Tag: NewYork times report

  • بھارت میں عیسائی بھی غیرمحفوظ، امریکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارت میں عیسائی بھی غیرمحفوظ، امریکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

    واشنگٹن : معروف امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں عیسائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

    نیو یارک ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوانتہا پسندعیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اورعیسائیوں کوعبادت کرنے سے روکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ وہاں کی  ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے، بھارت میں اقلیت خود کو غیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔

    یہی نہیں ہندوانتہا پسندعیسائیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر بھی جبری طور پر مجبور کررہے ہیں، موت کے خوف سےعیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

    نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے ہندو وکلاء نے عیسائی خیراتی ادارے کو بند کروانے کیلئے شکایات کیں ،مودی سرکار مسلمانوں کے قتل اور عیسائیوں کی نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مودی سرکار کی خاموشی پرعالمی برادری کو تحفظات ہیں، انتہا پسند نریندر مودی ہندوستان کو قوم پرست ملک بنانے کے خواہاں ہیں۔

  • امریکی فوجی جوڑے کو جعلی ڈگری پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا، سابق ملازم

    امریکی فوجی جوڑے کو جعلی ڈگری پر کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑا، سابق ملازم

    کراچی: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی تحقیقات کے دوران انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ایگزیکٹ کے سابق ملازم کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری نے امریکی فوجی جوڑے کو کورٹ مارشل کے خطرے سے دوچار کیا۔

    جعلی ڈگریوں کا دھندہ، ایگزیکٹ کے گلے کا پھندہ بنتا جارہا ہے، ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل سے جڑا کوئی نہ کوئی انکشاف روز سامنے آرہا ہے۔

    ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے اور حکومت نے امریکی ایجنسی ایف بی آئی سے رابطہ کرلیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے گفتگو میں ایگزیکٹ کے سابق ملازم احمد نے انکشاف کیا کہ ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سے امریکی فوجی بھی محفوظ نہ رہ سکے۔

    دوہزار نو میں عراق میں تعینات امریکی فوجی جوڑے کو محض ایگزیکٹ سے حاصل کردہ جعلی ڈگری کی وجہ سے کورٹ مارشل کے خطرے سے دوچار ہونا پڑا۔

    احمد کے مطابق کورٹ مارشل سے بچنے کے لئے جب امریکی فوجی جوڑے نے ڈگری کی تصدیق کے لئے ایگزیکٹ سے رجوع کیا تو ایگزیکٹ کے مینجر نے جوڑے کی کالز بلاک کرنے کا حکم دیا۔

    ایگزیکٹ جعلی اسکینڈل نے دیگر ہزاروں امریکی شہریوں کو بھی متاثرکیا، ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل نے کچھ سال قبل امریکا میں جنم لینے والے جعلی ڈگری اسکینڈل یونیورسٹی ڈگری پروگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس میں تیس ہزار افراد کو آن لائن جعلی ڈگریاں بیچی گئیں ۔

    غیرملکیوں سے جعلی ڈگریوں کے عوض کمائی گئی رقم کو ایگزیکٹ کے دبئی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جاتا تھا، جہاں سے یہ رقم سوفٹ وئیرایکسپورٹ کی جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستان منتقل کی جاتی تھی۔