Tag: new-zealand-series

  • ’اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی‘

    ’اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی‘

    کرائسٹ چرچ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز کے دیس میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سلسلے میں قومی اسکواڈ نے کرائسٹ چرچ کے سرد موسم میں پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔

    انھوں ںے کہا نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف یہ میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے، یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، باؤنسی پچز پر کھیلنے سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔

    کپتان نے کہا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ بابر اعظم نے کہا انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبینیشن آزمائے، جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔

    واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں لنکن یونیورسٹی کے اِن ڈور ہال میں تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس کے دوران لہو گرمایا، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

    اس سیریز میں گرین شرٹس اپنا پہلا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلیں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق  سرفراز احمد کپتانی سے فرائض سرانجام دیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر انضمام الھق کا کہنا تھا کہ ’عماد وسیم کو گھٹنے کی انجری کے باعث سلیکٹ نہیں کیا گیا اُن کی جگہ محمد نواز کو موقع دیا جائے گا جبکہ صہیب مقصود کو بھی کمر کی تکلیف کے باعث سیلکٹ نہیں کیا گیا‘۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی سربراہی میں 5 ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، ابتدائی دو میچز میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے 2-0 سے برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سرفراز الیون کو پہلے میچ میں 61 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، دونوں میچز بارش کے باعث متاثر ہوئے تھے، نتیجہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت بنایا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا میچ 13 جنوری کو ڈبلن اسٹیڈیم جبکہ چوتھا 16 جنوری کو ہملٹن اور آخری میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلے گی۔

    ایک روزہ میچ کے بعد سرفراز الیون پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں جبکہ دوسرا 25 تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کھیلے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 

    سرفراز احمد ( کپتان / وکٹ کیپر)

    فخر زمان

    احمد شہزاد

    بابر اعظم

    شعیب ملک

    ہارس سہیل

    محمد حفیظ

    محمد نواز

    شاداب خان

    فہیم اشرف

    عامر یامین

    محمد عامر

    حسن علی

    رومان رئیس

    عمر امین


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔