Tag: new zealand vs australia

  • ورلڈ کپ: آئی سی سی نے فائنل کیلئے امپائرز اورآفیشلز کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ: آئی سی سی نے فائنل کیلئے امپائرز اورآفیشلز کا اعلان کردیا

    سڈنی: آئی سی سی نے ورلڈ فائنل کیلئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کردیا، پاکستانی امپائر علیم ڈار اعلان کردہ پینل میں شامل نہیں۔

    کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل مشترکہ میزبان ملک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان انتیس مارچ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا، فائنل مقابلے کیلئے آئی سی سی نے امپائرز اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،لیکن اس پینل میں ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار شامل نہیں ہیں۔

    علیم ڈار نے بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران ایک متنازعہ فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد انہیں سیمی فائنل راؤنڈ میں امپائرنگ سے محروم کردیا گیا تھا اور اب فائنل میں بھی ان کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔

     ٹائٹل معرکے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری،کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹیل بورو فیلڈ امپائر ہونگے۔

  • ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبورن پہنچ گئیں

    ورلڈ کپ فائنل: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبورن پہنچ گئیں

    میلبورن : ورلڈ کپ کا پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے میلبورن میں بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف فائنل کھیلنے کی خواہش پوری ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کا چالیس سال کا انتظار ختم ہوا۔ تاریخ رقم کرنے کے لئے ایک فتح اور درکار ہے۔ پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ایونٹ کے نمایاں فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی ٹیم سخت محنت کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔

    آسٹریلوی ٹیم بھی فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی ہے،ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اوپنر ایرون فنچ کہتے ہیں کہ وہ اپنی فارم سے مطمئن ہیں۔

    دونوں ٹیموں کو یقین ہے کہ فائنل مقابلے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں شائقین میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں آکر نئے چیمپیئن کی حوصلہ افزائی کرینگے۔