Tag: News

  • کراچی: شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

    کراچی: شوہر نے بیوی کو تیزاب پلاکر قتل کردیا

    کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں شوہر نے سفاکیت کی حدیں پار کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی دو بیٹیوں کی ماں کو مبینہ طور پر تیزاب پلا کر قتل کردیا۔

    نور عائشہ نامی خاتون کو جمعرات کو جناح اسپتال منتقل کیا تھا، تشویشناک حالت میں پہنچنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جس کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

    نور عائشہ کے والد نے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلاکر مار ڈالنے کا الزام لگایا ہے، والد نے اپنے بیان میں کہا کہ مقتولہ نور عائشہ کی شادی 7 سال قبل ایوب سے ہوئی تھی نور عائشہ کی دو کمسن بیٹیاں 4 سالہ مصباح 2 سالہ عربو بھی ہیں۔

    والد کا کہنا ہے کہ داماد ایوب مختلف خواتین سے اپنے تعلقات رکھتا تھا، والد نے الزام لگایا کہ داماد کے ناجائز تعلقات پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے، 4 جولائی کو اطلاع ملی داماد اور اس کے بھائی نے بیٹی کو تیزاب پلادیا تیزاب پلانے اور مارپیٹ کے بعد بیٹی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    والد نے کہا کہ بیٹی دوران علاج انفیکشن ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئی، مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹروں نے تیزاب کی وجہ سے انفیکشن اور موت کی تصدیق کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/daska-taizab-gardi/

  • سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، سونے کے بسکٹ برآمد

    سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، سونے کے بسکٹ برآمد

    ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے، چھاپے کے دوران 11 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار کیش بھی ملا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے صدر گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ اور غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے، کارروائی کے دوران سونے کے 17 بسکٹ برآمد کرلیے گئے اور برآمد ہونے والا ہر سونے کا بسکٹ 10 تولے کا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق اطلاع تھی سلیم عرف بابا اور باسط اکبانی سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، سونے کی اسمگلنگ اور خریدوفروخت کسٹمز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ غیر ملکی ادائیگیاں حوالہ ہنڈی کے ذریعے کی جارہی تھی جو کہ فارن ایکسچینج ریگولیشن (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ صدر گولڈ ٹاور کی نویں منزل پر دفتر نمبر 910 اور 911 میں کارروائی کی گئی، گولڈ سینٹر کی دکان نمبر 46 پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

    چھاپے کے دوران سونے کی خریدوفروخت کا ریکارڈ بھی برآمد ہوا، ایک رجسٹر میں خریدوفروخت اور حوالے سے متعلق اندراج تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ناصر کھتری، رفیق خانانی، نوید اسلم، سعید اللہ اور عرفان رحمت اللہ شامل ہیں جبکہ سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے علاوہ سلیم بابا اور باسط اکبانی عرف حیدرآبادی فرار ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrests-suspect-involved-in-human-trafficking/

  • مصالحوں کے پیکٹ میں اربوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    مصالحوں کے پیکٹ میں اربوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

      اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی گیٹ وے ٹرمنل پر بروسٹ مصالحوں کے پیکٹ میں مہلک ترین نشہ میٹھ فیٹامائن آئس نشہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے ذریعے دو ارب سے زائد مالیت کا مہلک ترین نشہ آئس دبئی پورٹ پر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

     ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 200 کلو آئس ڈرگ برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے جسے کراچی گیٹ وے ٹرمنل سے دبئی جبل علی اسمگل کیا جارہا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر دبئی کے لیے بک کیے گئے کنٹینر کی تلاشی لی تو کنٹینر میں بروسٹ مصالحے کے 2 ہزار پیکٹس موجود تھے جن میں مہارت سے آئس کے پیکٹس کو چھپایا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق یہ کنسائنمنٹ الشمس امپورٹ ایکسپورٹ ملتان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، منشیات برآمد کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

  • ایلون مسک جلد ٹرمپ انتظامیہ سے نکل جائیں گے، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ایلون مسک جلد ٹرمپ انتظامیہ سے نکل جائیں گے، امریکی اخبار کا دعویٰ

    دنیاکے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے جلد دستبردار ہونگے۔

    امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق دعویٰ کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔

    دی پولیٹیکو نے لکھا کہ ایلون مسک جلد سرکاری عہدہ چھوڑدیں گے، صدر ٹرمپ نے کابینہ ارکان کو کہا وقت آگیا ہے مسک اپنا کاروبار سنبھالیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ارکان ایلون مسک کو سیاسی بوجھ سمجھنے لگے تھے، ارب پتی بزنس مین سوشل میڈیا پر بلاتصدیق بیانات دیتے رہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کیلیے مشکلات کا باعث بنے۔

    اخبار کے مطابق ایلون مسک کا استعفیٰ چند دنوں میں متوقع ہے، دوسری جانب حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی” (DOGE) کے سربراہ تھے۔

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے گئے۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے، ملزم کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم کمپوزٹ سرکل گجرات میں درج متعدد مقدمات میں نامزد ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لوکڑی ملاں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سال 2023 سے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، ملزم نے شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے فی کس 30 لاکھ روپے بٹورے ملزم متاثرہ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لیبیا کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔

    متاثرہ شہریوں کو لیبیا میں بنائے گئے سیف ہاؤسز میں محصور کر کے شہریوں کے خاندان سے تاوان کا مطالبہ کرتا تھا، تاوان نہ ملنے پر متاثرہ شہریوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا، یورپ سفر کے دوران مسافر کشتی کو حادثہ پیش آ گیا جس میں متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 12 عدد پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم پاسپورٹ برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملزم عمران صابر نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کا جھانسہ دے کر 41 لاکھ بٹورے ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی

    محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر چلنے والی سرد ترین راتوں والی خبروں کی تردید کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات موسم کی صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، ماہ جنوری عموماً سرد ترین ہوتا ہے۔

    لیکن سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری تک موسم کی چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے، 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتوں والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ شوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو نظر انداز کریں، موسم کی صورتحال سے آگاہی کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور متعلقہ رابطہ نمبروں سے آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے: آئی ایس پی آر

    بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقاتوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈا خبر میں متعلقہ حقائق نظر انداز کیے گئے، خبر میں ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خبر منظم ڈس انفارمیشن ہے، معاملہ جلد ادارے سے اٹھایا جائے گا۔

    بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، بی بی سی کو ماضی میں بھی متعدد خبروں پر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو جرمانے بھی ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈا پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔

  • رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کردینگے، بلاول بھٹو

    رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کردینگے، بلاول بھٹو

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے اور کل بنی گالہ کا شیطان بند کردینگے۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے اور کل بنی گالہ کا شیطان بند کردینگے۔ کل سحری نئے پاکستان میں ہوگی اور افطار تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوچکے ہونگے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انشااللہ کل سےہم عوام کے مسائل کا حل نکالنے کا آغاز کرینگے، کل سے نئےسفر کی شروعات کرینگے، انتخابی اصلاحات کرکےشفاف انتخابات کرائیں گے، عوام کا فیصلہ ہوگا کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔ اب سلیکٹڈ نہیں بلکہ الیکٹڈ سرکار حکومت بنائے گی۔

    پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ موجودہ حکومت کی رخصتی کی جائے، کئی بار کہا عمران خان باوقار طریقہ اپنالیں، عمران خان کو اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانی چاہیے، شکست نظر آرہی ہے تو شکست مان لیں اور استعفیٰ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہارا ہوا شخص کوشش کریگا کہ ملک میں بدامنی اور تصادم ہو لیکن کل عدم اعتماد پر ووٹنگ پرامن انداز میں ہونی چاہیے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج عام آدمی شدید پریشان ہے لوگوں کو تبدیلی کے نام پر امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی، آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے مشکلات ہیں، ہر صوبے سے تعلق رکھنے والوں نے 3 سال موجودہ رجیم کا مقابلہ کیا، میڈیا کی آزادی پر حملے برداشت کرنے والوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔

  • ’’یہ جلد دیکھیں گے احتساب کا عمل کیا ہوتا ہےان کو جواب دینا پڑیگا‘‘

    ’’یہ جلد دیکھیں گے احتساب کا عمل کیا ہوتا ہےان کو جواب دینا پڑیگا‘‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ جلد دیکھیں گے کہ احتساب کا عمل کیا ہوتا ہے اور انکوجواب دینا پڑیگا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جلد دیکھیں گے کہ احتساب کا عمل کیا ہوتا ہے اور انہیں جواب دینا پڑیگا، کونساادارہ ہے یا وزارت ہے ہر جگہ اربوں روپے کی کرپشن ہے، آج ایف آئی اے اور نیب خاموش ہے لیکن کل وزرا کو سب کا سامنا پڑیگا۔

    شاہد خاقان نے کہا کہ عدم اعتماد کو لٹکایا نہیں جاسکتا، ہمت ہوتی تو پہلےدن ہی اجلاس بلاتے، اسپیکرنے آئین توڑا ہے،1 دن میں اجلاس بلانا چاہیےتھا، لیکن وہ پہلےدن سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہےہیں، جو آئین توڑیگا چاہے اسپیکر ہو، وزیراعظم ہو یا وزیر اسے آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، جب وزیراعظم جلسوں پرآجائےتوسمجھ جاؤ کہ وہ جانے والا ہے، ہمت ہے تو میدان میں آؤ، یہ لوگ انہیں پرالزام لگارہےہیں جنہوں نے انہیں منتخب کیا تھا، عمران خان کو وہی لوگ نکالیں گے جنہوں نےمنتخب کیا تھا، حکومت کے اپنےارکان اوراتحادی ان سے تنگ ہیں اور اب اپنی جان ان سے چھڑانا چاہتے ہیں، فخرہےپورےعمل میں کوئی پیسےکا لین دین نہیں ہوا، کسی رکن نے وزارت مانگی نہ وعدہ کیا گیا۔

    شاہد خاقان نے مزید کہا کہ آپ گالیاں نکال کرلوگوں پر4 سال تک الزامات لگاتے رہے، لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے، ابھی بھی عمران خان کے پاس 4 دن ہیں، الزامات ثابت کرکے دکھا دیں، آج ملک میں منی لانڈرنگ کی واضح مثال فارن فنڈنگ کیس ہے، پاکستان کی بدترین حکومت عمران خان نے ملک کو دی، ڈیویلپمنٹ کاایک کام 4سال میں شروع نہ ہوسکا، پاکستان کےعوام مشکلات میں ہیں، مشکلات آئیں گی لیکن ہم اس کامقابلہ کریں گے، عوام کیلئےعدم اعتماد کےعمل کو آگے لے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی وجمہوری عمل آئین کےمطابق ہو، یہ بلوچستان عدم اعتماد نہیں جہاں ساڑھے 3 ارب خرچ ہوئے، یہ آزادکشمیر یا جی بی کا الیکشن نہیں جہاں اربوں لگا کر حکومت بنائی گئی،پی ٹی آئی کاالیکشن نہیں جہاں اربوں روپےلگاکرعہدےحاصل کئے گئے،یہ کےپی کا الیکشن نہیں جہاں پیسے بانٹنے کی ویڈیو موجود ہے، سینیٹ کا الیکشن نہیں جہاں لوگوں نے اربوں روپے دیکر ٹکٹ حاصل کیے، یہ تحریک عدم اعتماد ہے اور اس میں فتح آئین کی ہی ہوگی۔

  • کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    کترینہ کیف نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

    گزشتہ کچھ روز سے بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا تھا کہ معروف اداکارہ کترینہ کیف 2 ماہ میں شادی کرلیں گی تاہم اب کترینہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

    کترینہ کیف نے اپنی شادی کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو کس نے کہا کہ وہ شادی کر رہی ہیں؟

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ کترینہ کیف ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے شادی کے ملبوسات کی تیاری کے احکامات تک دے دیے ہیں۔

    شوبز ویب سائٹ بالی وڈ لائف سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنے جا رہیں اور انہیں نہیں معلوم کہ ان سے متعلق مذکورہ خبریں کس نے اور کیوں پھیلائیں؟

    اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے یہی سوال کر رہی ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں کون پھیلاتا ہے؟

    اگرچہ انہوں نے دسمبر میں شادی کی خبروں سے انکار کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر وکی کوشل سے تعلقات یا مستقبل میں ان سے شادی پر کوئی بات نہیں کی۔

    وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ دو سال سے جاری ہیں اور انہیں بعض تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں بھی ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں شائع ہوتی رہی ہیں، تاہم دونوں نے کبھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا۔