Tag: News Anchor

  • نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا

    نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا

    خبریں پڑھنے والے نیوز اینکرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جذبات سے عاری ہو کر خبریں پڑھیں اور کسی قسم کے تاثرات کا اظہار نہ کریں، لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ نیوز اینکر اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک نیوز اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اینکر خبر پڑھتے ہوئے بے اختیار ہنس پڑا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیوز اینکر خبر پڑھتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ایک 57 سالہ شخص کو 2 ماہ پہلے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر عدالت نے جرمانہ کیا، جس کی ادائیگی سے اس نے انکار کردیا۔

    اینکر نے بتایا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ جو کام بھی کرتا ہے تیز کرتا ہے، وہ تیز کھاتا ہے، تیزی سے سوتا ہے، گاڑی تیز چلاتا ہے، مطالعہ تیزی سے کرتا ہے اور تیز چلتا ہے۔

    اینکر کے مطابق تیز رفتار ڈرائیور نے جب عدالت کو یہ بیان دیا تو عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ 6 مہینے کی قید کتنی تیزی سے کاٹتے ہیں۔

    آخری جملہ پڑھتے ہی نیوز اینکر کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ بے ساختہ قہقہے لگانے لگا، اینکر کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف تبصرے کیے۔

  • خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    خاتون اینکر کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نیوز اینکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے بچے کو گود میں اٹھائے لائیو خبریں پڑھ رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس دلچسپ، حیران کن اور منفرد  تصاویر اور ویڈیوز سے بھری پڑی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون اینکر کی ویڈیو پر صارفین تبصرے کر رہی ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا کے ایک مقامی چینل سی بی ایس 58 نیوز سے تعلق رکھنے والی خاتون اینکر ربیکا شولڈ اپنے تین ماہ کے بچے کو تھامے موسم کی خبریں پڑھ رہی ہیں۔ ربیکا کے اس عمل نے ٹیلی ویژن اسکرین پر موسم کی خبریں جاننے والے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

    42 سالہ ربیکا شولڈ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پچھلے کئی ماہ سے ورک فرام ہوم کر رہی ہیں۔ انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چینل پر موسم کی خبروں کے لیے لائیو آنے سے چند لمحے قبل میرا 3 ماہ کا بچہ بیدار ہوگیا جسے مجھے ہر صورت گود میں اٹھانا پڑا۔

    ربیکا نے کہا کہ  بچے کے ساتھ اسکرین پر آئی تو پروڈیوسر نے سوال کیا کہ کیا آج تم اپنے بچے کے ساتھ ہی لائیو آنے کا ارادہ رکھتی ہوں، میں نے کہا کہ جی ہاں، اس کی نیند پوری ہوچکی ہے اور یہ ایسا کرنے پر خوشی محسوس کرے گا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ربیکا نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے میری تعریف کی گئی اور میرے اس عمل کو سراہا گیا جو میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔

  • اب روبوٹ نیوز اینکر ٹی وی پر خبریں پڑھے گی

    اب روبوٹ نیوز اینکر ٹی وی پر خبریں پڑھے گی

    سیئول: جنوبی کوریا میں ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھنے کے لیے روبوٹک نیوز اینکر پیش کردی گئی، اینکر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے کام کرے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک نیوز چینل ایم بی این نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے کام کرنے والی نیوز اینکر کو متعارف کروایا ہے۔

    ایم بی این نے اس پراجیکٹ کے لیے منی برین کے ساتھ اشتراک کیا اوراس اینکر کا نام کم جوہا رکھا گیا ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف حقیقت کے قریب اینیمیشن بنائی جا سکتی ہے بلکہ ایک منٹ میں ایک ہزار الفاظ بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔

    پروڈیوسرز لکھے ہوئے مواد، ویڈیوز اور سب ٹائٹلز کو ترتیب دیں گے اور جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو یہ سارا مواد مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی اینکر میں اپ لوڈ کیا جائے گا جو اسے ٹی وی چینل پر پیش کرے گی۔

    ایم بی این چینل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خبروں کو جلد نشر کیا جا سکے گا اور اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔

  • 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق

    24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق

    لاہور : لاہورمیں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 ہو گئی ہے جبکہ 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نجی چینل کے2پروڈیوسرزپہلےہی وائرس سے متاثر ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 اور وائرس سےاموات کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ 4 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین اور لاہورمیں 116 افراد ، گجرات میں51،گوجرانوالہ9،جہلم19 ،راولپنڈی میں 15 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاالدین 4، نارووال 1، رحیم یار خان 1 ، سرگودھا میں 2 ، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں،مریضوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائے گی۔

  • نیوز اینکر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

    نیوز اینکر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

    کراچی: کلفٹن پولیس نے گاڑیوں کی بیٹریاں اور ساؤنڈ سسٹم چوری کرنے والا ایک جوڑا گرفتار کیا ہے، جس کی کہانی نے سب کو چونکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے سے پولیس نے ایک جوڑے کو حراست میں لیا، جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس پی کلفٹن سوہا عزیز کے مطابق جوڑے کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے رہا ہے، شوہر شعیب احمد انٹرمیڈیٹ ہے، جب کہ بیوی زہرہ بہ طور نیوز اینکر کام کر چکی ہے۔ دونوں کو ڈیفینس فیز ٹو میں ہونے والے آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

    ایک کامیاب میڈیا پرسن کے اس حال میں پہنچنے کے پیچھے منشیات کی لت ہے، میاں بیوی کچھ عرصے سے بے روزگار تھے، وہ آئس کے نشے کی لت میں مبتلا تھے اور اپنی ضروریات پورے کرنے کے لیے چوریاں کیا کرتے تھے۔


    مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خوروں سمیت 13 ملزمان گرفتار


    جوڑے کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں تھا، وہ فٹ پاتھ پر رات گزرتے تھے اور صبح اپنے نشے کی طلب پورنے کرنے  کے لیے نکل پڑتا، پولیس نے ان افراد کو بھی شناخت کر لیا، جنھیں یہ گروہ بیٹریاں بیچا کرتا تھا۔

    پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہرہ نے تمام الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ اِسے اس کے شوہر کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • بچوں‌ کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی، امریکی نیوز کاسٹر خبر پڑھتے ہوئے رو پڑی

    بچوں‌ کو والدین سے علیحدہ کرنے کی پالیسی، امریکی نیوز کاسٹر خبر پڑھتے ہوئے رو پڑی

    نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ کی مہاجرین بچوں کو والدین سے علیحدہ رکھنے کی پالیسی بیان کرتے ہوئے نیوز کاسٹر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور زاروقطار رو پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین (مہاجرین) سے نمتنے کی نئی پالیسی متعارف کرائی جس کے مطابق مہاجر بچوں کو والدین سے علیحدہ کر کے کیمپوں ’ٹینڈر ایج‘ میں رکھا جائے گا۔

    امریکی صدر کی اس پالیسی کے خلاف خصوصا امریکا اور دنیا بھر کے لوگ شدید بھرم ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

    مزید پڑھیں: تارکین وطن کی بچوں سے علیحدگی، ٹرمپ کو شدید احتجاج کا سامنا

    ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی نیوز کاسٹر ریچل میڈو براہ راست خبریں پڑھتے ہوئے اچانک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے روتے ہوئے مہاجرین سے نئی پالیسی پر معافی بھی مانگی۔

    نشریاتی ادارے کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نیوز کاسٹر یہ بتا رہی تھیں کہ اب امریکا میں غیر قانونی طور پر آنے والے خاندانوں کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بھی والدین سے علیحدہ کر کے خصوصی مراکز میں رکھا جائے گا۔

    ایک اور امریکی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ پالیسی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ’چلڈرین ایلین پروگرام کے تحت 11 ہزار 786 بچے مختلف مراکز میں مقیم ہیں، ان اطفالوں تک والدین یا کسی بھی شخص کو رسائی نہیں دی جاتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    بھارتی نیوز اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارتی نیوز چینل کی اینکر نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی چینل سے وابستہ 36 سالہ رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    پولیس کے مطابق رادھیکا ریڈی کے پرس سے ایک خط ملا ہے جس میں تحریر ہے ‘میرا دماغ میرا دشمن ہے‘، میری موت کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا ہے میں نے اپنی مرضی سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نیوز اینکر نے خودکشی کی ہے یا ان کا قتل ہوا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لگتا یہی ہے کہ نیوز اینکر کسی پریشانی کا شکار تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مس ریڈی نے ہفتے کی شب کام سے واپسی کے بعد ٹیرس کی چھت سے کود کر خودکشی کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا ریڈی نے اپنے شوہر سے 6 ماہ قبل علیحدگی اختیار کرلی تھی اور 14 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

     رادھیکا ریڈی کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ نیوز اینکر نے گزشتہ روز نیوز بلیٹن بغیر کسی دباؤ کے پڑھا ایسا کچھ بھی نہیں لگ رہا اتھا انہیں کوئی ذہنی دباؤ ہے البتہ وہ اپنے گھر کی پریشانیاں لوگوں میں بیان نہیں کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق نیوز اینکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ ان کے سر پر شدید چوٹیں اور ٹانگ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دنیا کی تیز ترین مرچوں والے چپس کھا لیے

    اینکر نے خبریں پڑھنے کے دوران دنیا کی تیز ترین مرچوں والے چپس کھا لیے

    واشنگٹن : امریکہ میں اینکر لائیو پروگرام  میں خبریں پڑھنے کے دوران دنیا کی تیز ترین مرچوں والے چپس کھا کر نیچے گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سوشل میڈیا پر ایک انوکھا مقابلہ جاری ہے، امریکی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں اینکر نے دنیا کی تیز ترین مرچ سے بنے ٹورٹِلا چپس کھایا اور اسے برداشت نہ کر سکیں اور نیچے گر گئیں۔

    اینکر نے کمپنی کے چیلنج پر چپس کھایا۔

    چپس بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ایک پیک کھا لے تو اسے سال بھر مفت چپس دیئے جائیں گے، اس تیز مرچ سے بنے چپس کو برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    نیوز اسٹوڈیو میں کتے کی اچانک آمد، اینکر اچھل پڑی

    روس: روس کے نیوز استوڈیو میں اچانک نئے مہمان کی آمد پر نیوز اینکر خوف کے مارے اچھل پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق رشیا میں براہ راست نشریات کے دوران خاتون اینکر ایرونا لینوریٹ  خبریں پڑھنے میں مصروف تھیں اس وقت اچانک ایک کالے کتے کی  آمد ہوتی ہے۔

    خاتون اینکر نے نشریات کے دوران کتے کو دیکھ کر نشریات جاری رکھنے کا ارادہ کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہی۔

    خاتون اینکر ایرونا نے باآواز بلند کہ ڈالا (میں نے ایک کتا دیکھا ہے ادھر)، کتا اسٹوڈیو میں کیا کررہا ہے؟

    کتے کو دیکھ کر خاتون پہلے تو خوف کے مارے اچھل جاتی ہے تاہم بعد اپنے حواس بحال کرکے اس سے بچنے کے لیے اسے پیار کرنے کی کوشش کرتی ہے تاہم اس کے یہ سارے حربے ناکام ثابت ہوتے ہیں۔

    چینل انتظامیہ کے مطابق کتے کو کسی اور شو میں لے کر آنا تھا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوکر اچانک خاتون اینکر کی براہ راست نشریات میں نمودار ہوجاتا ہے۔

    مذکورہ ویڈیو سوشل میڈڈیا پرتیزی سے وائرل ہوئی اور اب اس ویڈیو کو 3 میلین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

  • اپنے ہی شوہر کی موت، خاتون نیوز اینکر نے ضبط کی انتہاء کردی

    اپنے ہی شوہر کی موت، خاتون نیوز اینکر نے ضبط کی انتہاء کردی

    نئی دہلی: خاتون نیوز کاسٹر نے اپنے شوہر کی موت کی خبر کمال ضبط کے ساتھ پڑھ کر سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے مقامی نیوز چینل کی خاتون نیوز کاسٹر سپریت کور جو گزشتہ 9 سال سے خبریں پڑھنے کا کام سرانجام دے رہی ہیں انہوں نے اپنے شوہر کی موت کی خبر ضبط کے ساتھ پڑھ کر سب کو حیران کردیا۔

    سپریت کور کو خبریں پڑھنے کے دوران پروڈیوسر نے آگاہ کیا کہ ایک حادثے کی بریکنگ نیوز پڑھنی ہے اور خبر کی تفصیل کے لیے رپورٹر سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرنی ہے۔

    خاتون نیوز اینکر نے جب خبر پڑھنا شروع کی تو انہیں اندازہ ہوا کہ جس گاڑی کے حادثے کی خبر وہ پڑھ رہی ہیں اُس میں اُن کے شوہر بھی سوار تھے تاہم انہوں نے کمال مہارت کے خبریں پڑھیں اور ناظرین کو خبر سے آگاہ کیا۔

    اسی دوران انہیں رپورٹر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم اُن کے نام اور تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، خاتون نیوز اینکر نے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے بریکنگ نیوز ختم کی اور باہر آکر گھر والوں سے اپنے شوہر کی خیریت دریافت کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    اہل خانہ سے رابطے پر علم ہوا کہ اُن کے شوہر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے، یہ خبر سنتے ہی سپریت کا ضبط ٹوٹ گیا اور وہ رونے لگیں۔

    خاتون اینکر کے کمال ضبط پر صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد نے انہیں بہادر اور حوصلہ مند خاتون قرار دے دیا۔