Tag: news conference

  • ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا: وزیر اعظم

    ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں 116 معدنی ذخائر دریافت ہوئے۔ 445 تیل کے نئے کنویں کھودے گئے۔ کنوؤں کی کھدائی میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی جبکہ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کی جس میں آئل اور گیس کے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 116 معدنی ذخائر دریافت ہوئے۔ پاکستان میں جتنی گیس استعمال ہوئی اتنے ہی ذخائر دریافت کیے۔ 445 تیل کے نئے کنویں کھودے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ 46 نئے لائسنس اور 31 نئی لیز دی گئیں۔ 5 سالوں میں 20 لاکھ گیس صارفین کا اضافہ کیا گیا۔ سنہ 2013 میں 70 لاکھ اور 2018 میں 90 لاکھ صارفین ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج سی این جی دستیاب ہے، گیس اسٹیشن پر کوئی لائن نہیں۔ 25 ہزار کی ڈسٹری بیوشن پائپ لائن ڈالی گئی۔ گرمیوں میں بھی صارفین کو گیس نہیں ملتی تھی، آج وافر مقدار میں مل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گیس کی ڈیمانڈ 8 ملین مکعب روزانہ ہے، تاپی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، 2020 میں مکمل ہوگا۔ مکوڑی اور گمبٹ میں گیس پلانٹ فعال ہیں۔ کنوؤں کی کھدائی میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی جبکہ ایل پی جی کی ملکی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بھی گیس کنکشن سفارش پر نہیں دیا گیا۔ ’کوئی بھی مجھ پر الزام لگائے جواب دینے کے لیے تیار ہوں، الزام لگانے والا ہرجانے کے لیے تیار رہے، نہیں دینا چاہتا تو الگ بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کوٹے سے متعلق پرانے اسکینڈل نہیں کھولنا چاہتا۔ گیس سے سستا ایندھن آج بھی کوئی نہیں۔ کھاد کے کارخانوں کو گیس میسر نہ تھی، آج فراہم کی جا رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

    دشمن نے بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، مصدق ملک

     اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے، باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں نےحملہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مصدق ملک نے کہا کہ کوشش ہے خطے بالخصوص پاکستان میں امن قائم ہو، دشمن جان لے اگر بری نظر سے دیکھا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ملک میں مردم شماری کے بعد آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل حلقہ بندیوں کی اجازت دے دی ہے، عبوری نتائج کی بنیاد پرآئینی ترمیم کی جائے گی۔

    ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ شماریات نے تفصیلی اعداد و شمار اپریل میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، اپریل میں نتائج آئے تو حلقہ بندیوں کیلئے مزید5ماہ چاہیے ہونگے، اگرایسا ہوتا ہے تو الیکشن وقت پر نہیں ہوسکتے تھے۔

    مصدق ملک نے کہا کہ صوبوں نے وفاق کے ساتھ مل کر آئینی بحران حل کرلیا ہے، اس جمہوری طریقہ کار پر صوبے مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کسی صوبے نےقبل از وقت انتخابات کی کوئی بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے بات چیت جاری ہے،جلد مسئلہ حل ہوگا، تجویز ہے قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    صحافی کی جانب سے نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے سوال پرمصدق ملک نے جواب دیا کہ ان کے پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلم ہوں۔

  • انسانوں کو مکھی سے تشبیہہ دینا وزیراعظم کے شایان شان نہیں،  خواجہ اظہارالحسن

    انسانوں کو مکھی سے تشبیہہ دینا وزیراعظم کے شایان شان نہیں، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو مکھی کے مرنے کا تو دکھ ہے انسانوں کے مرنے کا دکھ نہیں ہے،اتنے بڑے منصب پر بیٹھ کر اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ شہر قائد میں جاں بحق ہونے والوں کو مکھی سے تشبیہہ دینا وزیراعظم کے شایان شان نہیں ہے ۔

    تھر میں لوگ بھوک اور کراچی میں پیاس سے مر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کے ساتھ دما دم مست قلندر کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر سندھ کی عوام کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ اظہار الحسن نے حکومت کی بجٹ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز کیا۔

    ترقیاتی بجٹ میں 32ارب کی کمی کی گئی ہے جو سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن نے بیوروکریسی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر افسران نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر انہیں نیب اور عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے۔

  • آپریشن ضرب عضب پراربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں، اسحاق ڈار

    آپریشن ضرب عضب پراربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں، اسحاق ڈار

    واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پر اب تک چار سو پندرہ ملین ڈالر خرچ کئے جاچکے ہیں، جبکہ آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی کیلئے اسیّ ارب روپے درکار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اپنے دورہ واشنگٹن کے اختتام پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کاروائیوں پر اربوں روپے کے اخراجات آچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق یمن کے حوالے سے فوج نہ بھیجنے کے فیصلے پر مشرق وسطی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو واپس نہیں بھیجا جارہا۔

    جوڈیشل کمیشن پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ووٹوں کے تھیلے اگر امریکہ میں بھی کھولیں جائیں تو مہروں کا مسئلہ یہاں بھی ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن نے یہ دیکھنا ہے کہ کہیں سازش کے تحت انتخابات کو ہائی جیک تو نہیں کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ 2017 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لی جائے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا ٹارگٹ ہے کہ 2018 تک پاکستان کے فارن ریزرو 18.5 بلین ڈالرز تک حاصل کر لئے جائیں۔

    انہوں نے چین کے ساتھ ہونے والے تاریخی اقتصادی معاہدوں کو بھی پاکستان کی ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔

  • جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا، وقار یونس

    جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم میں رہے گا، وقار یونس

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے دو ٹوک کہہ دیا کہ یہ ٹیم نے میری ہے نہ آپ کی بلکہ جو پرفارم کرے گا وہ ہی کھیلے گا۔

    خراب رویوں والے کی بھی ٹیم میں اب کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کھلے لفظوں میں پیغام دے دیا کہ پاکستان کرکٹ میں سب سے اہم چیز رویہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جو پرفارم کرے گا وہ ہی ٹیم میں ہوگا۔ وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ان کی رپورٹ کے کچھ نکات پر عمل کیا۔ لیکن دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم سلیکٹرز نے اپنی مرضی سے تشکیل دی۔

    وقار یونس نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہئیے۔ جو تمیز کے دائرے میں ہے ان کی عزت کرتے ہیں اور جو نہیں اس کی انہیں پروا نہیں۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ مصباح اور یونس کی پاکستان کی بہت خدمات ہیں۔ سینئیرز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

  • ہمارے بچے خوفزدہ نہیں ہیں، عمران خان

    ہمارے بچے خوفزدہ نہیں ہیں، عمران خان

    پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کا حوصلہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہم یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے خوفزدہ نہیں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کر سربراہ عمرامن خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے کترتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے آیا تھا لیکن بچوں نے میری  حوصلہ افزائی کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی دن آنا چاہتے تھے لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف  کی آمد کی وجہ سے انہیں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ ایک بزدلانہ کارروائی تھی کہ بچے اسکول جانا چھوڑ دیں لیکن بچوں کے عزم نے دہشت گردوں کو منہ توڑجواب دیا۔

    انہوں نے اسکول کے باہر پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اسکول کے باہر بد مزگی ہوئی، جن کے گھروں میں سانحہ ہوا انہیں  احتجاج  کا حق حاصل ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بغیر تعلیم کے دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، جو میرے ہاتھ میں تھا کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 126 دن کا احتجاج چار حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کمیشن کی رپورٹ نے 34 ہزار ووٹ جعلی قرار دے دیئے تو پھر ایاز صادق کو استعفیٰ  دے دینا چاہیے کیونکہ ان کی بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی میں موجودگی پاکستان کے لئے سبکی کا باعث ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ 18 جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، تحریکِ انصاف کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار بیٹھی ہے لیکن افسوس کہ الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے مسائل سندھ اور پنجاب میں تھے خیبر پختونخواہ میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز دو طرح کے ہیں ایک افغانی اور دوسرے شمالی علاقہ جات سے آئے ہوئے ہیں جن کا پورا بوجھ صوبائی حکومت کو اٹھانا پڑرہا ہے۔