Tag: neymar

  • فیفا ولڈ کپ: اپ سیٹ شکست پر نیمار جونئیر اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوگئے

    فیفا ولڈ کپ: اپ سیٹ شکست پر نیمار جونئیر اسٹیڈیم میں آبدیدہ ہوگئے

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں نیمار کی برازیل کو کل اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پرا جس کی وجہ سے وہ اسٹیڈیم میں ہی آبدیدہ ہوگئے۔

    دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

    مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔

    بعد ازاں کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-4سے کامیابی حاصل کی، اسی فتح کے ساتھ کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاپہنچی جبکہ برازیل ایونٹ سے باہر ہوئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر متوقع شکست پر برازیلی کھلاڑی زاروقطار رو دئیے جبکہ کئی کھلاڑی افسردگی کے عالم میں میدان میں لیٹ گئے۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمار گراؤنڈ میں زارو قطار رو رہے ہوئے ہیں۔ ساتھی کھلاڑی کے تسلی کے بعد بھی وہ کافی دیر تک گراؤنڈ میں روتے رہے جسے دیکھ کر ان کے مداحوں سے سوشل میڈیا پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

  • نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    قطر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے شائقین اب عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کو نہ صرف پیر کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف بلکہ کیمرون کے خلاف بھی ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے کپتان نیمار جونیئر ہفتہ 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے، یہ صورت حال فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ٹائٹل فیورٹ برازیل کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

    اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر ٹخنے کی انجری کے باعث راؤنڈ کے اگلے دو میچز سے باہر ہوئے ہیں، وہ سربیا کے خلاف انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    سپر اسٹار نیمار کو نازک وقت میں چوٹوں کا سامنا کوئی نئی بات نہیں ہے، انھیں ٹخنے کی چوٹ بار بار لگی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ نیمار کی صحت یابی ڈینیلو کی نسبت آسان ہوگی، اس وقت نیمار سے متعلق سب سے بڑی تشویش ان کے ٹخنے کی سوجن اور درد ہے۔

    انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    سربیا کے خلاف میچ میں جب انھیں انجری ہوئی تو وہ روتے ہوئے میدان سے باہر گئے تھے۔

  • اسٹار فٹ بالر مداحوں سے تنگ ، بڑا بیان جاری کردیا

    اسٹار فٹ بالر مداحوں سے تنگ ، بڑا بیان جاری کردیا

    ریوڈی جینرو: برازیل کے معروف فٹ بالر کی معمولی غلطی نے اسٹار فٹ بالر کو پریشان کردیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے فٹ بالر نیمار نے غلطی سے دنیا کے اسٹار فٹ بالر رچرلسن کا نام ویڈیو کے ساتھ پبلش کردیا، پھر کیا تھا سوشل میڈیا صارفین نے صرف پانچ منٹ میں اپنے ہیرو کو دس ہزار پیغامات بھیج دئیے۔

    اسٹار فٹ بالر رچرلسن نے جب اپنا موبائل فون ہاتھ میں لیا تو یہ دیکھ کر حیرت زرہ ہوئے کہ محض پانچ منٹ کے دوران دس ہزار پیغامات موصول ہوئے، جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے، مسلسل پیغامات موصول ہونے کے باعث انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔Neymar to snub Barcelona and reunion with Lionel Messi for lucrative PSG  deal: Reportمعروف فٹ بالر کا نمبر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوا، جس کی وجہ یہ تھی کہ برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار ویڈیو کانفرسنگ کے دوران نے ایک ویڈیو بنائی ، جس میں فون کا اسکرین نظر آرہا ہے اور اسکرین پر رچرلسن کا نام ان کے نمبر کے ساتھ بھی نظر آرہا ہے، بعد ازاں نیمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ سب میری غلطی سے ہوا، رچرلسن لگتا ہے اب تہمیں نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔

    نیمار کی اس غلطی پر مداحوں کے ہاتھ کوئی انمول چیز آگئی، جس پر انہوں نے اسٹار فٹ بالر کو دس ہزار پیغامات بھیجے، ان پیغامات سے تنگ آکر رچرلسن نے اپنے مداحوں پر غصہ کا اظہار بھی کیا۔

  • نیمار کی ہیٹ ٹرک، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ بنا ڈالا

    نیمار کی ہیٹ ٹرک، رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ریکارڈ بنا ڈالا

    برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار نے 2022 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پیرو کے خلاف ہیٹ ٹرک بنا کر ناصرف ٹیم کو جیت دلوائی بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برازیلین فٹبالر نیمار نے کوالیفائر میچ میں پیرو کے خلاف ناصرف اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا بلکہ  ہم وطن رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

    نیمار نے گزشتہ روز پیرو کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو 4-2 سے کامیابی دلوائی، اس ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے گول کی تعداد 64 ہوگئی۔

    اس سے قبل رونالڈو نے برازیل کے لیے نو میچوں میں 62 گول کیے تھے، نیمار اب ان سے آگے نکل گئے، اس فہرست میں لیجنڈ فٹبالر پیلے سب سے آگے ہیں، پیلے نے برازیل کے لیے 77 گول کیے ہیں۔

    انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ایران کے علی ڈائر کے نام ہیں جنہوں نے 109 گول کئے ہیں، وہیں اس کے بعد دوسرے مقام پر پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے 101 گول کئے ہیں.

    نیمار نے برازیل کیلئے بین الاقوامی سطح پر اب تک 102 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے چوسٹھ 64 گول اسکور کیے ہیں۔

  • برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    برازیلی خاتون کا نیمار پر ریپ کا الزام، اسٹارفٹبالر نے الزامات مسترد کردئیے

    ریوڈی جنیرو : برازیل کی ایک خاتون نے اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ پیرس میں نیمار نے ان کا ریپ کیا تاہم پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنے والے برازیلی کھلاڑی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر سات منٹ کی ویڈیو میں کہا کہ یہ خاتون دراصل انہیں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے مابین جو کچھ بھی ہوا، وہ باہمی رضامندی سے ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی چھان بین سے حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیمار نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے خاتون کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نیمار ان دنوں کوپا امریکا فٹبال چیمپیئن شپ میں برازیل کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    پولیس دستاویزات کے مطابق خاتون کی نیمار سے انسٹاگرام پر گفتگو ہوئی تھی جس کے بعد نیمار نے انہیں پیرس میں ملاقات کی پیش کش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالر نے خاتون کو برازیل سے فرانس آنے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ فراہم کیا اور پیرس کے عالی شان ہوٹل میں رہائش کا بندوبست بھی کیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 15 مئی کو جب نیمار ہوٹل میں آیا تو وہ بہت زیادہ نشے کی حالت میں تھا۔

    پولیس دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نیمار اور خاتون کے درمیان گفتگو کے بعد فٹبالر غصّے میں آگیا اور تشدد کے بعد خاتون کی رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون واقعے کے دو دن بعد فرانسیسی پولیس کو واقعے کی اطلاع دئیے بنا برازیل لوٹ آئیں کیونکہ ان کے جذبات کو کافی ٹھیس پہنچی تھی۔

    دوسری جانب فٹبالر نے خاتون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی سازش ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں رپورٹ و حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

  • ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟

    ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟

    ماسکو: برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار ڈی سلوا اور مصری کے ہر دل عزیز فٹ بالر محمد صلاح کے ان فٹ ہونے سے ان کی ٹیموں پر مشکلات کے بادل منڈلانے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں روس میں ہونے والا ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے، البتہ یہ خدشہ بھی بڑھ رہا ہے کہ چند اسٹار کھلاڑی شاید ایکشن میں دکھائی نہ دیں۔

    سب سے زیادہ فکر مند مصری مداح ہیں۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کے ڈیفینڈر راموس نے محمد صلاح کو زخمی کرکے میچ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد یہ اندیشے ظاہر کیے جانے لگے کہ شاید وہ ورلڈ کپ بھی نہ کھیل سکیں۔

    لیورپول انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل ٹیم صلاح کی فٹنس پر کام کر رہی ہے۔ البتہ اندیشہ ہے کہ وہ عالمی مقابلے میں یوروگوائے کے خلاف پہلا میچ نہ کھیل سکیں۔

    برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار بھی پوری طرح فٹ نہیں۔ فرانسیسی کلب پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے نیمار تین ماہ مقابلوں سے دور رہنے کے بعد کروئیشیا کے خلاف میدان میں ضرور اترے، مگر21 منٹ بعد انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

    نیمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ابھی وہ 80 فیصد فٹ ہیں۔ تجزیہ کار اندیشے ظاہر کر رہے ہیں کہ اس فٹنس کے ساتھ وہ ارجنٹینا، جرمنی اور فرانس جیسی بڑی ٹیموں کے مدمقابل پرفارم نہیں کرسکیں گے۔

    سویڈن کے مداح زلاٹان ابراہمووچ اور فرانسیسی شائقین کریم بینزیما کو بھی ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے، کیوں کہ دونوں کھلاڑی اپنے کوچز کو متاثر کرن میں ناکام رہے ہیں۔


    فلسطین: ارجنٹینا نے اسرائیل سے دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی، باکسر مے ویدر سرفہرست

    فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی، باکسر مے ویدر سرفہرست

    لاس اینجلس: امریکا کے بزنس میگزین فوربس نے سالانہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 ایتھلیٹس کی رینکنگ جاری کردی، امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر 375 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ سرفہرست رہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر مے ویدر یکم جون 2017 سے یکم جون 2018 تک کے دوران 375 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے۔

    فوربز میگزین کی سالانہ رینکنگ میں پہلی بار کوئی خاتون کھلاڑی شامل نہیں ہے، ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی 146 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 142 ملین ڈالر کمال کر تیسرے نمبر پر پر رہے۔

    امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز گزشتہ سال فوربز لسٹ میں 51 نمبر پر موجود تھیں، انہوں نے سالانہ 27 ملین ڈالر کمائے تھے تاہم امسال رینکنگ میں موجود نہ ہونے کی وجہ ان کی بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے کھیل سے دوری بتائی جارہی ہے۔

    سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ابتدائی دس ایتھلیٹس میں برازیلین فٹبالر نیمار، ٹینس اسٹار راجر فیڈرر، باسکٹ بال کے اسٹار لیبرون جیمز، اسٹیون کیوری، این ایف ایل کے ریان اور میتھیو اسٹیفورڈ بھی شامل ہیں۔

    کرکٹ کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی لسٹ میں شامل نہیں، کوہلی 31.5 ملین ڈالر سالانہ کما کر 83 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    رواں سال آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والا کوئی ایتھلیٹس اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا، فوربز کی رپورٹ کے مطابق فہرست میں 22 ممالک کے ایتھلیٹس شامل ہیں۔

    گالف سپر اسٹار ٹائیگر ووڈ گزشتہ پانچ سال سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے، علاوہ ازیں برطانیہ کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن لیوس ہیملٹن 12 ویں نمبر پر رہے انہوں نے سالانہ 51 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔