Tag: New Zealand

  • شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز کو دبوچنے کے لیے پرعزم

    شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز کو دبوچنے کے لیے پرعزم

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا، شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد شاہین دوسرے معرکے میں کیویز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا، دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

    ایک صفر سے خسارے کے بعد دوسرے میچ میں فتح ہی گرین شرٹس کا مورال بحال کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دوسرے میچ میں فخر زمان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا، ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرایا تھا۔

  • اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرا دیا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں جلد وکٹیں گرجائے تو جیتنا مشکل ہوجاتا ہے، اوپنر اور ٹاپ آرڈرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

    انہوں نے کہا کہ اوپنرز اور ٹاپ آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک مشکل ہوجاتا ہے، کیوی ٹیل اینڈرز کے رنز نے بہت نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کی نظریں ون ڈے سیریز پر لگ گئی، آج پہلا ون ڈے میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    ابوظبی میں سرفراز احمد اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کردی، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کےتسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے، کوشش کریں گے ٹیم کو وننگ سائیڈ میں تبدیل کریں۔

    پاکستان 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا، آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔

    نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے، سرفراز الیون ابوظبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

    گرین شرٹس نے سیریز تین صفر سے جیتی تو رینکنگ میں پانچویں سے چوتھی پوزیشن ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔

  • کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے آج شاندار اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

    سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جیت مقدر بنی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 6 میچوں سے پرفارمنس بہت شاندار ہے، پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ریکارڈ بناتے ہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے سیزیز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج کیویز 167 رنز ہدف کے تعاقب میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ولیم سن کے 60 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سرفراز الیون نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکتیں حاصل کیں، عماد وسیم نے دو اور ڈیبیو کرنے والے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ شاہینوں نے وائٹ واش پر نظریں لگا لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد وائٹ واش پرنظریں جمالیں، سیریز میں شاہینوں کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    یاد رہے کہ 2 نومبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔

    نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے، پاکستان نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پراننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے بابراعظم 40، آصف علی 38 اور محمد حفیظ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیزیز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریز یو اے ای میں ہونی ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    دبئی : پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو ریکارڈ مسلسل گیارہویں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹنی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

    کیویز کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل گیارویں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دی، تھی، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

  • کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا

    کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا

    ابوظہبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں فتح اپنے نام کی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دے دی، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی، حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آصف علی کی بیٹنگ بہت نیچے نمبروں پر آرہی تھی، بیٹنگ نہ آنے کی وجہ سے نمبر پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور میرے رنز ٹیم کے کام آئے، جس کے باعث قومی ٹیم فتح یاب ہوئی، جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

    پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ آج قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2رنز سے شکست دے دی، حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 149 رنز ہدف کے تعاقب کیا تو پوری ٹیم صرف 146 رنز بناسکی، اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا، 50 رنز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکت گری، فلپس کو 12 رنز پر حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

    ابوظہبی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں مسلسل 10ویں سیریز جیتنے والی پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اوپنرفخرزمان ان فٹ ہیں، گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب وہ مکمل فٹ ہوں گے تو میچ کھیلیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی تھی مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم ہے۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    واضح رہے کہ 29 اکتوبرکو پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کروائٹ واش کردیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز آسٹریلیا پر فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 31 اکتوبر سے ابو ظبی میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

    ٹیم کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے اور آسٹریلیا کو تاریخی شکست دینے والا 15 رکنی اسکواڈ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف بھی میدان میں اترے گا۔

    فاتح اسکواڈ میں سرفراز کپتان ہیں اور ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظم صاحب زادہ فرحان ، بابر اعظم، شعیب ملک، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، عماد وسیم، وقاص مقصود ، فہیم اشرف اور آصف علی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پا کستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا تھا ۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستان کے مدمقابل دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    آسٹریلیا سے سیریز جیتنے پر ردعمل دیتے کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیت کے تسلسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، تمام بولرز نے سیریز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

  • نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    نیوزی لینڈ میں سیاحوں کا موبائل فون چیک کرنے کا متنازع قانون نافذ

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ حکام نے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کو غیر ملکیوں کی الیکٹرانک ڈیوائس میں موجود ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خفیہ کوڈ طلب کرنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکیوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لیے یکم اکتوبر سے ملک میں نئے متنازعے قانون کا نفاذ کردیا گیا ہے جس کے تحت نیوزی لینڈ میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کر اپنے موبائل فون سمیت تمام الیکڑانک اشیاء کا خفیہ کوڈ مہیا کرنا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کسٹمز اینڈ ایکسائز ایکٹ 2018 کے تحت ایئرپورٹ پر تعینات حکام کو ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی تفتیش کے دوران ان کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کےلیے الیکٹرانکس اشیاء کا خفیہ کوڈ دینا لازمی ہوگا۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے پر تعینات کسٹمز حکام کو موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیاء کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ذاتی ڈیٹا کی نکل بنانے کی اجازت ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ایئرپورٹ پر تعینات اہلکار دوران تفتیش غیر ملکی افراد کے موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانکس چیزوں میں سے کسی بھی قسم کا ڈیٹا حذف کرنے یا اشیاء ضبط کرنے بھی مجاز ہوں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈے پر موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز کا خفیہ کوڈ نہ مہیا نہ کرنے والے غیر ملکی کو تین ہزار ڈالر یا اس سے زائد جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر سے قبل بارڈر اہلکاروں کو الیکٹرانکس اشیاء طلب کرنے کی اجازت نہیں تھی اور موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز یا ان کا خفیہ کوڈ طلب کرنے پر غیر ملکیوں کی جانب سے سخت رد عمل آتا تھا۔