Tag: New Zealand

  • نیوزی لینڈ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار

    نیوزی لینڈ بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار

    برطانیہ کے بعد اب نیوزی لینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی کابینہ ستمبر میں کرے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کر دیا ہے جبکہ پرتگال، جرمنی اور مالٹا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ کینیڈا بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

    اس سے قبل اپنے بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

    امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا دنیا میں مزید امن لانے کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں مقاصد کے حصول کے طریقہ کار پر ہمارا برطانیہ سے اختلاف ہو سکتا ہے۔

    آسٹریلیا جلد ہی فلسطین کو ریاست کو تسلیم کر لے گا، آسٹریلوی وزیراعظم کا اعلان

    جے ڈی وینس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کیا معنی رکھتا ہے، جب وہاں کوئی حکومت ہی موجود نہیں ہے، غزہ کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کا بنیادی ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حماس کبھی بھی اسرائیلی شہریوں پر دوبارہ حملہ نہیں کر سکے گی، ہمارے اہداف بہت واضح ہیں۔ ہم اسے بنانا چاہتے ہیں تاکہ حماس معصوم لوگوں پر حملہ نہ کر سکے۔ ہم غزہ میں انسانی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

    نیوزی لینڈ نے ویزا قوانین میں نرمی کردی

    نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں نرمی کی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

    اس اقدام کے تحت کی گئی نئی تبدیلیوں میں دو نئی ویزا کیٹیگریز شامل ہیں، ایک ’گروتھ کیٹیگری‘ اور دوسری ’بیلنسڈ کیٹیگری‘۔ یہ تبدیلیاں یکم اپریل 2025سے نافذ العمل ہوں گی۔

    اس حوالے سے حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق کچھ بنیادی شرائط کو واضح کیا ہے۔ جس کے مطابق کم از کم 75 فیصد سرمایہ کاری شیئر مارکیٹ (لسٹڈ ایکوئٹیز) یا بانڈز میں ہونی چاہیے۔

    اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ 25 فیصد سرمایہ کاری نیوزی لینڈ کے کسی بینک اکاؤنٹ (کیس اکاؤنٹ یا ٹرم ڈیپازٹس) میں رکھی جاسکتی ہے (پہلے یہ حد سو فیصد تک تھی)۔

    فریگومین ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو پراپرٹی ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے، یعنی ویزا ہولڈرز اب ان کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں جو نیوزی لینڈ میں پراپرٹی کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔

    ایکٹیو انویسٹر پلس ویزا کی منظوری کے بعد غیر ملکی افراد کو نیوزی لینڈ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

    سرمایہ کاری کی حد (انویسٹمنٹ کیپ) کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ویزا کے لیے مکمل رقم کی فوری ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    "آن کال انویسٹمنٹس” کی نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت سرمایہ کار اپنے فنڈز کو وقتی طور پر قابلِ قبول اثاثوں میں (جیسے کہ بانڈز، ٹرم ڈیپازٹس، لسٹڈ اسٹاکس اور بینک اکاؤنٹس) میں رکھ سکتے ہیں اور بعد میں ان فنڈز کو مینیجڈ انویسٹمنٹس میں منتقل بھی کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کے نوزائیدہ بچے اب "ڈیپنڈنٹ چائلڈ ریذیڈنٹ ویزا” کے بھی اہل ہوں گے، یعنی انہیں بھی نیوزی لینڈ میں مستقل قیام کی اجازت حاصل ہوگی۔

    انگلش زبان کی شرط ختم کردی گئی ہے، تاکہ مختلف زبانیں بولنے والے سرمایہ کار بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مذکورہ سرمایہ کاری 6 ماہ کے عرصے میں مکمل کرنا ہوگی (ضرورت پڑنے پر درخواست دے کر مزید 6 ماہ کی توسیع بھی ممکن ہے)۔

    موجودہ آن لائن درخواست فارم کے ذریعے ہی اپلائی کیا جاسکے گا، جسے نئی تبدیلیوں کے مطابق اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ مکمل تفصیلات متعلقہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے ہاکا ڈانس کرنیوالے سیاستدانوں کو معطل کر دیا

    نیوزی لینڈ نے ہاکا ڈانس کرنیوالے سیاستدانوں کو معطل کر دیا

    نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے، ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔

    نومبر میں ہانا راوہیتی میپی کلارک نے پارلیمنٹ میں ہاکا رقص کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور ایک متنازع بل کی کاپی پھاڑ دی تھی، اس دوران ویٹیٹی اور نگریوا پیکر بھی ان کے ساتھ شامل تھے۔

    جس کے بعد استحقاق کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ ماوری پارٹی کے شریک رہنماؤں ڈیبی نگاریوا پیکر اور راویری ویٹیٹی کو 21 دنوں جبکہ 22 سالہ قانون ساز ہانا راوہیتی میپی کلارک کی رکنیت 7 دونوں کیلیے معلط کی جائے۔

    تاہم اب کمیٹی نے ان تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں۔

    واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کے مطابق ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے، ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں اس لیے انہیں ایک ہفتے کیلئے معطل کیا جاتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2 سیریز کیلئے دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے تشکر کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ دو اچھی سیریز کے  لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کا سفر محفوظ ہو دوسری جانب قومی اسکواڈ آج آکلینڈ سے براستہ دبئی وطن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ  کیویز نے گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی میزبانی کی تھی اور دونوں سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔

  • ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

    ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

    ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔

    ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا اور ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی، پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف تعاقب میں 221 رنز ہی بنا سکی۔

    پاکستان کی بیٹنگ تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ نے میچ میں 43 رنز سے جیت لیا، پاکستان ٹیم کی جانب سے بابراعظم نصف سنچری بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 37، طیب طاہر نے 33 رنز بنائے۔

    اس کے علاوہ عبداللہ شفیق 33، عثمان خان 12، سلمان علی آغا 11، نسیم شاہ17، فہیم اشرف 3 رنز بنا سکے جبکہ بین سیئرز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا، تقریباً 2 گھنٹے تاخیر کے بعد ٹاس ہوا جہاں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بارش کے باعث میں 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ پر 264 رنز بنائے تھے، کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ماریو نے 58 رنزکی اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2،فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

  • محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست کی وجہ بتادی

    محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے سیریز میں شکست کی وجہ بتادی

    قومی ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ میں کپتان محمد رضوان کا نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    کپتان محمد رضوان کا میچ کے بعد ہیملٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز اچھی نہیں ہیں، ہمارے بولرز سوئنگ نہیں کرسکے، کیوی بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں، کچھ عرصے سے ہم میچ کے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی مایوس کُن رہی، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

    پاکستانی بیٹنگ لائن دوسرے ون ڈے میں بری طرح ناکام رہی، نیوزی لینڈ نے293 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 208 رنز بنا سکی۔ ون ڈے سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد جواب میں قومی ٹیم صرف 208 رنز بنا سکی۔

    پاکستانی بالرز نے اننگ کے آغاز میں بہترین کارکردگی دکھائی اور نیوزی لینڈ کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔

    نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر چلتے بنے، انہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔

    ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    مچل ہی نے 78 بالز پر 99 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی

    پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے، فہیم اشرف نے 73 اور نسیم شاہ نے 51 رنزاسکورکیے۔

    عبداللّٰہ شفیق 1، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • نیوزی لینڈ میں خطرناک زلزلے کے بعد شدید خوف و ہراس

    نیوزی لینڈ میں خطرناک زلزلے کے بعد شدید خوف و ہراس

    نیوزی لینڈ کے ساحل پر منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 بتائی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد نے اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، مقامی میڈیا نے عمارتوں کے لرزنے اور گھریلو سامان شیلف سے گرنے کی اطلاعات دیں۔

    زلزلے کی اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی اطلاع سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دی۔

    زلزلے کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سمندر سے دور رہنے اور ساحلوں سے دور ہٹنے کی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ طاقتور اور غیر معمولی لہریں خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔

    new zealand

    اس زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ ہے، تاہم فی الحال سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

    مقامی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ابھی تک نیوزی لینڈ سول ڈیفنس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    سول ڈیفنس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (سی ڈی ای ایم) نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے بھی چوکنا رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

    رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری معلومات اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، خاص طور پر اس خطے میں زلزلے کی سرگرمیاں اچانک آفٹر شاکس کا باعث بن سکتی ہیں جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

  • اوپننگ کون کرے گا؟ صحافی کے سوال پر محمد رضوان کا دلچسپ جواب

    اوپننگ کون کرے گا؟ صحافی کے سوال پر محمد رضوان کا دلچسپ جواب

    پاکستانی اوپننگ جوڑی کے سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے دلچسپ جواب دیا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال کا جواب دیدیا ہے۔

    محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا وہ حسن علی نے کہا تھا ناں کہ کہ ’’کنگ کرلے گا‘‘۔

    بابراعظم نمبر 3 کے کامیاب ترین بلے باز رہے ہیں انہوں نے 60.17 کی اوسط سے 5 ہزار 416 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اوپننگ میں انہوں نے محض 2 میچز میں 26 رنز بناسکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب کی انجری کے بعد سامنے آیا، صائم ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس میں اوپننگ فخر زمان اور بابر اعظم کریں گے۔

  • نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    انگلینڈ کی ٹیم ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں 234 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 347 اور دوسری اننگز میں 453 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

    میچ سے قبل بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہ کرنے والے جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپس آچکے ہیں۔

    عامر اور عماد کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کا پیغام وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔

  • نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا ڈانس کرکے احتجاج، ویڈیو وائرل

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں کچھ ممبران کی جانب سے ایک بل کی مخالفت کی گئی، اس موقع پر خاتون ممبر پارلیمنٹ نے روایتی رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کے دوران روایتی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ نے بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے کے لئے اُٹھ گئے اور ڈانس شروع کردیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Stories (@arystories)

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ اسمبلی میں ملک کے قدیم باشندوں مورائی (پولی نیشیئن نسل) کے حقوق سے متعلق 1840 میں ہونے والے معاہدے کی نئی تشریح سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا اور مائیپی کلارک اس کے شدید خلاف تھیں۔

    نیوزی لینڈ کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

    22 سالہ مائیپی کلارک کا تعلق بھی نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی سے ہے جو یورپی آباد کاروں کی نیوزی لینڈ میں آمد سے ہزاروں سال قبل یہاں کے اصل (قدیمی) باشندے تھے۔