Tag: Newborn baby

  • کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد

    آندھرا پردیش: بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے جس نے ہر درد مند دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست حیدرآباد کے آندھرا پردیش میں مندر کے قریب کوڑے دان میں ایک نوزائیدہ بچہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے کوڑے دان میں ایک نومولود لڑکے کی لاش کو دیکھا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسپتالوں سے نومولود بچے چرا کر بیچنے والے میاں بیوی گرفتار

    پولیس حکام فوراً موقعِ پر پہنچ کر بچے کی لاش کو کنگ جارج اسپتال منتقل کیا تاہم جسے مردہ قراد دیا گیا، عینی شاہدین اور مقامی عوام نے اس دردناک واقعہ پر شدید افسوس اور برہمی کا اظہار کیا۔

    مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ کون سی ماں اتنی بے رحم ہو سکتی ہے کہ اپنی گود کے پھول کو یوں کوڑے میں پھینک دے؟ یہ واقعہ سماجی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔

    پولیس نے اس غیر انسانی حرکت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی ہے، قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور اطراف کے اسپتالوں میں بھی تحقیقات جاری ہیں تاکہ نومولود کی ماں یا اسے چھوڑنے والے افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • امدادی چیک لینے آنے والی خاتون نوزائیدہ بچہ گنوا بیٹھی

    امدادی چیک لینے آنے والی خاتون نوزائیدہ بچہ گنوا بیٹھی

    جام پور : پنجاب میں اپنے حصے کا امدادی چیک لینے کیلئے آنے والی خاتون نوزائیدہ بچے کو گنوا بیٹھی۔

    پنجاب کے شہر جام پور میں ایک غریب خاتون بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے توسط سے ملنے والے امدادی چیک لینے کیلئے متعلقہ دفتر پہنچی۔

    دفتر پر ہونے والے رش کے باعث اپنے دوماہ کے بچے کو ایک درخت کے سائے میں لٹا کر پیسے لینے چلی گئی، اس دوران ایک گاڑی نے ریورس ہوتے ہوئے دو ماہ کے بچے کو کچل ڈالا۔

  • لاہور : نامعلوم عورت جنرل اسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی

    لاہور : نامعلوم عورت جنرل اسپتال سے نومولود بچہ اٹھا کر لے گئی

    لاہور : جنرل ہسپتال سے نامعلوم عورت نومولود بچہ اغواء کرکے فرار ہوگئی، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ کو جھانسہ دے کر بچہ گود میں لیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال سے نومولود بچے کو اغواء کرلیا گیا، بچے کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    فوٹیج میں اغواء کار خاتون کو بچہ لے کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس حوالے سے ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر خالد نے میڈیا کو بتایا کہ بچہ والدین کی غفلت سے اغواء ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچہ پیدائش کے فوری بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا، نامعلوم خاتون نے بچے کی والدہ سے کہا کہ تم بچے کا دودھ تیار کرو میں بچے کا دھیان کرتی ہوں۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کے مطابق نامعلوم خاتون کچھ دیر بچے کو گود میں لے کر گھومتی رہی پھر موقع پاتے ہی اسپتال سے فرار ہوگئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہل خانہ نے لیبر روم کے باہر ایک نامعلوم عورت کو خود بچہ دیا، نامعلوم عورت بچہ لے کر فرار ہوگئی۔

  • سعودی عرب : جسے اللہ رکھے، کچرے میں پڑے نومولود کی جان کیسے بچی؟

    سعودی عرب : جسے اللہ رکھے، کچرے میں پڑے نومولود کی جان کیسے بچی؟

    ریاض : بلدیہ کے صفائی عملے نے کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کی جان بچالی، کسی سفاک شخص نے اس معصوم کو پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر پھینک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شقرا کمشنری میں شعبہ صفائی کے ایک کارکن نے کچرے کے ڈرم میں پڑے ہوئے نومولود کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارکن نے کچرے کے ڈرم کو کمپریسر میں خالی کرنے کے لیے جیسے ہی گاڑی سے جوڑا تو اسے ڈرم سے آنے والی بچے کے رونے کی آواز نے چونکا دیا جس پر کارکن نے ڈرم کو کمپریسر سے جدا کر دیا۔

    بلدیہ حکام کے مطابق صبح سویرے بلدیہ کے کارکن کچرا اٹھانے کے لیے مخصوص کمپریسر ٹرک کے ساتھ شقرا کمشنری کے ایک علاقے میں پہنچے۔ جیسے ہی کچرے سے بھرے ڈرم کو کمپریسر سے منسلک کیا ڈرم میں پڑے ہوئے سیاہ تھیلے سے بچے کے رونے کی آواز نے کارکن کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    کارکن نے ڈرم کو فوری طور پر کمپریسر سے جدا کیا اور کچرے سے اس سیاہ شاپر کو نکالا تو اس میں نومولود لپٹا ہوا تھا۔ نومولود کو اس حالت میں پاتے ہی صفائی کے کارکن نے اپنے علاقے کے سپروائزر کو مطلع کیا جو جلد ہی وہاں پہنچ گیا۔

    اس موقع پر بلدیہ کے دیگر علاقائی ذمہ دار بھی وہاں پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچرے سے ملنے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے نومولود کو بچوں کے مخصوص اسپتال میں بھجوا دیا جہاں اس کی نگہداشت کی جائے گی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • بھارت : باپ بیمار بچی کو ٹرے میں رکھ کر آکسیجن سلنڈر ہاتھ میں لیے گھومتا رہا

    بھارت : باپ بیمار بچی کو ٹرے میں رکھ کر آکسیجن سلنڈر ہاتھ میں لیے گھومتا رہا

    بہار : بھارت میں ایک دلخراش واقعے نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا، مجبور باپ اپنی نوزائیدہ بچی کو گود میں اٹھائےاسپتالوں کے چکر کاٹتا رہا، محکمہ صحت نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے بکسر میں والدین اپنی نوزائیدہ بچی کو علاج کیلئے صدر اسپتال لے کر آئے، مذکورہ بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی، جو بروقت علاج نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

    اسپتالوں میں بھاگ دوڑ کے دوران بچی فوت ہوگئی جس کے بعد صحت کے حکام نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ہلاک شدہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی نوزائیدہ بچی دل کی بیماریوں میں مبتلا تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ متعدد اسپتالوں نے علاج سے انکار کردیا جس کے بعد بچی کی موت ہوگئی چکر لگاتا رہا لیکن اسے بچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی۔

    آکسیجن سلنڈر پر لے جانے والی بیمار شیر خوار بچی کی موت پر حیرت کی بات یہ ہے کہ نوزائیدہ بچی کے والدین اپنی بچی کو ایک ٹرے میں لے کر آکسیجن سلنڈر کے ساتھ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جانے پر مجبور تھے۔

    بچی کے والد سمن کمار نے میڈیا کو اسپتال انتظامیہ پر بے حسی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو ڈیلیوری کے لئے صدر اسپتال پہنچایا لیکن اسپتال نے علاج سے انکار کیا، انہوں نے ہمیں ایک نجی اسپتال ریفر کردیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا تھا۔

    بچی پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں میں مبتلا تھی طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے نجی اسپتال کے حکام نے ہمیں آکسیجن سلنڈر اور ٹرے فراہم کیں اور ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم اپنی بچی کو واپس صدر اسپتال لے جائیں جو 18 کلومیٹر دور ہے۔

     

  • کراچی:قطر اسپتال سے اغوا بچے کو بازیاب کرالیا

    کراچی:قطر اسپتال سے اغوا بچے کو بازیاب کرالیا

    کراچی: قطر اسپتال سے اغوا کئے گئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال سے اغوا کئے گئے ایک دن کے بچے کو بازیاب کرالیا گیا، اغوا کار خاتون کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں 5خواتین سمیت 10افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


    Newborn kidnapped from Karachi hospital… by arynews
    بچےکو سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی سے بازیاب کرایا گیا۔

    پولیس کے مطابق ایک دن کا بچہ اغوا کرنے والی خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا، اغواکار خاتون کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں خاتون سے تفتیش جاری ہے۔

    ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے بچہ اغوا کیا تھا، ایس پی اورنگی

    ایس پی اورنگی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کارخاتون سمیت پوراگینگ گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے بچہ اغوا کیا تھا اور چار ماہ پہلے بھی قطراسپتال سےاغواء ہونے والے بچے میں بھی یہی گینگ ملوث ہونے کا خدشہ ہے اس کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور اغوا کار خاتون سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اورنگی ٹاون میں واقع قطر اسپتال سے ایک دن کے بچے کو اغوا کر لیا گیا تھا،  واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھیں اور اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا تھا۔