Tag: new zeeland

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    ویلنگٹن: آکلینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے ہدف 244 کو کامیابی سے عبور کر کے مختصر کرکٹ کے فارمیٹ میں عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 7 گیندوں سے قبل ہی حاصل کر لیا۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 چھکوں کی مدد سے 243 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے کیویز کو اچھا آغاز فراہم کیا، مارٹن گپٹل نے 54 گیندوں پر 105 رنز بنائے جن میں 9 چھکے شامل ہیں، کولن منرو نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 76 رنز مکمل کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر نے عمدہ آغاز فراہم کیا اور 24 گیندوں پر 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے جن میں 5 چھکے شامل ہیں، ایرون فنچ نے 14 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا کر 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 7 گیندیں قبل ہی 244 رنز کا ہدف مکمل کرکے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

    ویرات کوہلی کا ہر ملک میں سنچری بنانے کا اعزاز

    میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ چھکوں کا بھی عالمی ریکارڈ برابر ہوگیا جو سال 2016 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بنا تھا جس میں 32 چھکے شامل تھے، اسی طرح سال 2015  کے بڑے ہدف 236 رنز کے تعاقب کا عالمی ریکاڈ بھی ٹوٹ گیا۔

    اس میچ کےدوران کرکٹ فین کی لاٹری بھی لگ گئی،ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالرز کاجیک پاٹ اپنے نام کرلیا۔

    خیال رہے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سمیت انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میک ڈونلڈ کے برگرسے لال بیگ برآمد

    میک ڈونلڈ کے برگرسے لال بیگ برآمد

    فاسٹ فوڈ کی دنیا کے بڑے نام میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں خاتون کے ہیم برگر سے لال بیگ نکلنے کے معاملے سے آگاہ ہیں۔

    اینا صوفیہ نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی رات ایک بگ میل خریدا جس میں سے اس وقت ایک لال بیگ برآمد ہوا جب وہ اسے آدھا کھا چکی تھی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ ’’لال بیگ ان کے ہیم برگر کے بالکل درمیان میں تھا اورجب انہوں نے اسے چبایا تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ ایک نرم ہڈٰی ہے‘‘۔

    خاتون نے میک ڈونلڈ سے شکایت نہیں کی لیکن اس کی تصویریں کھینچ کرفیس بک پرلگادیں اور اپنے محسوسات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت برا اور بیمارتصور کررہی ہیں جیسے کسی نے ان پرکسی نے تشدد کیا ہے۔

    میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ جیسے سوشل میڈیا پر انہوں نے الزامات کا سلسلہ دیکھا تو خاتون سے رابطہ کیا اور بچھا کچھا برگر اور وہ چیز حاصل کی جسے خاتون نے لال بیگ کہا ہے تا کہ اس کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاسکے۔

    ادارے نے یہ بھی کہاکہ ہیلتھ انسپکٹرز نے ہمارے ریستوران کا معائنہ کیا ہے اور انہیں کیڑوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

    میکڈونلڈزنے مزید کہا کہ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ خاتون نے ڈرائیو تھرو سے حاصل کیا اپنی گاڑی میں گھر لے کرگئیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

  • شارجہ: پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ کو 252 رنز کا ہدف

    شارجہ: پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ کو 252 رنز کا ہدف

    شارجہ:پاکستانی ٹیم دوسرے ڈے نائٹ انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 48.3 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ٹاس جیتنے کے بعد محمد حفیظ نے اننگ کا آغاز کیا اور 76 رنز بنا کر سب سے اوپر رہے جبکہ کپتان مصباح الحق نے47، حارث سہیل نے 33 رنز بنائے۔

    فاسٹ بالر میٹ ہنری نے 45 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جبکہ مشیل میک کنگہم نے 56 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان اس وقت پانچ میچز کی اس سیریز میں ایک میچ جیت کر برتر پوزیشن پرہے۔

    پاکستان نے اپنی ٹیم عمر گل کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ۔کائل ملز، جمی نیشام اور ناتھن میک کیلم کی جگہ ٹیم میں کورے اینڈرسن، ہنری اورمشیل میک کنگہم کو شامل کیا گیا ہے۔