Tag: next year

  • اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    اگلے سال خوراک کا عالمی بحران آسکتا ہے، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کا موجودہ بحران 2023 میں عالمی تباہی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    بہت سے ممالک میں جاری خشک سالی اور تنازعات اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں نے خوراک کے بحران کو مزید تقویت دی ہے اور لاکھوں انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس وقت 45 ممالک میں تقریباً 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں۔

    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ دنیا کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ قیمتوں میں بڑے اتار چڑھاؤ سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہ خطہ افریقہ میں لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق افریقی براعظم میں ہر5 میں سے ایک شخص موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، کورونا وبا اور یوکرین روس جنگ جیسی وجوہات کی وجہ سے صحت بخش غذا سے محروم ہے۔

    مشرقی افریقہ میں 81 ملین لوگ خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو 16 ملین مشرقی افریقیوں کو کھانا پکانے اور پینے کے لیے استعمال ہونے والے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔

  • پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز ،  صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز ، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق پاکستان سے کی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فائیو جی فون کال کا حصہ بنے اورتیزترین انٹرنیٹ کے زریعے کی جانے والی فائیو جی کال کی بہترین ویڈیو کوالٹی اور صاف آواز کا مشاہدہ کیا۔

    پہلی فائیو جی انٹرنیشنل کال زونگ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے بیجنگ کی گئی، جس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے چائنہ موبائل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کی۔

    اس موقع پر اے آر وائے نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق کاکہناتھاکہ فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستانی عوام کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں اور یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فائیو جی کے آغاز کیلئے فائبر کیبل بچھانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور آئندہ برس پاکستان میں فائیو جی لانچ کر دی جائے گی۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فائیو جی لائسنس کے اجراء کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فائیوجی سیلولر کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید اور تیز ترین ٹیکنالوجی ہے، ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی ، جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

  • سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    ویانا : سعودی عرب کے وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو کےحصص کی عوامی پیش کش کا عمل مکمل طور پر کبھی معطل ہی نہیں کیا گیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ بڑی تیل کمپنی آرامکو کے2020-21میں حصص کی فروخت کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے جارہی ہے اور اس کا پیٹرو کیمیکل فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) سے انضمام کا عمل بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خالد الفالح نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی او (حصص کی عوامی پیش کش) کا عمل مکمل طور پر تو کبھی معطل نہیں کیا گیا تھا، ہم ہمیشہ سے اس بات میں واضح رہے ہیں کہ آئی پی او 2020-2021 کے ٹائم فریم میں ہوگا، ہم نے اس موضوع پر کبھی بات چیت معطل نہیں کی ہے۔

    انھوں نے آرامکو کے پیٹرو کیمیکلز فرم سابک کے 70 فی صد حصص کی خریداری کا حوالہ دیا ،سعودی آرامکو نے 69 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں سابک کے یہ حصص خرید کیے ہیں۔اس کے علاوہ 12 ارب ڈالرز کے بانڈز کی فروخت کی ہے جس کی وجہ سے آئی پی او میں تاخیر ہوئی ہے۔

    وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا تھا کہ اب یہ تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور ہم نے آئی پی او کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔اآ

  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    پاک ویسٹ انڈیز ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلیں گے، نجم سیٹھی

    لاہور : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اگلے پانچ سال ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گی، معاہدے کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم اگلےسال مارچ میں پاکستان آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے مابین پانچ سال کیلئے ٹی ٹوئٹی سیریز کھیلنے کامعاہدہ ہوگیا ہے، یہ بات چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان ہرسال ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان اور امریکا میں کھیلی جائیں گی۔

    ویسٹ انڈین ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان آئے گی، سیریز کے میچز 29، 31 مارچ اوریکم اپریل کولاہورمیں ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریزکا امکان نہیں، ویسٹ انڈین میڈیا کا دعویٰ


    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جو پنجاب میں شدید دھند اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) سے معاہدے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال امریکہ کے صدرنہیں رہیں گے، قریبی دوست کا دعویٰ

    ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال امریکہ کے صدرنہیں رہیں گے، قریبی دوست کا دعویٰ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت چند ماہ کی رہ گئی ہے، ٹرمپ کے پرانے قریبی ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال وہ امریکہ کے صدر نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی کتاب کے معاون مصنف ٹونی شوارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ چند ماہ میں استعفی دینے والے ہیں، ان کے مطابق الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

    ٹونی شوارٹز نے صورتحال کا موازنہ صدر نکسن کے آخری دنوں سے کیا ہے، ان کا کہنا ہے ٹرمپ کے نزدیک گھیرا تنگ ہورہا ہے اور اس سال کے اختتام تک وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما اور سابق امریکی نائب صدر ایلگور نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

    احمقانہ اقدامات اور عجیب و غریب بیانات کی وجہ سے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کافی تیزی سے کم ہورہی ہے، چالیس فیصد امریکیوں کے مطابق ان کو عہدے سے ہٹادینا چاہیئے۔

  • الیکشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے ساڑھے8 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

    الیکشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے ساڑھے8 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ سال کیلئے ساڑھے آٹھ ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا، الیکشن کمیشن انتخابی سامان کی اسٹوریج کیلئے انیس وئیر ہاوس بنائے گا، پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں انتخابی تیاریوں سمیت اہم امور زیر غور آئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب بے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے مطابق زیادہ تر عمارتیں جہاں پولنگ اسٹیشن بنائے جاتے ہیں، وہ مخدوش حالت میں ہیں، اس مسئلہ پر صوبوں کو خط لکهیں گے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پولنگ عملہ کو اب یومیہ 450 کی بجائے 2000 روپے دیں گے، صوبائی الیکشن کمیشن دفاتر کو نادرا کے سسٹم کے ساته منسلک کیا جارہا ہے۔

    بابر یعقوب نے بتایا کہ اگلے سال کے لیے ساڑھے آٹھ ارب کا بجٹ مانگا ہے، انتخابات 2018 کے لیے 5 ارب بجٹ کی ضرورت ہے، ستر ہزار پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ پر لے آئے ہیں، الیکشن کمیشن اسٹوریج کے لیے 19 وئیر ہاوس بنا چکا ہے، ستمبر تک 19وئیر ہاوس مکمل کرلیں گے۔


    مزید پڑھیں : عام انتخابات 2018، ملک بھرکے70ہزار پولنگ اسٹیشنز گوگل میپ سے منسلک


    انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کے مسئلہ پر 100 سے زیادہ اجلاس ہوئے ، پانچ لاکھ چهیاسی ہزار پولنگ عملہ کی ٹریننگ الیکشن بل منظور ہونے کے بعد شروع کریں گے، عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور پریزائڈنگ آفیسر عدلیہ سے لینے کی تجویز بھی زیرِغور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔