Tag: next election

  • اگلا الیکشن نئی مردم شماری پر ہی ہوگا، ادارہ شماریات

    اگلا الیکشن نئی مردم شماری پر ہی ہوگا، ادارہ شماریات

    سربراہ ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری پر ہی ہوگا، حلقہ بندیوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

    اے آر وائی کی خصوصی نشریات میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا تمام عمل مکمل ہوچکا ہے، حلقہ بندیوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری پر ہی ہوگا، اور جن سیاسی جماعتوں نے اس پر اعتراضات کیے تھے انہیں دور کرنے کی پوری کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا جس کے بعد حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک لاکھ 85ہزار 509بلاکس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کی کُل آبادی کتنی ہے؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ایک سوال کے جواب میں سربراہ ادارہ شماریات نے مزید کہا کہ نئی حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا حتمی طور پر یہ بات الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے۔

  • تحریک انصاف کا آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے آئندہ انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ‘ہولو گرام ’کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں‘ ہولوگرام ’ٹیکنالوجی سے متعلق پارٹی رہنماوں کو بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے حالیہ صدارتی انتخابات میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے کامیاب استعمال نے سیاست میں جدت کے رنگ بھر دیے ہیں، اب تحریک انصاف نے بھی آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم میں جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام آزمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    جس کے ذریعے عمران خان خطاب تو کریں گے کسی ایک مقام پر لیکن دکھائی کئی جگہ دیں گے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماوں کو ہولو گرام ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اور آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے ہولوگرام کا تجربہ بھی کر کے دکھایا۔

    ہولوگرام کیا ہے؟

    خیال رہے کہ 7 ڈی ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے، جس میں روشنی بالخصوص لیزر شعاؤں کی مدد سے کسی منظر کو پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقہ کار میں روشنی کی شعاؤں کو کسی پردے کی بجائے ماحول پر پروجیکٹ کیا جاتا ہے. اس طریقے سے بننے والی تصاویر اور ویڈیوز اتنی حقیقی ہوتی ہیں کہ ان پر اصلی کا گمان ہوتا ہے. کمپیوٹر کی اصطلاح میں اسکو ہولو گرافی کہتے ہیں۔

    ہولوگرام جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے تیار ہوتے ہیں، جو لیزر لائیٹ کے شعاعوں اور لینسز کے ذریعے کام کرتے ہیں، ہولوگرام جیسے آلات زیادہ ترسائنس فنکشن فلموں میں دکھائے جاتے ہیں، جو ایک دوسرے سے الگ ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثار بعض پارٹی رہنماؤں کے رویے سے ناخوش، آئندہ انتخابات میں این اے 53 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    چوہدری نثار بعض پارٹی رہنماؤں کے رویے سے ناخوش، آئندہ انتخابات میں این اے 53 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    ٹیکسلا : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئندہ انتخابات میں این اے ترپن سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا جبکہ وہ بعض پارٹی رہنماؤں کے رویے سے ناخوش ہے اورمریم نواز کے عدالتوں سے متعلق ریمارکس پر بھی مایوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں ورکرزکنویشن سے خطاب میں آئندہ انتخابات میں این اے ترپن سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب چوہدری نثار بعض پارٹی رہنماؤں کے رویے سے ناخوش ہے جبکہ مریم نواز کے عدالتوں سے متعلق ریمارکس پرمایوسی کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے ایسے بیانات دینے کے بجائے افہام وتفہیم سے کام لیا جائے، ایسےبیانات پارٹی کیلئےمشکلات پیداکررہےہیں، ایسے رویوں سے اداروں کے ساتھ خلیج بڑھ رہی ہے۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ ایسے بیانات انتخابات سے پہلے مشکلات پیدا کرسکتےہیں، نوازشریف میرے قائد ہیں، قائد کی بیٹی قائد نہیں ہوسکتی۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رہنماؤں کے اصرار کے باوجود ورکرز کنونشن سے خطاب نہ کیا، وہ وزیراعظم کی تقریر کے دوران خاموشی سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

    اس سے قبل چوہدری نثارسمیت بعض رہنماؤں نے مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالفت کی تھی۔

    سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار


    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    جس کے بعد مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔