Tag: Newyork

  • آل اسٹار کرکٹ سیریز میں آج لیجنڈ کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

    آل اسٹار کرکٹ سیریز میں آج لیجنڈ کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

    نیویارک : امریکہ میں ہونے والی آل اسٹارز کرکٹ سیریز میں آج دنیا کے عظیم کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    نیویارک میں اسٹار کرکٹرز جلوے بکھیرے گے۔ تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز میں ماضی کے بڑے اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    آل اسٹارز کرکٹ سیریز میں دو ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں سچن بلاسٹرز کے کپتان ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر جب کہ وارن واریئرزکے کپتان ماضی کے جادوگر اسپنر شین وارن ہوں گے۔

    سچن کی ٹیم میں ساروگنگولی، وی وی ایس لکشمن، ورنندر سہواگ سمیت برائن لارا، مہیلا جے وردنے، معین خان، شعیب اختر، گریم سوان، کرٹلی امبروز، کارل ہوپر، گلین مگرا، لانس کلوزنر، شان پولاک اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

    ادھر وارن وریئرز میں رکی پونٹنگ، میتھو ہیڈن، اینڈریو سامئنڈز، مائیکل وان، جیکس کیلس، کمارا سنگاکارا، جونڈی روہڈز، ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، ڈینل ویٹوری، کورٹنی والش، ایلن ڈونلڈ اور اجیت اگرکار جیسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں۔

    سیریز کے بقیہ دو میچز لوس اینجلس میں گیارہ اور چودہ نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی امریکہ کی سڑکوں پر نکل آئے

    اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی امریکہ کی سڑکوں پر نکل آئے

    نیویارک / شکاگو : امریکا میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

    نیویارک میں نکالی جانے والی ریلی میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔

    ریلی میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے یہودیوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطین میں پرتشدد پالیسی کی بھرپور مخالفت کی۔

    شکاگو میں سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    واضح رپے کہ مقبوضہ فلسطین میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال نہیں رکا، گزشتہ روز یروشلم اور مقبوضہ مشرقی کنارے میں مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی فورسز نے چار فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

    بیت اللحم،غزہ اور مشرقی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اسرائیلی وزیراعظم جنرل اسمبلی اراکین کو چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے

    اسرائیلی وزیراعظم جنرل اسمبلی اراکین کو چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے

    نیو یارک : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین کو نہتے فلسطینی سمجھ کر چوالیس سیکنڈزتک گھورتے رہے۔

    سفارتی اقداراورعالمی قوانین کی خلاف ورزیوں میں اسرائیل اور بھارت اپناثانی نہیں رکھتےمگرمطلق العنانیت میں اسرائیلی وزیر اعظم اتنا آگے نکل جایئں گے یہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے والے مغرب اور امریکہ نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

    نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران نیتن یاھو عالمی رہنماؤں کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہوئے خطاب کے دوران چوالیس سیکنڈ تک خاموش رہے۔

    نیتن یاھو نہ صرف خاموش رہےبلکہ چوالیس سیکنڈزتک عالمی رہنماؤں کو آنکھیں بھی دکھاتے رہے۔اسرائیلی وزیراعظم کی اس مطلق العنانیت کودنیا بھر میں شدیدتنقید کاسامناہے۔

  • فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر لہرادیا گیا

    فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر لہرادیا گیا

    نیویارک :‌فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر لہرادیا گیا، جس کی منظوری جنرل اسمبلی اجلاس میں کثرت رائے سے دی گئی تھی.

    عالمی برادری نے بھی فلسطین کو ریاست مان لیا اور اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ممبر ممالک کے ساتھ پرچم لہرانے کی منظوری دیدی، فلسطینی پرچم لہرانے کی قرارداد کے حق میں ایک سو ترانوے میں سے ایک انیس نے ووٹ دیئے جبکہ اسرائیل اور امریکہ سمیت صرف آٹھ ممبران نے مخالفت کی۔

    جرمنی، فن لینڈ، آسٹریا اور نیدرلینڈ سمیت پینتالیس ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پرچم لہرانے کی تقریب میں مسلم ممالک کے سربراہان نے شرکت کی اور محمود عباس کو مبارکباد دی۔

    فلسطین کا پرچم اقوام متحدہ کے دفتر پر لہرانے سے جہاں فلسطینیوں کو حوصلہ ملا وہیں اسرائیلیوں کے دلوں پر سانپ ضرور لوٹ گئے ہوں گے۔

  • نیویارک کے اسکولوں میں عید الضحیٰ کی چھٹی

    نیویارک کے اسکولوں میں عید الضحیٰ کی چھٹی

    نیویارک: نیویارک کے پبلک اسکولوں میں عید الضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، نیویارک کے اسکولوں میں 11 لاکھ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

    مسلم تہواروں کوعام تعطیلات کے کلینڈرمیں شامل کرنے کا فیصلہ 9/11 کے بعد امریکہ جیسے ملک کے سماجی حالات کے تناظر میں غیر معمولی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک کے 1800 اسکول ایک مسلم تہوار کے لئے بند ہوں اور آئندہ روز بھی نیویارک کے اسکولوں میں یہودی تہوار ’’یومِ کپر‘‘ کی تعطیل ہوگی۔

    شہرکے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ اس سے نیویارک شہر کی گونا گوئی ظاہرہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کرکے انہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔


    نیویارک میں مسلم عیدوں پر اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ


    اس سے قبل نیویارک انتظامیہ یہودی اورعیسائی مذہبی تہواروں بپر بھی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

    اس موقع پر جامائیکا مسلم سنٹر کے امام شمسی علی کا کہنا ہے کہ ایک امام اور ایک والد کی حیثیت سے میں بہت خوش ہوں اس سے امریکہ کے مسلمانوں کو اپنائیت کا احساس بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ نیویارک کے پبلک اسکولوں میں مسلمان طلبہ کی تعداد 10 فیصد ہے اور یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب امریکہ کے کسی شہرمیں ایسا فیصلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ورمونٹ، میساچیوٹس اورنیوجرسی بھی مسلم تہواروں پرعام تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں

  • نیویارک فیشن شومیں موسم بہارکے جدید ملبوسات کی نمائش

    نیویارک فیشن شومیں موسم بہارکے جدید ملبوسات کی نمائش

    نیویارک : سپر ماڈلز نے نیویارک فیشن ویک میں موسم بہارکےدیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے اور ریمپ پر جلوے بکھیرے تو ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

    موسم کارنگ ہمیشہ ہمارے لباس پرغالب رہتا ہےاورجب  موسم بہارکی بات ہو توخوشگوارمناظراوران دلکشی ماحول کوسحر انگیز بنادیتی ہے۔

    نیویارک فیشن شومیں ماڈلزنےموسم بہارکےدیدہ زیب ملبوسات نمائش کےلئےپیش کئے۔موسیقی اورموسم بہارکی مناسبت سےسجائے گئے ریمپ کےمنفردامتزاج نےماحول سحرانگیز بنائے رکھاتوگلابی اورسفیدسمیت شوخ ملبوسات زیب تن کئےماڈلز شو کے شرکا سےداد وصول کرتی رہیں۔

    ملبوسات کی منفرداورخوبصورت ڈیزائننگ کیلئےدنیابھرمیں مقبول امریکی ڈیزائنرکیرولیناہیریراکے ملبوسات کی نمائش نےفرک کلیکشن میوزیم میں جلوےبکھیرےتوفیشن انڈسٹری سےوابستہ لوگوں نےبےحدپسند کیا۔

    موسم بہارکےلئےہلکےاورنسبتا شوخ رنگوں میں تیار کئے گئے ملبوسات میں مغربی رنگ نمایاں تھا۔ فیشن میلےکی رونقیں بڑھانےکیلئےدنیا بھرسےٹاپ ماڈلزنےشرکت کی۔

    فیشن کی دنیا میں نت نئے ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ سترہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: یو ایس اوپن مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نےسخت مقابلے کے بعدعالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو شکست دیدی۔

    دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےسربئین کھلاڑی نواک جو کووچ نے راجر فیڈر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

    انہوں نے مقابلہ میں چھ چار، پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔سال کا تیسرا گرینڈسلیم جیتنے والےنواک جو کووچ نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

    جبکہ فرنچ اوپن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نواک جوکووچ نےیو ایس اوپن میں فتح حاصل کرنے کیساتھ کیریئرکا دسواں بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

  • یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    یو ایس اوپن ٹینس آج سے نیو یارک میں شروع ہوگا

    نیویارک : سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے نیویارک میں ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن میں ٹائٹل کی جنگ  کا آغاز آج سے نیویارک میں ہوگا۔

    جس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔ ایونٹ میں مینز میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    فیڈرر سترہ گرینڈ سلم جیت چکے ہیں اور وہ گزشتہ چھ سال سے یو ایس اوپن میں ناکام ہوتے آرہے ہیں۔ سنسناٹی میں جوکووچ کو شکست دینے کے بعد سوئس کھلاڑی اٹھارواں ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    اسپین کے اسٹار پلئیر رافیل نڈال اور برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی اینڈی مرے نے بھی سال کے آخری میگا ایونٹ کے لئے کم کس لی ہے۔

    ویمن میں امریکہ کی سرینا ولیمز تاریخ رقم کرنے کے لئے میدان میں اتریں گی۔ سرینا نے سال کے ابتدائی تینوں گرینڈ سلم جیتے اور وہ یو ایس اوپن جیت کر اسٹیفی گراف کا بائیس گرینڈ سلم کا ریکارڈ برابر سکتی ہیں۔

    ادھر گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوچکی ہیں۔

  • نیو یارک: وہیل چیئر پر بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نیو یارک: وہیل چیئر پر بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    نیو یارک: پولیس نے ایک معذور شخص کو بینک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 29 جون کو کیلون ڈینسن نامی 23 سالہ ڈاکو نے وہیل چیئر پر نیو یارک کے سینٹنڈر بینک میں آکر اسلحے کے زورپر لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگیا تھا۔

    بینک کے ملازم نے بتایا کہ اس نے قریب آکر کہا کہ تمہارے پاس جو رقم ہے میرے حوالے کردو، تو میرے پاس ایک ہزار دوسو بارہ ڈالر تھے جو میں نے اس کے حوالے کردیئے، ڈاکو مذکورہ رقم لے کر انتہائی پھرتی کے ساتھ وہیل چیئر پر بینک سے باہر نکل گیا۔

    علاوہ ازیں واردات کے دو دن بعد ملزم کیلون ڈینسن نیو یارک کے ایک اسپتال آیا تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے اسے پہچان لیا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کردیا، جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    ملزم نے اپنے جرم اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کو گولی لگی تھی جس کی وجہ سے وہ وہیل چیئر کا استعمال کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف فرد جرم عائد کردی ہے اور 15 ہزار ڈالر کی زر ضمانت پراسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

  • نیویارک: مجسمہ آزادی کے جزیرے کو بم کی جھوٹی اطلاع پر خالی کرالیاگیا

    نیویارک: مجسمہ آزادی کے جزیرے کو بم کی جھوٹی اطلاع پر خالی کرالیاگیا

    نیویارک : ٹیلی فون پربم کی جھوٹی اطلاع  پر امریکی مجسمہ آزادی کے جزیرے کوسیاحوں سےخالی کرالیاگیا، پورے جزیرے کی مکمل تلاشی کے بعد نیویارک پولیس نےعلاقے کو کلیر قرار دے دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ آزادی کو ٹیلی فون پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد نیو یارک پولیس نے جزیرے سے سیاحوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا، پولیس کے تربیت یافتہ کتے جب جزیرے کی تلاشی لے رہے تھے تو انھیں ایک مشتبہ پیکٹ بھی ملا لیکن اس میں بم نصب نہیں تھا۔

    نیویارک پولیس کے مطابق اس معروف ترین سیاحتی مرکز میں پولیس کے ایک یونٹ نے پورے جزیرے کی تلاشی کے بعد علاقے کو کلیر قرار دے دیا ہے۔

    امریکہ کا یہ مجسمہ آزادی نیویارک کے تجارتی مرکز مین ہٹن اور نیوجرسی کے درمیان ایک چھوٹے سے جزیرے پر واقع ہے۔