Tag: news confrance

  • پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    پاک چین منصوبے: نیویارک ٹائمز کی امریکی حکومت پر تنقید

    نیویارک: چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی حکام کی پاکستان میں ساڑھے سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور امداد کے منصوبے ناکام ہوئے کیونکہ امریکی منصوبوں کی اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔

    چین نے امریکی کے برعکس پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک نوعیت کے معاہدے کیئے جن میں فوکس اقتصادی راہدری کی تعمیر تھا ۔

    چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر امریکی حکام میں بے چینی ہے جس کا اظہار امریکی اخبارات کی رپورٹوں سے ہورہا ہے

  • پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے،نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی منفرد اوروسیع المعیاد ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی استعدادکاربڑھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نوازشریف اور چین کے صدر  شی جن پنگ نے اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چینی صدرکوپاکستان میں خوش آمدید کہتےہیں،شی جن پنگ ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے اچھےدوست اوربھائی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے جس کے لئے اقتصادی اور سیکورٹی تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔

    اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی امن اوراستحکام کیلئےمل کرکام کرنےپراتفاق کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چِیئرپرسن مشعال ملک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں میں دیگر علاقوں سے ہندو پنڈت لا کر آباد کر رہی ہے ۔جو مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔

    اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر میں ہندو و مسلم مل جل کر رہتے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے نا قابل قبول ہے۔

    حکومت معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لائے اورعالمی سطح پر اس حوالے سے لابنگ کرے۔

    حکومت معاملے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری امن پسند قوم ہے بھارت انہیں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہا ہے ۔

  • معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    معین خان اسکینڈل سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

    برسبین : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ معین خان اسکینڈل سے کھلاڑیوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ منفی پروپگینڈا نہیں چاہیئے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

     ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسبین میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  کیا مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ اہم ہے، جیتنا ضروری ہے، کارکردگی میں سب کو بہتری لانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو وکٹ پر رکنا ہوگا،پہلے دونوں میچوں میں ناکامی کے بعد کھلاڑی دباؤ میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا نہیں چاہیے، سابق کھلاڑیوں کو ملک کا سوچنا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹیم فائنل کرلی ہے۔ کون کون شامل ہوگا وہ میچ سے پہلے نہیں بتاسکتے۔

    زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبرا نے کہا کہ ٹیم پاکستان کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بولنگ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ پاکستان اچھی ٹیم ہے مقابلہ ٹف ہوگا۔