نیو یارک : وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، وزیر اعظم دورہ امریکہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔
PM @ImranKhanPTI met UN Secretary General @antonioguterres Guterres at UN Headquarter in New York
2/2#ImranKhanVoiceOfKashmir pic.twitter.com/ZNnyY3qe2N— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) September 27, 2019
مظلوم کشمیری53دن سے بھارتی فوج محاصرے میں ہیں، وادی میں کرفیو ہٹنے کے بعد بدترین خونریزی کا خدشہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے، اور کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا7روزہ دورہ امریکا (مشن کشمیر) کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد وطن واپسی کیلئے ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوں گے۔