Tag: New Zealand team

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچ گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ اٹھارہ اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن اور مچل سینٹنر نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • انگلینڈ میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں، نیوزی لینڈ ٹیم  کا دہرامعیار سامنے آگیا

    انگلینڈ میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں، نیوزی لینڈ ٹیم کا دہرامعیار سامنے آگیا

    لندن: پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانے بناکر دورہ منسوخ کرنے والے نیوزی لینڈ کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کےدرمیان سیریزکا تیسراون ڈے شیڈول ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم ہوٹل میں موجود ہے جسے بم سےاڑانےکی دھمکی دی گئی۔

    کرک انفو کے مطابق بم سےاڑانےکی دھمکیاں ملنےکےباوجود انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنےکیلئے بضد ہے، بم سےاڑانےکی دھمکیوں کےبعد ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے۔

    کرک انفو کے مطابق پولیس اورانسداد دہشت گردی ایجنسیوں کوسیکیورٹی کیلئےبلالیا گیا ہے، ممکن سمجھاجارہاہے کہ میچ منسوخ کردیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے

    انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے، کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

    انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

    اس سے قبل جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

  • پی سی بی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑی پیشکش کردی

    پی سی بی نے نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑی پیشکش کردی

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بڑی پیشکش کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے میں کیوی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

    پاکستان سے دورے کے فوری بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوجائے گا، اسی بنا پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے، آئندہ چند روز کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ آگاہ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں سال سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک ابوظبی، دبئی، شارجہ اور مسقط میں کھیلا جائے گا۔