Tag: New Zealand Tour

  • قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی، قومی ٹیم کےکھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں پہلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست اور اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کا داغ لے کر پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی واپس پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ کے ارکان کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی قومی ٹیم کے ساتھ وطن واپس پہنچے ہیں۔

    وطن واپس آنے والی قومی ٹیم کھلاڑیوں میں امام الحق، سلمان علی آغا، محمد علی، عثمان خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عرفان خان نیازی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : قومی کرکٹ ٹیم پر مسلسل تیسری بار جرمانہ عائد

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسنے کے بعد اب جرمانوں کے تسلسل سے بھی دوچار ہے قومی ٹیم پر مسلسل تیسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے ساتھ قومی ٹیم پر آئی سی سی نے مسلسل تیسری بار جرمانہ بھی عائد کیا۔

    آئی سی سی نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا ہے اور ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/cricket-team-leaves-for-home-from-new-zealand/

  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جس میں 35کھلاڑی شامل ہیں، بابر اعظم کی زیر قیادت 3ٹی 20اور2ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دورہ نیوزی لینڈ کیلئے35کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

    مصباح الحق نے میڈیا کو بتایا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3ٹی 20اور2ٹیسٹ شیڈول ہیں، اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عابدعلی ،عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، اظہر علی ، دانش عزیز، فوادعالم، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت ، افتخار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    مصباح الحق کے مطابق عمران بٹ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد رضوان، روحیل نذیر، سرفرازاحمد، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس ، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔