Tag: newzealand batting

  • ورلڈ کپ:  298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: 298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    آک لینڈ : ورلٖڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے دو سو اٹھانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    جنوبی افریقہ نے مقررہ تینتالیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو اکیاسی رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے دو سو اٹھانوے رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

    اس وقت مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر وکٹ پر موجود ہیں، اب تک نیوزی لینڈ نے 14 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 59 رنز بنائے، انھیں ڈیل سٹین نے مورنے مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔  برینڈن میک کلم کے بعد کین ولیمسن صرف چھ رنز بنا کر مورکل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن چل گئی، پروٹیاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اکتیس رنز پر ہاشم آملہ اور کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا، ایسے میں ڈوپلیسی اور روسو نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور جم کر بیٹنگ کی۔

    ڈوپلیسی نے بیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روس نے انتالیس رنز بنائے، اڑتیس اوورز میں جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر دو سو سولہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

    کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ تینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا، آخری پانچ اوورز میں جنوبی افریقہ نے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا، پانچ اوورز میں پینسٹھ رنز جڑدیئے، ڈیوڈ ملر آئے اور چھاگئے۔

    دونوں ٹیموں نے اس سے پہلے کبھی ورلڈ کپ کے فائنل  کیلئے کوالیفائی نہیں کیا۔

    سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں آسٹریلیا یا بھارت سے ہوگا۔

  • ورلڈ کپ:289 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ:289 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ہیملٹن: ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل ہیں۔

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 289 کا ہدف دیدیا ہے، بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ٹورنامنٹ میں یہ کیویز کے خلاف کسی بھی ٹیم کا بہترین اسکور ہے۔

    نیوزی لینڈ نے 27 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنالئے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے میککلم اور گپتل نے اننگز کا آغاز کیا۔

    گپتل نے 88 گیندوں پر سینچری مکمل کی ، جس میں 11 چوکے اور دو چھکے  شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے میککلم اور ولیمسن کو شکیب نے آؤٹ کیا ، ولیمسن صرف ایک رن بنا سکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے امر القیس اور تمیم اقبال اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، چھٹے اوور امرالقیس صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دسویں اوور تمیم اقبال بھی آؤٹ ہوگئے۔

    بنگال ٹائیگرز کا آغاز مایوس کن رہا، ستائیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بیٹسمین وکٹ پر جم گئے، محموداللہ اور سومیا سرکار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لئے نوے رنز کی شراکت قائم کی، سرکار نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    محمود اللہ لگاتار دوسرے میچ میں سینچری بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے، محمود اللہ نے ناٹ آؤٹ ایک سو اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    شکیب الحسن 23 رنز مشفیق الرحیم صرف 15 رنز بنا سکے، صابر رحمان  نے 22 گیندوں  پر 40 رنز بنائے، جن میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، اینڈرسن اور ایلیئٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویٹوری ایک وکٹ لے سکے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اب تک پانچ میں سے تین میچ جیتے، ایک ہارا جبکہ اس کا ایک میچ بےنتیجہ رہا تھا۔

    یہ دونوں ٹیمیں  پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔