Tag: New Zealand

  • نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون سے متعلق بڑا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون سے متعلق بڑا فیصلہ

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے انسانیت کی بنیاد پر داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شہریت منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوہیرا ایڈن نامی خاتون نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت رکھتی تھیں، ان کا تعلق داعش سے بھی تھا، جس پر آسٹریلیا نے گزشتہ برس ان کی شہریت ختم کر دی تھی، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ سوہیرا ایڈن کی شہریت ختم کرنے سے وہ اور ان کے بچے دربدر ہو جائیں گے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوہیرا ایڈن نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئی تھی، 6 سال کی عمر میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوئیں، 26 سالہ خاتون آسٹریلیا سے شام 2014 میں منتقل ہوئیں جہاں وہ داعش کی زیر نگرانی رہیں۔

    2019 میں شام میں ایک مہاجرین کیمپ میں اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی سویڈن سے تعلق رکھنے والے 2 داعش جنگجوں سے شادی ہوئی تھی۔‘

    سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں نے فروری میں شام کی سرحد پار کر کے ترکی میں سکونت اختیار کر لی تھی، تاہم ترکی کی وزارت دفاع نے انھیں حراست میں لینے کے بعد ’داعش کی دہشت گرد‘ قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ انھیں ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر پکڑا گیا۔

    گزشتہ سال آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ دہشت گردوں سے تعلق کی وجہ سے خاتون نے آسٹریلوی شہریت کا استحقاق کھو دیا ہے۔

    تاہم دوسری طرف نیوزی لینڈ کا رویہ باقی ممالک سے بالکل مختلف ہے، جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انھیں اور ان کے 2 بچوں کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا، پیر کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کی ذمہ دار نہیں ہیں، اور چوں کہ آسٹریلیا نے اس خاندان کو اپنانے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے اب وہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

    یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن نے اس سے قبل آسٹریلیا پر اپنی ذمہ داری سے انکار کرنے پر تنقید کی تھی، جیسنڈا نے کہا ہے کہ سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں کو ترکی کی درخواست پر نیوزی لینڈ بلایا جائے گا، اور انھیں کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • بڑی خبر:  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا دورہ پاکستان کا عندیہ

    بڑی خبر: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا دورہ پاکستان کا عندیہ

    آکلینڈ: شائقین کرکٹ کے لیےخوشخبری ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ کی جانب سے بڑا بیان سامنے آیا ہے، ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹیون نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کےحوالےسے پی سی بی سے مستقل رابطہ ہے، سرکاری ایجنسیوں سےبھی رابطےمیں ہیں، ہمیں سیکیورٹی انتظامات سےمتعلق یقین دہانی کروائی جارہی ہے، ابھی تک سب بہترین ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر اکتوبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ سے شکست، بھارتی ٹیم کو ’چوکرز‘ کا خطاب دے دیا گیا

    یاد رہے کہ کیوی ٹیم آخری مرتبہ دوہزارتین میں پاکستان آئی تھی اگر نیوزی لینڈ بورڈ کے پی سی بی کے ساتھ معاملات طے ہوگئے تو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    چند روز قبل ساؤتھمپٹن میں ریزرو ڈے والے دن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا حکمران بنا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح

    نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح

    برمنگھم: نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہوگیا، انگلینڈ نے محض 41 رنز کا ہدف دیا، جسے کیویز نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اسی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ بائیس سال بعد ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی، کیویز نے انگلش سرزمین پر آخری بار ٹیسٹ سیریز 1999 میں جیتی تھی۔

    نیوزی لینڈ بولرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 122 رنز پر آل آؤٹ کیا، میٹ ہنری اور نیل والنگر مہمان ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے اور 3، تین کھلاڑیوں کا شکار کیا ، فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے بھی 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 303 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں 388 رنز بنائے اور اسے 85 رنز کی برتری حاصل ہوئی ۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ کاوے80، ولینگ 82، اور روز ٹیلر نے 80 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ میں 2004 کے بعد سے پیدا ہونے والے شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    نیوزی لینڈ میں 2004 کے بعد سے پیدا ہونے والے شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے تمباکو نوشی سے پاک نسل پروان چڑھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں 2004 کے بعد سے پیدا ہونے والے شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کے سلسلے میں قانون سازی کی تیاری جاری ہے، جس سے نیوزی لینڈ کا تمباکو سے پاک نسل کا خواب حقیقت بن جائے گا۔

    اس قانون سازی کا مقصد نیوزی لینڈ کو 2025 تک تمباکو نوشی سے پاک کرنا ہے، یہ تجویز پارلیمنٹ کی جانب سے آئی تھی، اگر یہ نیا قانون منظور ہوگیا تو اس کے بعد اگلے مرحلے میں بتدریج سگریٹ نوشی کے لیے عمر میں اضافے کا قانون لایا جائے گا۔

    پارلیمنٹ میں پیش کردہ تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں بڑے اسٹورز کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ مخصوص عمر کے لوگوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں، ساتھ ہی سگریٹس میں نکوٹین کی مقدار بھی کم کی جائے گی۔

    وزیر صحت نیوزی لینڈ ڈاکٹر عائشہ ویرال کے مطابق 50 لاکھ آبادی والے نیوزی لینڈ میں تقریباً 5 لاکھ افراد یومیہ 10 یا اس سے زائد سگریٹ پیتے ہیں، جب کہ ہر سال تمباکو نوشی سے ملک میں ساڑھے 4 ہزار افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا اگر 2022 سے ہم نے 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگا دی تو سگریٹ سے پاک نسل کا خواب ایک حقیقت بن جائے گا، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے بھی ان سے اتفاق کیا، یعنی 2004 کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی شہری کبھی بھی قانونی طور پر سگریٹ خریدنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

    تاہم اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس انتہائی اقدام کے بعد بلیک مارکیٹنگ شروع ہو سکتی ہے، نیز سگریٹ نوشی کے عادی لوگ جرم کا راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی

    نیوزی لینڈ نے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی، نیوزی لینڈ میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر مریض بھارت سے آئے ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ نے بذریعہ بھارت نیوزی لینڈ آنے والے افراد اور بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    پابندی کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت سے آنے والوں پر پابندی 11 سے 28 اپریل تک عائد رہے گی۔

    نیوزی لینڈ نے یہ پابندی ملکی سرحد پر کرونا وائرس کے 23 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لگائی جن میں سے 17 بھارت سے آنے والے افراد تھے۔

    دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 1 لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت میں اب تک کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار مریض موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔ ملک میں کووڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔

  • انتخابی وعدے پورے: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے  ایک بار پھر دل جیت لئے

    انتخابی وعدے پورے: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر دل جیت لئے

    ویلنگٹن : وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردیے اور ملک میں عام آدمی کی کم سے کم اجرت بڑھا دی جبکہ امیروں کیلئے آمدن کا 39 فیصد ٹیکس لازمی قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل  کرتے ہوئے  نیوزی لینڈ میں عام آدمی کی کم سے کم یومیہ اجرت بڑھادی اور   بیس ڈالرز فی گھنٹہ مقرر  کردی ۔

    حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے ملک کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کم آمدنی والے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گےجبکہ امیروں کو آمدن کا انتالیس فیصد ٹیکس لازمی ادا کرنا ہوگا۔

    کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدر رچرڈ واگسٹاف کا کہنا تھا کہ بالآخر جیسنڈا آرڈرن کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔

    رچرڈ واگسٹاف نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جو افراد 18.90 ڈالرز کی کم تنخواہ پر رکھے جاتے تھےاور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے تھے ، حکومتی فیصلے کے بعد اب انہیں ہر ہفتے 44 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری

    کینبرا: بحر الکاہل میں زلزلے کے باعث نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی، عوام کو ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بحر الکاہل میں آئے زلزلے کے باعث جنوبی نصف کرہ کے مشرقی ممالک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے حکام نے اپنے شہریوں پر زور زیا ہے کہ وہ شمالی علاقوں میں ساحلی پٹی پر جانے سے گریز کریں۔

    بحر الکاہل میں لائلٹی آئلینڈز میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد جنوبی بحر الکاہل میں صورتحال تشویشناک دکھائی دیتی ہے، نیوزی لینڈ کے نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لوگ سمندر کا رخ نہ کریں۔

    ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں سے سونامی کی بلند اور طاقت ور لہریں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے میٹرولوجی بیورو کی جانب سے بھی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے، امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بتایا ہے کہ سونامی کا خطرہ امریکن سموا، ویناؤتو، فجی اور نیوزی لینڈ کے لیے بھی موجود ہے۔

    بیورو کے مطابق سمندر میں زلزلے کے باعث لہریں ایک میٹر تک بلند ہورہی ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران کیسے وقت گزارا؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران کیسے وقت گزارا؟

    ویلنگٹن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن کا وقت خاصا مشکل تھا، ہم کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کرونا وائرس کی وجہ سے کم ملا لیکن کم وقت میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

    کوئنز ٹاؤن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ وہ پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں، پریکٹس میچز گرین وکٹ پر کھیل رہے ہیں تاکہ میچز میں کوئی مشکل نہ آئے۔

    حیدر علی نے بتایا کہ آئیسولیشن کا وقت خاصا مشکل تھا، ہم کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا، اب وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی جونیئرز کو بہت سپورٹ کر رہے ہیں، پریکٹس کے دوران بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

    حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔

  • نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی

    نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے ملفورڈ ساؤنڈ میں 5.9 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے سیاحتی جزیرہ کے قریبی علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا, لوگ گھبرا کر گھروں سے نکل آئے ۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعرات کو ملفورڈ ساؤنڈ کے جنوب میں سائوتھ آئی لینڈ کے علاقوں ڈونی ڈین، واناکا اور کوئنز ٹائون میں محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کا مرکز ساؤتھ آئی لینڈ کے علاقہ ملفورڈ ساؤنڈ کے جنوب میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پرسطح زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    مقامی افراد کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک پارک میں کھڑی کاریں لڑھکنے لگیں۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد ریکٹر اسکیل پر 4.2درجے شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا

  • پہلا ملک جس نے کرونا کو مکمل شکست دے دی، لاک ڈاؤن ختم

    پہلا ملک جس نے کرونا کو مکمل شکست دے دی، لاک ڈاؤن ختم

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی ہے، وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب کرونا کا کوئی فعال کیس نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ 28 فروری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں کررونا کا کوئی کیس متاثر فرد نہیں، نگرانی میں موجود آخری شخص بھی قرنطینہ سے باہر آ گیا۔

    ڈی جی ہیلتھ نیوزی لینڈ نے میڈیا کو بتایا کہ قرنطینہ میں موجود آخری شخص میں کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    کرونا وبا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 75 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ میں معاشی اور سماجی فاصلوں کی پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

    چوبیس گھنٹوں میں کرونا کی عالمگیر وبا نے مزید ساڑھے 3 ہزار جانیں نگل لیں

    جیسنڈا آرڈن نے اس موقع پر کہا کہ بلاشبہ یہ ہمارے لیے اہم سنگ میل ہے، انھوں نے ملک بھر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں کرونا کا اب کوئی مریض زیر علاج نہیں، آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے، نیوزی لینڈ میں 1504 افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے، جب کہ 22 افراد جان سے گئے، 1504 مریضوں میں سے 1482 افراد صحت یاب ہوئے۔