Tag: Newyork

  • ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

    ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

    نیویارک: ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم میں تیزی آگئی، ہیلری کلنٹن کے امریکہ میں مختلف دورے جاری ہے، ہیلری کا کہنا ہے کہ اگر خواتین مظبوط ہوں گی تو خاندان اور ملک بھی مضبوط ہوگا۔

    نیویارک میں خواتین کے مسائل پر منعقد ہونے والی چھٹی تین روزہ کانفرنس میں شریک امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خواتین کے مسائل پر کام کرنے کی مزید ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ا مریکہ میں پہلے سے زیادہ خواتین حقوق پر کام کیا جانا چاہیئے۔

    ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو یکساں مواقع ملنے چاہیئں، اکیسویں صدی میں خواتین ہر شعبہ جات میں کام کر رہی ہیں ، خواتین کو سیاست ، بزنس، ہیلتھ، شوبز سمیت ہر شعبہ جات میں مزید مواقع ملنے چاہییں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر عورت مضبوط ہوگی تو خاندان اور ملک مضبوط ہوگا۔

  • سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    میامی: عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مینز فائنل آف اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کو بریک نہ لگ سکی، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اسپین کی کارلا سوریز کو روند کر آٹھویں مرتبہ میامی اوپن کے ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجایا۔

    چھپن منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں حریف کھلاڑی سرینا ولیمز کے سامنے بے بس نظر آئی، سرینا نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

     دوسرے سیٹ میں بھی سرینا ولیمز ہی چھائی رہی، عالمی نمبر ایک نے چھ صفر سے دوسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مینز سنگل کا فائنل آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیویارک : بروکلین کے مکان میں آتشزدگی ، 7 بچےجل کر ہلاک

    نیو یارک: بروکلین کے علاقے میں واقع ایک گھر میں رات گئے لگنے والی آگ نے سات بچوں کی جان لے لی، آگ بجھانے کے کام میں سو سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

    بروکلین میں واقع مکان میں لگنے والی آگ اتنی خوفناک تھی کہ ماں اپنے بچوں کو گھر سےنکال نہ پائی، اسکی بڑی بیٹی نےاپنی جان خود ہی بچائی،اس دوران ماں بیٹی بری طرح جھلس گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔

     آتشزدگی سے جل کر مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں،فائر فائٹرز باورچی خانے سے شروع ہونے والی آگ بجھاتے ہوئے گھر کے پچھلے میں دوسری منزل پر بنے کمروں تک پہنچے تو تمام بچے جل کر ہلاک ہو چکے تھے۔

  • ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو ریلیزہوگی

    نیویارک : جذبات سے بھرپور روبوٹ کی کہانی پر مبنی فلم چیپی کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں سجا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے دھوم مچادی۔

    انسانی جذبات سے بھرپور روبوٹ بڑے پردے پر سب کا دل جیتنے آرہا ہے، ایکشن اور جزبات سے بھرپور فلم چیپی کا ورلڈ پرئمیر نیویارک میں ہوا، جہاں فلمی ستاروں کو دیکھنے کیلئے پرستاروں کا میلہ لگ گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ربوٹ کے گرد گھوم رہی ہے، جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔

    فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے کی ہے، کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہے۔

  • نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

    نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

     نیویارک :امریکا کے شہر نیویارک میں مسافر کار ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

    نیویارک حکام کے مطابق حادثہ نیویارک سٹی سے اڑتالیس کلومیٹر دور پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی اور ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    حادثے کے باعث میڑو ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • امریکا میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

    امریکا میں برفانی طوفان، زندگی مفلوج

    نیویارک :امریکا کی مختلف ریاستیں بدستوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نیویارک سمیت متعدد ریاستوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

    امریکا کی شمالی اوروسطی ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل گرتی برف نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دئیے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

    شکاگو میں برفانی طوفان کے باعث چودہ سوسے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں، برفباری سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی، متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

    برفباری کی وجہ سے گھروں اور سڑکوں سے برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو سفر نہ کرنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، برفانی طوفان آئندہ چند روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

  • نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، طوفان کے باعث چودہ سو فلائٹس منسوخ کردی گئیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کرکے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، امریکا کے کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی، امریکا کے شہر نیویارک اور شمالی مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان تاریخ کا بدترین طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

    طوفانی ہواؤں اور برف باری نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور نیویارک کے مئیر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

    طوفانی ہواؤں ،برفباری اورشدید سردی نے معمولات زندگی مفلوج کردئیے ہیں، برفباری سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن: امریکی دارلحکومت واشنگٹن اور نیویارک شہر میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں مظاہرین نے ویسٹ سائیڈ شاہراہ کو بند کردیا اور منہٹن اسکوائر کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین، پولی سکی جانب سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کر وا رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے اریک گارنر اور مائیکل براؤن کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک: اکثر شادی کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بہت تیزی سے مقبولیت پاچکا ہے کہ عورت کی عمر مرد سے کم از کم پانچ سال کم ہونی چاہیے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہوتی

    لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق بڑھتا جائے تو ان کے درمیان طلاق ہونے کی شرح بھی بڑھتی جاتی ہے۔

    ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کےامکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں 3,000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے۔

    اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر شادی جس میں عمر کا فرق زیادہ ہو کا برا انجام ہو لیکن بہتر ہے شادی کرتے ہوئے عمر کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ فرق کم سے کم ہو۔

  • امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    امریکی ماہرین نے تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیارکرلئے

    نیو یارک : امریکی سائنسدانوں نے ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار کیا ہے جسے اب شائقین آنکھوں پر لگا کر گھر بیٹھے  مووی کے مزے لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اب فلم دیکھنے کے لئے نہ تو سینما جانے کا جھنجھٹ اور نہ ہی ٹی وی آن کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

    کیونکہ امریکی سائنسدانوں نے اس کا حل نکال لیا ہے اور ایسا تھری ڈی پرنٹڈ لینس تیار  کیا ہے جسے لگائیں اورگھرپربیٹھ کرمووی کے مزے لیں ۔تھری ڈی پرنٹڈ لینس کسی بھی مووی کو تصویری شکل میں محفوظ کرکے پہننے والے شخص کو دکھائیں گی۔

    تھری ڈی لینس کو امریکی فضائیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو امریکی فضائیہ کے آپریشن میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔