Tag: newzealand tour

  • محمد عامر کی شمولیت سے مجھ پر بھی دباؤ کم ہوگا، وہاب ریاض

    محمد عامر کی شمولیت سے مجھ پر بھی دباؤ کم ہوگا، وہاب ریاض

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو ٹارگٹ کرلیا ہے۔

    وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین فارم میں ہیں لیکن ان کے پاس سری لنکا سے بہتر بولرز موجود ہیں، ہمارے خلاف اسکور کرنا اتنا بھی آسان نہیں ہوگا، میزبان بیٹنگ لائن کی جان ٹاپ آرڈر میں ہے، وہ ہاتھ آگئے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کی شمولیت سے بولنگ اٹیک اور بھی مضبوط ہوگیا ہے ان پر بھی اب دباؤ کم ہوگا، ہم جارحانہ کھیل کی جانب جائیں گے۔۔ ابتدا سے ہی اٹیک کریں گے۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ بلیک کیپس کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا، ہم صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔