Tag: New Zealand

  • آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

    آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

     سڈنی : آئی سی سی نے دوہزار بیس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپ دی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ کپ سے چار روز قبل سڈنی میں نیوز کانفرنس کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ممالک کا اعلان کیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دیئے جانے پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ورلڈ کپ کے بعد ان کی تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہو گی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے انیس سو بانوے میں پہلی مرتبہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔۔ دوہزار پندرہ عالمی کپ بھی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جارہار ہے۔

  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو ہرا دیا

    نیپئر: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو انیس رنز سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق نیپیئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین سو انہتّر رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں قومی ٹیم صرف دوسو پچاس رنز بنا سکی۔

    اس طرح نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو انیس رنز سے ہرا دیا،پاکستانی بیٹسمین کیویز بالرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے۔ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوری ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کے باعث دو سو پچاس کے اسکور پر پویلین سے باہر چلی گئی۔

    پاکستان دو میچوں کی سیریز دو صفر سے ہار گیا، کیویز کیخلاف پاکستان کا سیریز برابر کرنے کا خواب چکنا چورہوگیا۔نیوزی لینڈنے سیریز اپنے نام کرلی۔

    ورلڈ کپ سے قبل خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ ایک سو انیس رنز سے جیت کر شاہینوں کی میگا ایونٹ کی تیاریوں کا پول کھول دیا۔

    نیوزی لینڈ نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔نیوزی لینڈ نے دو میچز کی سیریز میں پاکستان کوآؤٹ کلاس کردیا۔ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی کا کچھا چٹھا کھل کر سب  کے سامنے آگیا۔

    نیپئیر میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈکی ٹیم رنز کی مشین بن گئی ،ٹاس جیتنے کے بعد کیوی بیٹسمین پاکستانی بولرز پر بری طرح جھپٹے۔ مصباح الحق نے سات بولرز آزمائے۔ ولیمسن اور روز ٹیلر کی سینچری کی بدولت کیویز نے تین سو انہتر رنز کا پہاڑ کھڑاکیا۔

    پاکستان کی ناقص بولنگ اور خراب فیلڈنگ کے باعث کیویز نے پاکستان کے خلاف بہترین مجموعہ بنایا۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز نے ایک سو گیارہ رنز کا محتاط آغا زتو فراہم کیا۔لیکن پھر تُو چل میں آیا کی پالیسی اختیار کرلی۔

    حفیظ چھیاسی رنزبناکر نمایاں رہے۔ احمد شہزاد نے پچپن اور مصباح الحق نے پینتالیس رنزبنائے۔ یونس خان، شاہد آفریدی، حارث سہیل اور سرفراز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔ کیویز سے سیریز میں شکست نے قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر پانی پھیردیا۔

  • پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    پانچواں ون ڈے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیدی

    ڈونیڈن : نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ون ڈے میں ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی۔

    ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز گرانٹ ایلیٹ اور لیوک رانچھی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    میزبان ٹیم نے مقررہ اوور میں پانچ وکٹوں پر تین سو ساٹھ رنزبنائے۔ رانچھی نے ایک سو ستر اور ایلیٹ نے ایک سو چار رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    جواب میں دلشان کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ سری لنکن ٹیم چوالیسویں اوور میں دو سو باون رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے

    ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے

    شارجہ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ بدھ سے شارجہ میں کھیلا جائے گا،کیوی اسپنر ڈینیل ویٹوری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیفٹ آرم اسپنر ڈینیل ویٹوری نے کیوی اسکواڈ جوائن کرلیا ہے،وہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے،ڈینیل ویٹوری شارجہ ٹیسٹ کھیل کر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    ڈینیل ویٹوری نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو ساٹھ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ چارہزار پانچ سوسولہ رنز بھی بنارکھے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرااور آخری ٹیسٹ بدھ کے روز شارجہ میں کھیلا جائے گا

    ڈینیل ویٹوری پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے