Tag: newziland

  • جنید خان کو دورہ نیوزی لینڈ کی اجازت مل گئی

    جنید خان کو دورہ نیوزی لینڈ کی اجازت مل گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے جنید خان کی ایم آر آئی رپورٹ کو نارمل قرار دیتے ہوئے انہیں ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    پی سی بی کے جنرل مینیجر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق جنید خان کی انجری معمولی نوعیت کی تھی۔ لیکن انہوں نے خدشات دور کرنے کے لئے جنید خان کی ایم آر آئی کرائی۔ جس کی رپورٹ نارمل نکلی ہے۔

    جنید خان کی انجری بالکل ٹھیک کرنے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری ہے۔ جبکہ جنید خان خود بھی اپنے آپ کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ اس لئے وہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کے ہمراہ بیس جنوری کو نیوزی لینڈ جائیں گے۔

  • عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    لندن: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر عدالت سے غلط بیانی کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد کرس کینز کی مشکلات مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز گزشتہ روز لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے جہاں ان کو فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ کینز قصوروار پائے گئے تو انہیں سات سال کیلئے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

    کینز دو اکتوبر کو ابتدائی سماعت کیلئے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے، جس کے بعد انہیں جواب دعویٰ داخل کرانا ہوگا، اس معاملے کی مکمل سماعت لندن کے کورٹ آف جسٹس میں آئندہ سال مئی سے قبل ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

    للت مودی کیخلاف ہتک عزت کے کیس میں شواہد فراہم کرنے والے لندن کے بیرسٹر پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ کرس کینز پر میچ فکسنگ کا بھی الزام ہے جس کی وہ بار بار تردید کرتے آرہے ہیں۔

  • میچ فکسنگ: کرس کینزپرفردِجرم عائد کرنےکا فیصلہ

    میچ فکسنگ: کرس کینزپرفردِجرم عائد کرنےکا فیصلہ

     لندن: برطانوی پولیس نے غلط بیانی کے الزام میں نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈرکرس کینز پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرس کینز ایک اورمشکل میں پھنس گئے۔ آئی سی سی تو کرس کینز کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات کرہی رہا ہے۔

    ایسے میں میٹروپولیٹن پولیس نے سابق آل راؤنڈر کے خلاف جھوٹی گواہی دینے پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینز پر دوران تفتیش پولیس سے غلط بیانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن پچیس ستمبر کو کرس کینز کے خلاف فرد جرم عائد کرے گی۔ کرس کینز کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

    وہ کبھی بھی فکسنگ کا حصہ نہیں رہے۔ کرس کینز نے کہا کہ انہوں نے کبھی کچھ نہیں چھپایا اور وہ اس بار بھی اپنی بے گناہی ثابت کرکے ہی رہیں گے۔