Tag: New Zealand

  • آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

    آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ، ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا

    لندن: برطانیہ کے اسٹیڈیم اوول میں آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ  پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا، کینگروز نے وائٹ واش کر کے سیریز اپنے نام کی۔

    اوول میں کھیلے جانے والے تیسری ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلوی کپتان میگ لینن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے ایمی اسٹارٹ ویتھ نے قبول کیا۔

    کیویز کی ٹیم نے مقررہ 19 اووز میں 103 رنز بنائے اور اُن کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی چار بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئیں، آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 4 ، صوفی 3 جبکہ ڈیلیسیا اور ایشیلی 1 ، 1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہانیس نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں اور مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    کینگروز الیون نے 12.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔

  • نیوزی لینڈ میں اسٹرابیریز میں سے نکلتی سوئیاں

    نیوزی لینڈ میں اسٹرابیریز میں سے نکلتی سوئیاں

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی ایک سپرمارکیٹ میں آسٹریلیا سے آنے والی اسٹرابیری کی ٹوکری میں سے سوئیاں برآمد ہونے کے بعد ملک بھرمیں آسٹریلوی ساختہ پھلوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک مشہورِزمانہ سپرمارکیٹ میں پیش آیا جس کے بعد مارکیٹ نے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فروٹ شیلف سے آسٹریلیا سے آنے والی اسٹرابیریز ہٹالیں۔

    تاہم صورت حال اس وقت عجیب ہوگئی جب سوشل میڈیا پرسو سے زائد لوگوں نے آسٹریلیا سے آنے والے پھلوں سے سویاں نکلنا رپورٹ کرنا شروع کردیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ افراد محض مذاق کررہے ہیں ۔

    تاہم سپر مارکیٹ انتظامیہ نے صارفین کے مذاق کو بھی سنجیدگی سے لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غذائی اشیا ء کی سیفٹی کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کسی بھی برانڈ کی اسٹرابیریز واپس کرکے اپنی مکمل رقم واپس لے سکتے ہیں۔

    انتظامیہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ابھی تک کسی بھی گاہک کی طرف سے بیمار یا زخمی ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم وہ اپنے گاہکوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اسٹرابیری استعمال کرنے سے پہلے ایک بار اسے بیچ سے کاٹ کردیکھ لیں۔

    یاد رہے کہ یہ اسٹرابیری آسٹریلیا سے لائی گئی تھیں جہاں حکومت نے ایک ہفتہ قبل ہی فروٹس کی ساخت میں رد و بدل کرنے پر 10 سے 15 سال سزا کا قانون منظور کیا ہے جبکہ اس بارے اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا مہاجرین سے متعلق اہم اعلان

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا مہاجرین سے متعلق اہم اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سالانہ کی بنیاد پر 1500 مہاجرین کو پناہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک میں جہاں مہاجرین کا مسئلہ سنگین دکھائی دے رہا ہے وہیں نیوزی لینڈ کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر اہم قرار دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سالانہ بنیادوں پر ایک ہزار مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دیتا ہے، لیکن وزیراعظم نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ تعداد بڑھا کر 1500 کردیں گے۔

    جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مہاجرین کے حوالے سے بہتر پالیسی اپناتے ہیں اسی لیے ہمیں جرمنی یا یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح مسائل کا سامنا نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ جرمنی میں مہاجرین سے متعلق نسل پرست گروہ کی جانب سے سخت رویہ اپنایا جاتا رہا ہے، گذشتہ دنوں جرمن حکام نے متعدد افغان مہاجرین کو اپنے ملک سے افغانستان ڈیپورٹ بھی کیا تھا۔

    مہاجرین کے خلاف نفرت، جرمن وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جرمنی کے مختلف علاقوں میں چاقو کے وار سمیت متعدد دہشت گرد حملوں میں تارکین وطن کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہوسٹ سیہوفر نے کہا تھا کہ مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے، اگر جرمن حکومت اپنی مہاجرین کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرتی تو جرمنی کی مرکزی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔

    واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور جرمن وزیر داخلہ ہوسٹ سیہوفر دونوں مہاجرین سے متعلق الگ الگ موقف رکھتے ہیں، مرکل کی پالیسی مہاجرین دوست رہی ہے۔

  • شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل شاہ زیب کے والد انتقال کر گئے

    شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل شاہ زیب کے والد انتقال کر گئے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاہ رخ جتوئی کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان نیوزی لینڈ میں انتقال کر گئے۔

    شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان سندھ پولیس کے ایس پی بھی تھے۔ وہ مختصر عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ ان کی تدفین آج آکلینڈ میں ہی کی جائے گی۔

    اورنگزیب خان کے ساتھیوں کے مطابق وہ حال ہی میں تعطیلات پر گئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔

    اورنگزیب خان آج کل اے ڈی آئی جی کرائم برانچ کے عہدے پر تعینات تھے۔

    یاد رہے کہ 25 دسمبر سنہ 2012 میں مقتول شاہ زیب خان کی بہن کے ساتھ شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوست غلام مرتضیٰ لاشاری کی جانب سے بدسلوکی کی گئی جس پر شاہ زیب مشتعل ہو کر ملزمان سے بھڑ گیا۔

    موقع کے وقت معاملے کو رفع دفع کردیا گیا تاہم شاہ رخ جتوئی نے بعد ازاں دوستوں کے ساتھ شاہ زیب کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔

    کچھ عرصہ قبل سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سول سوسائٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    مارچ میں چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا اور سماعت پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ساتھ انہیں دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ ویمنزٹیم کا عالمی ریکارڈ‘ ون ڈے میچ میں 490 رنز بنادیے

    نیوزی لینڈ ویمنزٹیم کا عالمی ریکارڈ‘ ون ڈے میچ میں 490 رنز بنادیے

    ڈبلن : نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 490 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈ ے میچ میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر490 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس نے 151 رنز کی اننگز کھیلی، میڈی گرین نے 121 رنز بنائے اور آمیلیاکر 81 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

    نیوزی لینڈ کے 490 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 144 رنز پرڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ نے 346 رنز سے جیت اپنے نام کرلی۔

    خیال رہے کہ 490 رنز ویمنز اور مینز کرکٹ سمیت ہرطرز کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ مینز ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 444 رنز بنانے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے۔

    نیوزی لیند نے اپنا ہی 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا ہے جہاں اس سے قبل انہوں نے 1997 میں پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 455 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کرعالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک مقابلے میں دل چسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر انگلش کپتان جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی. نیوزی لینڈ کے بلے بازوں‌ نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    کیویز لاٹھی چارج کے موڈ میں‌نظر آئے. گپٹل اور کپتان ولیمسن نے انگلش بولرز کی خوب درگت بنائی. کپتان لیمسن نے چار اور گپٹل نے تین چھکے رسید کیے اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے.

    انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. 14 کے مجموعی اسکور پر اسے جوئے روٹ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم پھر انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

    عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

    24 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے الیکس ہیلز کی وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی. مڈل آرڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. کیویز نے نپی تلی بالنگ کی اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو مقررہ اوورز میں 184رنز تک محدود رکھا.

    ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    واضح‌رہے کہ ٹورنامینٹ میں‌ آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے، جس میں اسے ایک میں کامیابی ملی ہے۔

    انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • تیسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کوشکست دےکرسیریزجیت لی

    تیسراٹی ٹوئنٹی: پاکستان نےنیوزی لینڈ کوشکست دےکرسیریزجیت لی

    ماؤنٹ مانگنوئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 18 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنزکے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 163 رنزپرڈھیرہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کین ویلمسن نے اننگز کا آغازکیا تو میزبان ٹیم کی کپتان ویلمسن 9 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 84 کے مجموعی اسکور پرگری جب انارو کچن کو 16 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے اور مارٹن گپٹل 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کولن ڈی گرینڈ ہوم 1 رن ، روس ٹیلر25 ٹوم بروس 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 181 رنز بنائے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پراحمد شہزاد 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اوپنراحمد شہزاد کے بعد 66 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم بھی 19 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

    سرفراز احمد اور فخرزمان کے درمیان 40 رنز کی شراکت سے ٹیم کا اسکور 106 رنز پرپہنچا تو فخز زمان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    بعدازاں کپتان سرفراز احمد بھی کریز پرزیادہ دیرتک نہ ٹک سکے اور 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے عمرامین 21 اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عامریامین اور حارث سہیل 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پرچلا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شکست کی صورت میں پاکستان سیریز میں واپسی کا موقع گنوا دے  گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کے لیے اس میچ میں جیت لازمی ہے، ورنہ ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن پارک میں ہونے والے مقابلے میں چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بولرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میچ میں بڑے اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔ اگر پاکستانی بولرز نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، تو اس ’ڈو اور ڈائی‘ میچ میں شکست پاکستان کا مقدر بن سکتی۔

    یاد رہے کہ ایڈن پارک میں دونوں ٹیموں کے کا یہ تیسرا ٹاکرا ہے۔ دوہزار دس میں نیوزی لینڈ اور دوہزار سولہ میں پاکستان یہاں کامیاب رہا تھا۔ میچ سے قبل شاہینوں نے نیٹ میں جم کر پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے کیویز کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

    پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    مصنوعی روشنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا یہ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کوون ڈےسیریزمیں شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کوون ڈےسیریزمیں شکست دے دی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-5 سے جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 256 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان 12، عمرامین 2، بابراعظم، 10، محمد حفیظ، 6 سرفراز احمد 3 ، رومان رئیس 5 اور فہیم اشرف اور محمد نواز 23،23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 63، شاداب خان نے 54 اور عمر یامین نے 32 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 272 رنز کا ہدف دیا۔

    میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے اننگزکا آغاز کیا اور 52 رنز کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گری۔

    نیوزی لینڈ کے کولن منرو 34 رنز بناکر رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 101 کے مجموعی اسکور پرکیوی کپتان کین ولیمسن 22 رنز بناکر یاسرامین کا شکار بنے۔

    مہمان ٹیم کے اوپنرمارٹن گپٹل سنچری اسکور کرنے کے بعد رومان رئیس کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ روس ٹیلر 59 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    ہنری نکلولس ایک رن بنانے کے ساتھ رن آؤٹ ہوئے جبکہ لیتھم 2 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سینٹنر ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جبکہ گرینڈ ہوم 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی


    یاد رہے کہ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نےپاکستان کےخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

    نیوزی لینڈ نےپاکستان کےخلاف ون ڈے سیریزجیت لی

    ڈنیڈن : نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے 257 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف74 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے 258 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    میچ کے دوسرے اوور میں اظہرعلی دس گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے اور چوتھے اوور میں فخرزمان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مہمان ٹیم پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب بیٹنگ کے لیے آئے محمد حفیظ 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صفر پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    بعدازاں بابراعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10 اور حسن علی ایک رن، محمد عامر14 رنز جبکہ رومان رئیس 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 257 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا جارحانہ اندار میں آغاز کیا لیکن دوسرے اوور میں 15 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب کپتان کین ولیمسن کی جانب سے دوسرا رن لینے کی کوشش میں مارٹن گپٹل 45 رنز پررن آؤٹ ہوگئے۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن 73 رنز بنا کر رومان رئیس کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میزبان ٹیم کی چوتھی وکٹ 209 رنز پر گری جب شاداب خان نے راس ٹیلر نے 52 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پر نکولس کو صفرپر آؤٹ کردیا۔

    نکلولس کے آؤٹ ہونے کے بعد سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور فرگوسن 6، 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایسٹل نے پانچ اور بولٹ نے 13 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حسن علی اور رومان رئیس نے 3،3 جبکہ شاداب خان نے 2 اور فہیم اشریف نے ایک وکٹ حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔