Tag: new york

  • نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی تقریب

    نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کی تقریب

    امریکا میں بیالیسواں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈزکا میلہ برطانوی اور جرمن فنکاروں کے نام رہا۔

    نیویارک میں بیالیسویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،انٹرنیشنل اسٹارز نے خوب جلوے بکھیرے،بہترین ٹیلی فلم کا ایوارڈ جرمنی کی جنریشن وار کے نام رہا،اعزاز جیت کر جرمن اسٹارز کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

    بہترین ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ برطانیہ کی ایجوکیٹنگ یارکشائر نے جیتا،ڈچ اداکارہ بیانکا کرگسمین کو بہترین بین الاقوامی اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    بیالیسویں ایمی انٹرنیشنل ایوارڈز کی دوڑ میں آٹھ ممالک کی ٹیلی فلمز اور ڈاکیومینٹریز نامزد کی گئی تھیں۔

  • امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    واشنگٹن: امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے جبکہ نیویارک میں مختلف حادثات میں دس جبکہ مجموعی طور

    پر اکیس افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    امریکہ کی متعدد ریاستوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے شدید سردی اور برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہیں۔ عوام گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ دس کاؤنٹیز میں اسکولوں کو بند کرکے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق سخت موسم کے باعث ریاست نیویارک سمیت دوسری ریاستوں میں مختلف حادثات میں اکیس افراد جان سے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے مؤثر اقدامات کر ے۔

    نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے مقدس عبادت گاہ کی توہین کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقو ق سلب ہو رہے ہیں۔

    مسعود خان نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے فوری اور مؤثر کردار ادا کر ے۔

  • نیویارک: ٹاپ شاپ برطانوی اسٹورکا افتتاح

    نیویارک: ٹاپ شاپ برطانوی اسٹورکا افتتاح

    نیویار ک: ٹاپ شاپ برطانوی اسٹورکا افتتاح کر دیا گیا ہے ، افتتاحی تقریب میں ہالی ووڈ کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

    نیویارک میں ٹاپ شاپ اسٹور کی افتتاحی تقریب میں ہالی وڈ کے ستاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے، چالیس ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلا ہو ایہ اس علاقے کا پہلا برطانوی ریٹیل اسٹور ہے ، اس اسٹورکو ٹاپ شاپ ٹاپ مین اسٹور کا نام دیا گیا ہے۔

    اسٹور کے برطانوی مالک سر فلپ گرین کی درخواست پر مشہور امریکی ماڈل کارا ڈیلیونگ اور میکس آئرن نے اسٹور کا افتتاح کیا، اس اسٹور میں خواتین کے لئے نہایت خوبصورت ملبوسات رکھے گئے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد نے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔

  • گلے ملنے کے طبی فوائد

    گلے ملنے کے طبی فوائد

    نیو یارک: لوگوں سے گلے ملنے سے نہ صرف ایک دوسرے کو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے بلکہ ایسا کرنے سے بڑھاپے کی جانب سفر بھی سست ہوجاتا ہے۔

    امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جب ہم کسی سے گلے ملتے ہیں تو ہمارے جسم میں ایک ہارمون اکسیٹوکن خارج ہوتا ہے، جو ہمارے پرانے یا عمر رسیدہ پٹھوں کو بالکل نئے عضلات کی طرح کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھوں میں آنے والی کمزوری پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

    محقق پروفیسر آئرینا کون بوائے کا کہنا ہے کہ اکسیٹوکن واحد ایسا ہارمون ہ،ے جو ہماری درمیانی عمر کی زندگی پر اثرات مرتب کرتا ہے اور یہ بڑھاپے کی جانب ہمارا سفر سست کر دیتا ہے۔

  • عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    نیویارک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    اوپیک کی جانب خام تیل کی سپلائی میں کمی نہ کرنے کے اعلان کے باعث نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل دسمبر کے سودے پانچ سینٹ کمی کے بعد ستتر ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل میں ہورہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےپاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والےدیگر ممالک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔

  • نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک : ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن”ایک بار پھر عوام کے لیے پیش کردیا۔

    تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” اورکیسٹرا،ڈانس،گلوکاری اورمزاح سے بھرپور ہے جسے انیس سو چالیس میں عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی،تھیٹرشو میں پیش کی جانے والی کہانی محبت کی تلاش میں نکلنے والے سیلرز پرمبنی ہے۔

    تھیٹرمیں نمایاں اداکاری کرنے والے سیلر کا کردار انیس انچاس میں بننے والی فلم سے مقبول ہوا،تھیٹر شو میں موسیقی کی بیس دُھنیں شامل کی گئیں جبکہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس،ڈانس اورطنزومزاح پر شائقین سے وصول کی،ستر سال پیش بعد کیے جانے تھیٹر شوکوعوام نے بے پناہ سراہا۔

  • نیویارک:ایڈورڈ سنوڈن کی دستاویزی فلم سٹیزن فور کا پریمیئر

    نیویارک:ایڈورڈ سنوڈن کی دستاویزی فلم سٹیزن فور کا پریمیئر

    نیویارک: امریکا کےخفیہ راز فاش کر نیوالے سیکرٹ ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن کی دستاویزی فلم سٹیزن فور کا نیویارک میں پریمیئر ہوا۔

    اہم امریکی راز فاش کرنے والےامریکی سیکرٹ ایجنٹ ایڈورڈ اسنوڈن پر بننے والی دستاویزی فلم کا نیویارک میں پریمیئر ہوا، اس موقع پر فلم میکر نے سنوڈن کی ہمت کو سلام پیش کیا، امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے راز کیسے فاش ہوئے، یہ بتانے والی سنوڈن پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم ریلیز ہو نےکو تیار ہے۔

    ڈاکومینٹری میں ہانک کانگ کے ہوٹل میں سنوڈن کا انٹرویو اور حساس معلومات لیک کرنے کے بعد کے حالات شامل ہیں، ڈاکومینٹری چوبیس اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    مودی کی اوباما سےملاقات، کشمیریوں کااحتجاج

    نیویارک: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی امریکی صدرسےملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیری برادری نےبھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    امریکی صدر کے جانب سے نریندر موددی کےاعزازمیں دیئےگئےعشائیہ کے موقع پرکشمیری برادی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اورغاصبانہ قبضے کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر’’لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے لگائے‘‘۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرموجودبھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اوردونوں فریق آمنے سامنے آگئے۔ نعرے تو لگتے رہے لیکن پولیس اہلکاروں نےصورتحال کوقابو سے باہر نہ ہونے دیا۔

  • بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

    بی جے پی کارکنوں کا بھارتی صحافی پرحملہ

     نیویارک : بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کے دورۂ امریکا کی کوریج کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی صحافی اورٹی وی اینکر راجدیپ سر ڈٰیسائی کو بی جے پی کے انتہا پسندوں نے گھیرکر تھپڑ مارے اور دھکے دئیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجدیپ سرڈیسائی سے بدتمیزی کا واقعہ نریندرمودی کی میڈیسن اسکوائر گارڈن کی تقریر سے قبل پیش آیا، انتہا پسندوں نے راجدیپ کو دھکے دئیے اورتھپڑ مارے، دیگر لوگوں نے بھارتی صحافی کو بی جے پی کے کارکنوں کے گھیرے سے نکال کرروانہ کیا۔

    واقعے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرراجدیپ سرڈیسائی کا کہنا تھا کہ میڈیسن گارڈن اسکوائرمیں چند احمق بھی موجود تھے، جو بدتمیزی اور تشدد سے اپنی بات منوانے پریقین رکھتے ہیں۔

    صحافی سے بدتمیزی کے بعد سوشل میڈیا پربی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔