Tag: New Zealand win

  • ورلڈ کپ کا فائنل نیوزی لینڈ کے نام رہے گا، بھارت کے نجومی پیش گوئی

    ورلڈ کپ کا فائنل نیوزی لینڈ کے نام رہے گا، بھارت کے نجومی پیش گوئی

    نئی دہلی : بھارت سے تعلق رکھنے والے آسٹرا لوجسٹ بالاجی ہاسن نے پیش گوئی کی ہے کہ ورلڈ کپ 2019کا فائنل نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتے گی، اس سے قبل ورلڈ کپ سے متعلق ان کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی نجومی کی حیرات انگیز پیش گوئیوں سے دنیاحیران ہوگئی، کیا آج بھی بھارتی نجومی کی فائنل کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوگی؟

    بالاجی ہاسن کی ورلڈ کپ 2019سے متعلق اب تک کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، انہوں نے سات ماہ قبل پیش گوئی کی تھی کہ ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گی جو درست ثابت ہوئی.

    ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے بالاجی ہاسن کی پیش گوئی ہے کہ اس بار نیوزی لینڈ نیا چیمپئن اور کین ولیم سن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائیں گے۔

    واضح رہے کہ بالاجی ہاسن نامی یہ آسٹرالوجر بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رہائشی ہے اور پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہے۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج لارڈز میں ہوگا

    ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد اس نے مقامی ٹی وی چینل پر میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنا شروع کیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔

  • نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت لیا، پاکستان سیریز1-2سے ہار گیا

    ابوظہبی : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی، قومی ٹیم 280 رنز کے تعاقب میں156 رنز بنا سکی، صرف بابراعظم نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے دو سو اسی رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کیویز نے کھیل کے آخری روز7وکٹوں کے نقصان پر353رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جواب میں بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، صرف55رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی.

    بعد ازاں پوری ٹیم 156رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ یادگار نہ بنا سکے، دوسری اننگز میں صرف 8رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    اوپننگ بلے باز امام الحق نے 22رنز بنائے، مایہ ناز بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی حارث سہیل نے بھی شائقین کو مایوس کیا اور محض نو رنز بنا کر چلتے بنے.

    اس کی اگلی ہی بول پر اسد شفیق بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی دھوکہ دے گئے انہوں نے28رنز بنائے، ان کے بعد بلال آصف اور یاسر شاہ بھی زیادی دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پویلین لوٹ گئے.

    قومی کے واحد کھلاڑی بابر اعظم تھے جنہوں نے نصف سنچری اسکور کی اور 51رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی بول پر آؤٹ ہوگئے۔