتاری پر پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو تعریف کے مستحق ہیں۔

  • ایکزیکٹ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

    ایکزیکٹ کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے امریکہ کے معروف اخبار دی نیویارک ٹائمز کے ان انکشافات پر انتہائی دلی صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں دی نیویارک ٹائمز نے دماغ کے پرخچے اڑادینے والا یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ایک سافٹ ویئر کمپنی ”ایکزیکٹ“ نے جعلی ڈگریوں سے کروڑوں ڈالرز کمائے ہیں ۔

    انہوں نے کہاکہ اگردی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں پیش کئے جانے والے یہ انکشافات درست اورحقائق پرمبنی ہیں تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ایکزیکٹ کمپنی نے یہ انتہائی سنگین اور گھناؤنا عمل کرکے پاکستان میں رہ کر پاکستان کو نقصان پہنچانے اور ملک سے غداری کاعمل کیا ہے ۔

    الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دی نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ میں پیش کئے جانے والے بھیانک انکشافات کی اعلیٰ ترین سطح پر فوری تحقیقات کروائی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوں تو اس گھناؤنے فراڈ میں ملوث ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو لیول کے تمام افراد کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور ان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاکر انہیں ایسی عبرتناک اور مثالی سزا دی جائے کہ پاکستان میں آئندہ کوئی بھی ایسے گھناؤنے عمل کا ارتکاب کرنے کا سوچ بھی نہ سکے ۔

    انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ایکزیکٹ کمپنی کے ایگزیکٹو پوسٹ پر فائز تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے پاسپورٹ ضبط کئے جائیں ۔

    آخر میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے انتہائی حساس ترین اداروں کی اتنے بڑے اورگھناؤنے فراڈ سے لاعلمی نہ صرف افسوسناک بلکہ تمام محب وطن پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔