Tag: newyork police

  • نیویارک:داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

    نیویارک:داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

    نیو یارک : امریکا کے شہر نیو یارک کے مسلمان پولیس افسر کو داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر معطل کردیا ہے، پولیس افسر مسعود سید نے محکمہ پولیس اور انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

    nyyy

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے محکمہ پولیس میں داڑھی رکھنے پرپابندی ہے تاہم مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک ملی میٹر تک لمبی داڑھی رکھنے کی اجازت ہے لیکن مسعود سید ایک ملی میٹر کے بجائے ایک انچ تک لمبی داڑھی رکھنا چاہتے ہیں اور اس کو وہ اپنی مذہبی آزادی مانتے ہیں۔

    مسعود سید کا کہنا ہے کہ وہ ایک انچ داڑھی رکھنا چاہتے ہیں، عدالت نے محکمہ پولیس کو مقدمے کا فیصلہ آنے تک نتخواہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    vy

    مسعود سید کو 30 دنوں کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کیا گیا تھا اور اگر وہ داڑھی چھوٹی کرنے سے انکار کرتے رہیں گے تو انھیں محکمہ پولیس کے قانون کے تحت ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

    مقدمے کی اگلی پیشی آٹھ جولائی کو ہوگی۔

    اس سے قبل مسعود نے ایک ملی میٹر تک لمبی داڑھی رکھنے کی اجازت محکمہ پولیس سے حاصل کر لی تھی اور انھیں گذشتہ برس دسمبر تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی لیکن جب ان کی داڑھی ایک ملی میٹر کی حد سے بڑھ گئی تو ان سے داڑھی چھوٹی کرنے کو کہا گیا، اس کے بعد سے ہی وہ محکمہ پولیس سے لمبی داڑھی رکھنے کی رعایت حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرتے رہے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

  • نیویارک: مجسمہ آزادی کے جزیرے کو بم کی جھوٹی اطلاع پر خالی کرالیاگیا

    نیویارک: مجسمہ آزادی کے جزیرے کو بم کی جھوٹی اطلاع پر خالی کرالیاگیا

    نیویارک : ٹیلی فون پربم کی جھوٹی اطلاع  پر امریکی مجسمہ آزادی کے جزیرے کوسیاحوں سےخالی کرالیاگیا، پورے جزیرے کی مکمل تلاشی کے بعد نیویارک پولیس نےعلاقے کو کلیر قرار دے دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ آزادی کو ٹیلی فون پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد نیو یارک پولیس نے جزیرے سے سیاحوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا، پولیس کے تربیت یافتہ کتے جب جزیرے کی تلاشی لے رہے تھے تو انھیں ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا لیکن اس میں بم نصب نہیں تھا۔

    نیویارک پولیس کے مطابق اس معروف ترین سیاحتی مرکز میں پولیس کے ایک یونٹ نے پورے جزیرے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیر قرار دے دیا ہے۔

    امریکہ کا یہ مجسمہ آزادی نیویارک کے تجارتی مرکز مین ہٹن اور نیوجرسی کے درمیان ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ہے۔