Tag: new york

  • اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    اقوام متحدہ کی عمارت باہر بھی ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی عمارت کےباہرہزاروں کی تعدادمیں لوگ وزیراعظم نوازشریف کی آمد سے قبل پہنچ گئے اور’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ہم آواز ہوکر لگائے۔تفصیالت کے مطابق گو نواز گو کے نعروں نے امریکا میں بھی نوازشریف کا پیچھانہ چھوڑا۔

    عین اس وقت جب وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے، پاکستان عوامی تحریک اورتحریک انصاف کےکارکنوں نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر میاں نواز شریف کے استعفے اور پاکستان میں صاف شفاف انتخابات  کے انعقاد کے لئے مظاہرہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کی آمد سے قبل ہی پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان ہاتھوں میں نوازشریف مخالف نعرے لکھے گئے پلے کارڈز اٹھائے ان کے ’’استقبال‘‘ کےلئے پہنچ گئے۔

    سیکڑوں افراد کا مجمع اوران سب کا ایک ہی نعرہ تھا ’’ گو نواز گو‘‘، اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں آواز اٹھائی لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی آواز ثابت ہوئی اور ہزاروں کے مقابلے میں چند لوگوں کی آوازیں کہیں دب سی گئیں۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔

  • کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    نیویارک: کروشیا کے مارن سلچ نے جاپان کے کی نیشکوری کو شکست دے کر کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل یکطرفہ رہا۔

    فورٹینتھ سیڈ کروشیا کے مارن سلچ کی برق رفتار سروس کا جاپانی کھلاڑی کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔سلچ نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ اور ٹائٹل معرکے میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرلی۔

    سلچ کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین اور چھ تین رہا۔ کی نیشکوری کا گرینڈ سلم جیتنے والے ایشیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

    سلچ نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں جاپانی کھلاڑی کو زیر کرڈالا۔ سلچ دوہزار ایک کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے کروشین کھلاڑی ہیں

  • ڈان وون فرٹنس برگ کے ملبوسات کی نمائش

    ڈان وون فرٹنس برگ کے ملبوسات کی نمائش

    نیویارک : مشہور فیشن ڈیزائنر ڈائن وون فرٹنسبرگ نے موسم بہار کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کردیئےہیں ۔

    امریکی فیشن ڈیزائنر ڈائن وون فرٹنس برگ نے نیویارک میں جاری مرسیڈیز بینز فیشن ویک کے موقع پر اپنی نئی کلیکشن پیش کی، فرٹنسبرگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے انیس سو پچاس سے انیس سو ستر تک مشہور امریکی سیلیبریٹیز کےملبوسات سے متاثر ہوکر یہ کلیکشن تیار کی ہے۔

    فرٹنسبرگ اُن سو سے زائد ڈیزائنرز میں شامل ہیں، جن کے تخلیق کردہ ملبوسات مرسیڈیز بینز شو میں پیش کی جائیں گی، نمائش گیارہ ستمبر تک جاری رہے گی۔

  • امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی نامورٹینس سٹاراورعالمی نمبرایک سرینا ولیمز نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

    نیویارک میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلزکے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمزنےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنیا کو چھ تین سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    بتیس سالہ سرینا ولیمزسب سے زیادہ چھ مرتبہ یو ایس اوپن اور اٹھارہ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلزجیتنے کا اعزازحاصل کرچکی ہیں۔

  • یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    نیویارک: ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلس کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں فیڈرر اور مونفلس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔۔ سوئس کھلاڑی نے چوتھے سیٹ میں دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدائی دو سیٹس چار چھ اور تین چھ سے جیت کر میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس چھ چار، سات پانچ اور چھ دو سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    یہ نویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فیڈرر ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہوں۔

  • یو ایس اوپن ٹینس میں ماریا شراپووا کا سفر ختم

    یو ایس اوپن ٹینس میں ماریا شراپووا کا سفر ختم

    نیویارک : ٹینس اسٹار ماریا شراپووا یو ایس اوپن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئی جبکہ وینس ولیمز، نوواک جوکووچ، اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

    یو ایس اوپن ٹینس میں روس کی ماریا شراپوا کا سفر پری کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا، انہیں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نےایونٹ سے باہر کردیا، لگاتار تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند امریکا کی سرینا ولیمز نے استونیا کایا کنیپی کو شکست دے کر ٹائٹل کا سفر جاری رکھا ۔

    مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے فلپ کول اسکرائیبر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جہاں ان کا مقابلہ پرانے حریف اینڈی مرے سے ہوگا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    نیو یارک :روس کی ماریہ شراپوا اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی رڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے برازیل کے تھوماس بیلوچی کو شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی کھلاڑی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ شراپوا کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائے پینگ نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو اپ سیٹ کردیا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اعصام اورروہن بھوپننا کو پہلے راؤنڈ میں شکست

    نیو یارک: پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔نیو یارک میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز میں پاک بھارت جوڑی کا سفر پہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔

    اعصام اور بھوپننا کا مقابلہ اٹلی کے آندریس سیپی اور ڈینئیل بریسلی کی جوڑی سے تھا۔ اٹالین جوڑی نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اٹالین جوڑی نے ٹائی بریک پر میدان مارا۔ اٹالین جوڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ چار اور سات چھ رہا

  • نیویارک: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت پر احتجاج

    نیویارک: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت پر احتجاج

     مین ہٹن: امریکی شہر نیویارک میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے شخص کے لئے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے باہرجمع ہونے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تینتالیس سالہ ایرک گارنرکےخاند ان کوانصاف فراہم کیا جائے۔

    مظاہرین کےمطابق ایرک کو حراست میں لیتے وقت بےرحمی سے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوا،جبکہ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایرک گارنر کی موت حراست میں لینے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےہوئی۔