Tag: NGO

  • جناح اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے،ملازمین مشتعل

    جناح اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے،ملازمین مشتعل

    کراچی: این آئی سی ایچ جناح اسپتال کے ملازمین نے اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے او پی ڈی،آپریشن تھیٹرسمیت دیگرشعبہ جات بندکردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں این آئی سی ایچ (جناح اسپتال ) کو این جی اوز کےحوالےکرنےکےخلاف ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ملازمین نےاو پی ڈی،آپریشن تھیٹر سمیت دیگرشعبہ جات بندکردیے۔جس کی وجہ سےمریضوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔

    اسپیشل سیکرٹری صحت خالد شیخ کی جانب سےملازمین سے مذاکرات کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔خالدشیخ کاکہناتھاکہ جو اسپتال غیرفعال ہیں ان کو این جی اوزکودینےپرغورکررہے ہیں۔

    پیرکو مذاکرات کاایک اوردور شروع ہوگا، امید ہےمذاکرات کامیاب ہونگے۔ جس کے بعد این آئی سی ایچ کےملازمین نے بھی احتجاج دوروزکیلئے ملتوی کردیا۔ملازمین کاکہناتھاکہ پیرکو مذاکرات میں ناکامی پرگورنر ہاؤس اوروزیراعلیٰ ہاوس کےسامنےاحتجاج کریں گے۔

  • غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ، سات ملازم گرفتار

    غیر ملکی این جی او کے دفتر پر چھاپہ، سات ملازم گرفتار

    کراچی:  پولیس نے ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر عملے کے سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چھاپہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عمارت ’ہورآئزن ٹاور‘پر مارا گیا اور عملے کو حراست میں لینے کےساتھ لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی میپ نامی این جی او کے دفتر میں غیر قانونی طور پر سندھ کے حساس مقامات کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی تھی۔

    حساس مقامات میں کراچی اورسندھ کے ایئرپورٹس اور نیو کلئیر پلانٹ ’کینپ‘سمیت کئی حساس مقامات شامل ہیں۔

    کراچی میں پوش علاقے میں واقع این جی او کے دفتر میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے باعث وزارتِ داخلہ نے سن 2011 میں این جی او پر پابند ی عائد کی تھی اس کے باوجود غیر قانونی طور پر دفتر میں کام جاری تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈزدئیے جائیں،ارکان اسمبلی

    بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈزدئیے جائیں،ارکان اسمبلی

    کوئٹہ: بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور حصول میں سنجیدہ مشکلات کا سامنا ہے وفاق سے مطالبہ ہے کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈز دئیے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار ارکان بلوچستان اسمبلی ثمینہ خان اور منظور خان کاکڑ نے کوئٹہ میں غیر ملکی این جی او سیف دی چلڈرن کے زیر اہتمام آئین کی آرٹیکل 125-Aکو عملی طور پر صوبے میں نافذ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے تعلیم کی فراہمی کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔

    جبکہ ارکان بلوچستان اسمبلی منظور خان کاکڑ اور ثمینہ خان نے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ، پالیسی بنائی جارہی ہے وفاق مدد کرے تو تعلیمی مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔