Tag: Newyork

  • نائن الیون، ایک ایسا دن جس نے دنیا کا نقشہ بدل ڈالا

    نائن الیون، ایک ایسا دن جس نے دنیا کا نقشہ بدل ڈالا

    نیویارک : نائن الیون کوآج سولہ سال ہوگئے، سانحے نے دُنیا کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ملبہ مسلمانوں پر گرا۔

    گیارہ ستمبر 2001 ایک ایسا دن جب نیویارک کی فضا میں تین طیارے قہر بن کر داخل ہوئے، دو طیارے دنیا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاور سے ٹکرائے اورسو منزلہ عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جبکہ تیسرا طیارہ پنٹاگون کےقریب مار گرایا، واقعے میں تین ہزارافراد ہلاک ہوئے۔

    سانحے میں دس ہزارسے زائد زخمی ہوئے جبکہ مالی نقصان کا تخمینہ دس ارب ڈالر لگایا گیا۔

    واقعے پر اس وقت کے صدرجارج واکر بُش نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور سات اکتوبردوہزار ایک میں القاعدہ رہنمااُسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پرحملہ کردیا، افغانستان کے بعد عراق اور پھر دہشت گردوں کی تلاش میں امریکی ڈرون 2004 میں پاکستان میں بھی داخل ہوگئے اورپھریکےعد دیگرے پوری دُنیا ہی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی۔۔

    حادثے کے مقام پر قائم گراؤٔنڈ زیرو اور وہاں بنائے جانے والے میوزیم پر ہر سال امریکی شمعیں روشن کرتے ہیں۔

    نائن الیون کے پاکستانی معیشت پر اثرات

    سانحے میں سیاسی صورت حال تو ایک طرف معاشی اعتبار سے بھی پاکستان کو نئے چیلجز کا سامنا کر پڑا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اگلی صفحوں میں جنگ لڑی، امریکہ نے ،مالی امداد کا کا وعدہ تو کیا تھا۔ تاہم یہ امداد مزید ڈو مور ڈومور کے مطالبات سے مشروعات رہی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ایک سو اٹھارہ ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، دہشت گردی کا نشان بنانے والے ہزار افراد اس کےعلاوہ ہیں۔

    مرکزی بینک کے مطابق صرف معاشی ہی نہیں بلکے سماجی طور پر بھی پاکستان بحران کا شکار ہوا، امریکہ نےفرنٹ لائن فر یق بنانے پر سالانہ ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا مگر صرف چودہ ارب روپے حاصل ہوئے، پاکستان نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشنز بھی کئے، ان آپریشن کے باعث اپنے گھروں سے دور ہونے والے افراد کے بحالی بھی ملکی معشیت پر گراں بوجھ ثابت ہوئے۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرنے سے گریز کیا، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کے باعث ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جو کہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی کا باعث بنا۔

    سانحہ نائن الیون نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی آگ میں دھکیل دیا، جو نہ جانے کب بجھے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے منگنی کرلی

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے منگنی کرلی

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی دیرینہ دوست دانی ویلیز سے منگنی کرلی‘ منگنی کی افواہیں پہلے سے گردش میں تھیں تاہم دانی کی جانب سے ان کی تردید کی جارہی تھی۔

    اسمتھ اور دانی ویلیز گزشتہ پانچ سال سے ایک دوسرے کے بہترین دوست رہے ہیں اور اب انہوں نے اس دوستی کو دائمی رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسمتھ نے ویلیز کو نیویارک کی کثیر المنزلہ عمارت پر دانی کو پروپوز کیا جسے دانی نے بخوشی قبول کرلیا۔

    اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر دانی ویلیز سے ان کا ہاتھ مانگا اور جب دانی نے ان کے پیغام کو قبول کیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

    اسمتھ اور دانی ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اور چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔ اسمتھ اور ویلیز کی ملاقات ایک بار میں ان دنوں ہوئی جب اسٹیو اسمتھ لاء کے اسٹوڈنٹ تھے اور بگ بیش ٹی ٹوئئنٹی لیگ کا پہلا ایڈیشن ہورہا تھا۔

    اس سے قبل بھی منگنی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم دانی ویلیز نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔

    اسٹیو اسمتھ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی نمائندگی بھی کررہے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو حالیہ سیزن کے فائنل میچ میں ممبئی انڈین سے شکست ہوئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • موتیا کی بیماری میں مبتلا کتے کو کنٹیکٹ لینس لگا دیئے گئے

    موتیا کی بیماری میں مبتلا کتے کو کنٹیکٹ لینس لگا دیئے گئے

    نیویارک : نیویارک میں موتیا کی بیماری میں مبتلا کتے کو کنٹیکٹ لینس لگا دیئے گئے۔ کریملن نامی کتا تو بظاہر ٹھیک ٹھاک دکھائی دیتا ہے لیکن آنکھوں میں موتیا اترنے کے باعث ٹھیک سے دیکھنے سے قاصر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی معاشرے میں جانوروں سے پیار عام بات ہے، اس کی ایک اور مثال نیو یارک میں دیکھی گئی، جہاں مالک نےموتیا کی بیماری میں مبتلا اپنے کتے کی آنکھوں میں کانٹکٹ لینس لگوادیئے۔

    ڈیڑھ سال پہلے موتیا کے آپریشن کے باوجود اس کی بینائی بہتر نہ ہو سکی تو کریملن کو پہلے چشمہ لگایا گیا جس سے اس کا چہرہ کسی پروفیسر کی طرح دکھنے لگا اوراب ڈاکٹر نے کنٹیکٹ لینس تجویز کر دیا۔

    کریملن کے مالک کے مطابق کنٹکٹ لینس لگانے کے بعد کتے میں زیادہ پھرتی اور چابک دستی دکھائی دینے لگی ہے، سستا ہونے کی وجہ سے کریملن کو عام انسانی کانٹیکٹ لینس لگایا گیا ہے جس کو ہر ہفتے صفائی کے بعد دوبارہ لگایا جاتا ہے جبکہ کتا اس سارے عمل میں پر سکون رہتا ہے۔

     

  • مشکوک بیگ کی اطلاع پر ٹرمپ ٹاور خالی کرا لیا گیا

    مشکوک بیگ کی اطلاع پر ٹرمپ ٹاور خالی کرا لیا گیا

    نیویارک : ٹرمپ ٹاور کو مشکوک بیگ ملنے کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا ۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں اس وقت کھلبلی مچ گئی، جب ایک مشکوک بیگ کی اطلاع پر عمارت کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا، ٹرمپ ٹاور خالی کرا کر تلاشی لی گئی تو مشکوک بیگ سے کھلونے برآمد ہوئے، جس کے بعد عمارت کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔

    tower

    مشتبہ بیگ ملنے کے بعد ٹرمپ ٹاور کے ساتھ علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی رہائشاگاہ پر ہیں۔

    trump-1

    خیال رہے کہ ٹرمپ ٹاور میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ بھی ہے۔


    مزید پڑھیں : ٹرمپ کی حفاظت پر روزانہ ایک ملین ڈالرز کے اخراجات


    یاد رہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوران کے اہل خانہ کی نیو یارک میں سیکورٹی پر روزانہ ایک ملین ڈالر سے زائد کے اخراجات آرہے ہیں، نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد بھی نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور میں مستقل بنیادوں پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

    ٹرمپ کے اس فیصلے نے سیکورٹی اداروں کیلئے کئی مشکلات کا اضافہ کر دیا ، نیو یارک کے مشہور ترین اور رش سے بھرے علاقے میں قائم ٹرمپ ٹاور کے ارد گرد سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ کثیر تعداد میں جنگلے اور کنکریٹ بلاکس بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

  • نیویارک : مسلمان لڑکی پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی

    نیویارک : مسلمان لڑکی پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی

    نیویارک : امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کے بعد مسلمانوں کے خلاف تعصب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مسلمان خواتین پر حملے روز کا معمول بن گیا ہے، امریکی شہر نیو یارک میں سفید فام شخص نے ایک مسلمان لڑکی کے چہرے پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی۔


    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیویارک شہر کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں مشہور کافی شاپ ڈنکن ڈونٹس میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں سفید فام شخص نے مسلمان لڑکی کے چہرے پرکھولتی ہوئی کافی پھینک دی۔

    شاپ کی ایک ملازمہ نے بتایا کہ کچھ مسلم خواتین گفتگو کر رہی تھیں کہ وہاں ایک سفید فام شخص آیا اور کافی کا آرڈر دیا، میں نے اسے کافی دی وہ دہشتگردوں کے بارے میں کچھ کہتے ہوئے مسلم خواتین کے سامنے بیٹھ گیا اور انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

    ملازمہ کا کہنا تھا کہ مسلم خواتین نے اس کی بد تمیزی کو نظر انداز کیا، جس پر وہ مزید مشتعل ہوگیا اور جب ایک خاتون نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون کو دہشت گرد کہتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑا کافی کا گرم کپ اس کے چہرے پر پھینک دیا۔

    جس کے بعد خاتون نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنا بیگ پوری قوت سے ان کے منہ پر دے مارا اور خاتون کا تعاقب کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے باہر تک گیا اور وہاں انہیں دبوچ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلہ دبانے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، باحجاب مسلم طالبات اور خواتین پر حملے


    واقعے کے فوری بعد پولیس نے پہنچ کر اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں،2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے اور سیکورٹی کی خاطر تمام مسلمانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے کا بھی بیان دے چکے ہیں۔

  • دنیا کی طویل القامت لڑکی کو اس کی محبت مل گئی

    دنیا کی طویل القامت لڑکی کو اس کی محبت مل گئی

    نیو یارک : دنیا کی اب تک طویل القامت چھ فٹ نو انچ لمبی لڑکی کو اس کی محبت مل گئی، امریکہ کے شہر نیو یارک کی رہائشی ایلے اسٹوسز کے دوست کا کہنا ہے کہ ایلے کا لمبا قد ہی میرے لئے کشش کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوڈ زیلا کے نام سے مشہور امریکی شہری 27 سالہ ایلے اسٹوسز جس کا قد غیر معمولی طور پر چھ فٹ نو انچ ہے کو آخر کار اس کی محبت مل گئی۔
    couple-post-2

    سوشل میڈیا پرجاری ایک ویڈیو میں اس کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی طویل قد کی حامل تھی، جب نرسری میں تھی تب بھی، جب ایلیمنٹری اسکول پہنچی تو میرا قد 5 فٹ 8 انچ ہوچکا تھا اور جب مڈل اسکول میں داخلہ لیا تو 6 فٹ 3 انچ تک میرا قد پہنچ چکا تھا اسی طرح ہائی اسکول میں داخلے کے وقت میں 6فٹ ا8 سے 9 انچ تک پہنچ چکی تھی ۔میرا قد صرف بارہ سال کی عمر میں ہی چھ فٹ تین انچ تک پہنچ گیا تھا۔

    couple-post-1

     اس کا کہنا تھا کہ ابتداء میں لوگوں کے طنز اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور میں برا بھی محسوس کرتی تھی جس کے باعث میں احساس کمتری کا شکار تھی۔ لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، لوگ مجھے گوڈ زیلا اور مونسٹر کے نام سے بلاتے تھے۔

    couple-post-7

    اس نے بتایا کہ بعد میں میرا قد ہی میری آمدنی کا ذریعہ بن گیا، مجھے ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا اورمیں نے خوب کامیابی حاصل کی، چھوٹے قد کے مردوں کو اٹھا کر شوٹ کرواتی ہوں، جس سے مجھے کافی اچھی آمدنی ہوجا تی ہے۔

    couple-post-5

    ایلے اسٹوسز کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس سے ناقدین کے منہ بند ہوگئے ہیں اور میں بھی خود کو مضبوط اور محفوظ تصور کرتی ہوں، پہلے اپنی زندگی سے پریشان تھی تاہم اب اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔

    couple-post-6

    لڑکی کے دوست کا کہنا تھا کہ جب ہم کہیں جاتے ہیں تو لوگ یک دم ہماری طرف متوجہ ہوجاتےہیں تو یہ عمل برا محسوس نہیں ہوتا، میری دوست کا لمبا قد میرے لیے انتہائی پرکشش ہے۔

    couple-post-9

    ایلے اسٹوسز کے پیر کا نمبر 16 ہے، وہ خریداری کے لیے کسی سپر اسٹور جاتی ہے تو اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس کےناپ کے کپڑے اسے نہیں مل پاتے۔

    couple-post-8

  • امریکا: امام کے مبینہ قاتل پر فردِ جرم عائد

    امریکا: امام کے مبینہ قاتل پر فردِ جرم عائد

    نیویارک: امریکا میں امام مسجد کے مبینہ قاتل پر فردِ جرم عائد کردی گئی، نیویارک کے علاقے کوئنز میں چند روز قبل امام مسجد اور ان کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    imamm3

    امریکی میڈیا کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار پینتیس سالہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم پر قتل اور جرم کی نیت سے اسلحہ رکھنے کی فردِ جرم عائد کی گئی۔


    مزید پڑھیں :  نیویارک :امام مسجداور ان کے نائب کا قاتل گرفتار


    جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو ناقابل ضمانت عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    گزشتہ روز نیویارک پولیس نے امام مسجد اور ان کے نائب کو قتل کرنے والے ہسپانوی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارشخص سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    imam-2

    نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کاکہناہےکہ چند روز سے مسلم اورہسپانوی کمیونٹی میں جھگڑاچلا آرہا تھا۔

    دوسری جانب نیویارک میں امام مسجد اور ان کے نائب کے کی تدفین کے موقع پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا، تدفین سے قبل مسلم رہنماؤں نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ امام صاحب اور ان کے نائب کو ان کے مذہب کی وجہ سے قتل کیا گیا۔


     مزید پڑھیں : امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق


     

    iamma-1

    یاد رہے کہ تیرہ اگست کو کوئنز کے علاقے میں مسجد کے امام مولانا اخون اوران کے ساتھی طاہرالدین کودن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے۔

  • نیویارک:داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

    نیویارک:داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

    نیو یارک : امریکا کے شہر نیو یارک کے مسلمان پولیس افسر کو داڑھی چھوٹی نہ کرنے پر معطل کردیا ہے، پولیس افسر مسعود سید نے محکمہ پولیس اور انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

    nyyy

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے محکمہ پولیس میں داڑھی رکھنے پرپابندی ہے تاہم مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک ملی میٹر تک لمبی داڑھی رکھنے کی اجازت ہے لیکن مسعود سید ایک ملی میٹر کے بجائے ایک انچ تک لمبی داڑھی رکھنا چاہتے ہیں اور اس کو وہ اپنی مذہبی آزادی مانتے ہیں۔

    مسعود سید کا کہنا ہے کہ وہ ایک انچ داڑھی رکھنا چاہتے ہیں، عدالت نے محکمہ پولیس کو مقدمے کا فیصلہ آنے تک نتخواہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

    vy

    مسعود سید کو 30 دنوں کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کیا گیا تھا اور اگر وہ داڑھی چھوٹی کرنے سے انکار کرتے رہیں گے تو انھیں محکمہ پولیس کے قانون کے تحت ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

    مقدمے کی اگلی پیشی آٹھ جولائی کو ہوگی۔

    اس سے قبل مسعود نے ایک ملی میٹر تک لمبی داڑھی رکھنے کی اجازت محکمہ پولیس سے حاصل کر لی تھی اور انھیں گذشتہ برس دسمبر تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی لیکن جب ان کی داڑھی ایک ملی میٹر کی حد سے بڑھ گئی تو ان سے داڑھی چھوٹی کرنے کو کہا گیا، اس کے بعد سے ہی وہ محکمہ پولیس سے لمبی داڑھی رکھنے کی رعایت حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کرتے رہے لیکن کامیابی نہیں ملی۔

  • صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    صحافیوں کی عالمی تنظیم سی پی جے کی اے آر وائی آفس پرحملے کی مذمت

    نیو یارک : صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جر نلسٹ (سی پی جے) نے اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    جس میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے ویڈیو ایڈیٹرعمر حیات زخمی ہوگیا تھا،اور دہشت گردوں نے پمفلٹ بھی پھینکے۔

    اس حملے کے نتیجے میں عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اور اس حملے کی ذمہ داری داعش افغانستان نامی ایک تنظیم نے قبول کی، یہ بات اے آر وائی کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف نے سی پی جے کو بتائی۔

    سی پی جے ایشیاء پروگرام کے کو آرڈینیٹر بوب ڈائٹز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے اہم شہر میں اس طرح کا واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں صحافیوں کو کتنے خطرات لاحق ہونگے؟

    انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • دہشت گردی اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکی مسلمان سراپا احتجاج

    دہشت گردی اور ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف امریکی مسلمان سراپا احتجاج

    نیویارک : مسلمانوں نے دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرمسلمانوں کے خلاف بیان پرریپبلکن پارٹی کے متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقیدکی گئی۔

    نیو یارک میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین اُس ہوٹل کے باہر جمع ہوئے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کرنا تھا، مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ڈمپ ٹرمپ نعرے لگا رہے تھے۔

    صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مُخالف بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ٹرمپ کی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی ٹرمپ کے بیان کو شرمناک قراردیا ہے۔

    ٹوئٹر پر سعودی شہزادے ولید اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جھڑپ بھی ہوئی ۔شہزادہ ولید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدراتی دورڑ سے الگ ہوجانا چاہئیے کیونکہ وہ کسی صورت بھی انتخابات نہیں جیت سکتے۔

    اس کے جواب میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے میں شہزادہ ولید کو کہا کہ وہ ’اپنے باپ کا پیسہ‘ استعمال کر کے امریکی سیاست دانوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔