Tag: News Week

  • دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی پولیس کےڈپٹی چیف کی اے آروائی کے سربراہ سلمان اقبال سے ملاقات

    دبئی: اے آروائی ڈیجیٹل گروپ کے سربراہ محمد سلمان اقبال کے دبئی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم نے ان کا استقبال کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم دبئی پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے نائب سربراہ ہیں انہوں محمد سلمان اقبال سے اپنے دفتر میں ملاقات بھی کی۔

    Khalfan receives Head of the ARY Group His Excellency Lieutenant General Dhahi KhalfanTamim, Deputy Chief of Police…

    Posted by Dubai Police – Official Page on Monday, October 12, 2015

    اس موقع پرسلمان اقبال اور خلفان تمیم کے علاوہ نیوز ویک کے یاسر خان اور لیلہٰ حتوم بھی موجود تھے۔

    لیفٹننٹ جنرل خلفان کے دفترمیں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے بہتر پولیسنگ اسٹریٹجی اورپولیس کے کردار کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • دنیائے صحافت میں اے آروائی ڈٰیجیٹل نیٹ ورک کا ایک اور اہم قدم

    دنیائے صحافت میں اے آروائی ڈٰیجیٹل نیٹ ورک کا ایک اور اہم قدم

    نیویارک / دبئی : معروف عالمی جریدے نیوزویک کے اشتراک سے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک مشرق وسطی کے لئے ہفتہ وار جریدہ نیوز ویک مڈل ایسٹ کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا ہے، جس میں اس اہم عالمی خطے سے متعلق تفصیلی خبریں اور نامور تجزیہ کاروں کے تبصرے شامل ہوں گے۔

     اے آروائی ڈٰیجیٹل نیٹ ورک کو یہ مقبول ترین میگزین شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے، اسی سلسلے میں نیوز ویک اور آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مابین معاہدہ طے پا چکا ہے۔

    اس پارٹنر شپ کو نیوز ویک شائع کرنے والی کمپنی آئی بی ٹی میڈیا کے بانی رکن اور سی ای او ایٹینی یوزاک نے انتہائی اہم قرار دیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تعاون سے نیوز ویک برانڈ کو مشرق وسطی میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔


    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے اس تویل مدتی معاہدے کے طے پانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوز ویک مڈل ایسٹ انگریزی اور عربی زبانوں میں شائع ہوگا، جس میں مشرق وسطی سے متعلق نامور رپورٹرز کی خبریں اور بہترین تجزیہ کار وں کے تبصرے شائع ہوں گے۔

    نیوز ویک مڈل ایسٹ کا پہلا شمارہ سعودی عرب، کویت، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دستیاب ہوگا، انگریزی زبان میں نیوز ویک مڈل ایسٹ اسی سال جون میں شائع ہوگا، جب کے بعد ازاں عربی زبان میں شائع کیا جائے گا۔

  • حکومت سندھ کی بے حسی کی مذمت کرتے ہیں، الطاف حسین

    حکومت سندھ کی بے حسی کی مذمت کرتے ہیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین نے تھر میں قحط سالی کے باعث اموات پر گہری تشویش کا اظہا رکیا ہے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت سندھ کی بے حسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ تھر میں برسوں سے قحط سالی کے باعث اموات کے سیکڑوں واقعات ہوئے لیکن حکومت سندھ نے غذائی قلت ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے۔ تھر کے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    الطاف حسین نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ تھر میں قحط سالی کے باعث اموات کے افسوسناک واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔

  • الطاف حسین کاپیمرا کےفیصلےکیخلاف شدید اظہار مذمت

    الطاف حسین کاپیمرا کےفیصلےکیخلاف شدید اظہار مذمت

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پیمرا کی جانب سے اے آروائی نیوز کے لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور آمرانہ سوچ کی عکاسی قرار دیا ہے۔۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آروائی کے لائسنس معطل کیے جانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پیمرا فی الفور اپنے فیصلے کو واپس لیکر اے آروائی نیوز کے لائسنس کو بحال کرے ، الطاف حسین نے کہا کہ اے آروائی نیوز نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو اٹھایا ہے ایسے آمرانہ اقدام سے اے آروائی اور آزادی اظہار رائے کا گلا نہیں گھونٹا جاسکتا ، الطاف حسین کاکہنا تھا کہ پیمرا کے اس اقدام کے خلاف ایم کیو ایم اے آروائی کی انتظامیہ اور اے آروائی کے ایک ایک کارکن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

  • لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں، الطاف حسین

    لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

    شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انہوں نے کہا کہ خان لیاقت علی خان وفا اور خلوص کا پیکر تھے ، ملک و قوم کی بد قسمتی یہ رہی کہ لیاقت علی خان کے قتل کے اصل اسباب آج بھی پس پردہ ڈال دیئے گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے خان لیاقت خان نے محنت و لگن ، خلوص نیت اور دلجمعی سے کام کیا اور اپنی تمام دولت اور جان بھی ملک و قو م کیلئے قربان کردی، الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ خان لیاقت خان شہید کے قتل کے اسباب اور اس کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں ۔

  • حکومت قدرتی آفت سے نمٹنے کے اقدامات کریں، الطاف حسین

    حکومت قدرتی آفت سے نمٹنے کے اقدامات کریں، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدیدخطوط پراستوارکیاجائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظروفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدیدخطوط پراستوارکیاجائے۔

    ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی نے الطاف حسین کو بتا یا کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اورشمالی علاقہ جات میں تواتر سےآنے والے زلزلے کے جھٹکے اس کا ثبوت ہیں کہ یہ علاقے زلزلے کی زدپرہیں الطاف حسین نے ان رپورٹس پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہ وفاقی حکومت نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کوجدیدخطوط پر استوارکرے اوروفاقی وصوبائی حکومتیں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

    الطاف حسین نے اس ضمن میں خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کوسراہا انہوں نے دعاکی کی اللہ تعالیٰ پاکستان کوہرقسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔

  • اپنے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، الطاف حسین

    اپنے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کم ظاہرکرکےان کی حق تلفی کی گئی، یہ سلسلہ زیادہ دیرتک جاری رہ سکتا۔

    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو صفہ ہستی سے مٹانے کا خواب صرف خواب ہی رہیگا،عید کے موقع پر اپنے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں ۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کوہمیشہ سازش کے تحت کم کرکے دکھایاگیااور غیرمنصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کے سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالاگیالیکن اب یہ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کاسلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد اینکر پرسن تجزیہ کرتے ہیں کہ ایم کیوایم کا ووٹ بینک ختم ہوگیا،لیکن آنا والا الیکشن ان کے تجزیہ کو غلط ثابت کردیگا۔

     الطاف حسین کاکہناتھا اگرکسی علاقے کے عوام کی مسلسل حق تلفی کی جائے اور ان کی آواز دبائی جائے تو ان کے جذبات بھی پریشر ککر کی طرح پھٹ پڑتے ہیں۔

  • ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی اوربقاء کی ضامن ہے، الطاف حسین

    ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی اوربقاء کی ضامن ہے، الطاف حسین

    لاہور: الطاف حسین کاکہناہےکہ ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی اوربقاء کی ضامن ہے۔

    ایم کیوایم کے قائد نےایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کاکہناتھاایم کیوایم پاکستان کوترقی کی منزلوں پر پہنچائے گی اورغریب محنت کش طبقہ کے مسائل کو عملی طورپرحل کرکے دکھائے گی،اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق بھی موجودتھے جنہیں حال ہی میں ایم کیوایم پنجاب کا صدربھی بنایاگیاہے۔

    الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاوٴنڈیشن ایک منظم فلاحی ادارہ ہے جوگزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر کے غریب ومستحق افراد کی بلاامتیاز خدمت کررہا ہے، خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے ایمبولینس سینٹر،میت بس سروس،بلڈبینک، ڈسپنسریز اوراسپتال رات دن عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اسی فلاحی ادارے سے منسلک اسکول اور یونیورسٹی بھی تعلیم کے فروغ میں کوشاں ہے۔

  • اہل علم کی خاموشی تعصب پرمبنی ہے، الطاف حسین

    اہل علم کی خاموشی تعصب پرمبنی ہے، الطاف حسین

    لندن: ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےکہاہےتیس ستمبر اوریکم اکتوبر کے واقعات مہاجروں پرظلم وستم کی بھیانک یادداشت ہیں۔

    تیس ستمبر اوریکم اکتوبرمیں جاں بحق ہونے والوں کی چھبیسویں برسی کے موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ دونوں سانحات سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد کو ناکام بنانے کیلئے منظم منصوبے اور سازش کے تحت کرائے گئے، معصوم اور بے گناہ خواتین، بچوں نوجوانوں اور بزرگوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔

    الطاف حسین نےکہا کہ تیس ستمبر یکم اکتوبر کے سانحات کو چھبیس برس گزرگئےدونوں سانحات میں ملوث سازشی عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، ایم کیوایم کے قائد نے کہنا تھا کہ بھیانک واقعات پراہل علم اور دانشوروں کی خاموشی تعصب پر مبنی ہے۔

  • جب تک زندہ ہوں مظلوموں کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، الطاف حسین

    جب تک زندہ ہوں مظلوموں کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا، الطاف حسین

    کراچی: قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عوام کے آئینی و قانونی اورجمہوری حقوق کی جدوجہد میں کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرینگے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سمیت مختلف شہروں کے طالب علموں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا قابل مذمت ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب تک میرے جسم میں جان موجود ہےاردوبولنے والی عوام کے ساتھ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی ہمایت اورسندھ میں مخالفت دوغلا عمل ہے،الطاف حسین نے کہا کہ جاگیرداروں اوروڈیروں کے مظالم سے نجات کیلئے پُرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔

    ایم کیوایم کے قائد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد،منظم اوراپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھےاورآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔