Tag: newzealand Vs south africa

  • ورلڈکپ: فائنل تک رسائی کس ٹیم کی ہوگی، نیوزی لینڈ  یا جنوبی افریقہ؟

    ورلڈکپ: فائنل تک رسائی کس ٹیم کی ہوگی، نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ؟

    آک لینڈ: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ماضی میں متعدد بار سیمی فائنل میں پہنچی لیکن کبھی جیت نے دروازے پر دستک نہیں دی۔

    نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں سے ایک ٹیم کا عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا خواب پورا ہوگا لیکن ایک ٹیم پھر سے بدقسمت ہوجائے گی اور انتظار طویل ہوجائے گا۔

    کون وہ ٹیم ہوگی؟  نیوزی لینڈ کی ٹیم ساتویں بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے، اس سے قبل چھ مرتبہ کیویز منزل پر پہنچ کر ناکام ہوئے۔ کیا اس بار بلیک کیپس کا فائنل کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا؟

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کو قسمت نے فائنل کھیلنے کا ایک اور موقع دیا ہے، ماضی میں تین مرتبہ جیت دروازے پر دستک دے کر لوٹ گئی، اس بار پروٹیاز چوکرز کا داغ دھونے کے لئے پرعزم ہیں۔

    آکلینڈ کا میدان چھوٹا ہےلیکن مقابلہ بڑا ہوگا ،دونوں ٹیمیں اس سے قبل ورلڈ کپ میں چھ مرتبہ مدمقابل آئیں اور نیوزی لینڈ چار بار بازی لے گیا۔

  • ورلڈ کپ:  298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: 298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    آک لینڈ : ورلٖڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے دو سو اٹھانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    جنوبی افریقہ نے مقررہ تینتالیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو اکیاسی رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے دو سو اٹھانوے رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

    اس وقت مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر وکٹ پر موجود ہیں، اب تک نیوزی لینڈ نے 14 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 59 رنز بنائے، انھیں ڈیل سٹین نے مورنے مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔  برینڈن میک کلم کے بعد کین ولیمسن صرف چھ رنز بنا کر مورکل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن چل گئی، پروٹیاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اکتیس رنز پر ہاشم آملہ اور کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ نے جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا، ایسے میں ڈوپلیسی اور روسو نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور جم کر بیٹنگ کی۔

    ڈوپلیسی نے بیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روس نے انتالیس رنز بنائے، اڑتیس اوورز میں جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر دو سو سولہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

    کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ تینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا، آخری پانچ اوورز میں جنوبی افریقہ نے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا، پانچ اوورز میں پینسٹھ رنز جڑدیئے، ڈیوڈ ملر آئے اور چھاگئے۔

    دونوں ٹیموں نے اس سے پہلے کبھی ورلڈ کپ کے فائنل  کیلئے کوالیفائی نہیں کیا۔

    سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں آسٹریلیا یا بھارت سے ہوگا۔