Tag: nia pakistan housing scheme

  • مریم اورنگزیب کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور وزیر اعظم پر الزامات کی بارش

    مریم اورنگزیب کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور وزیر اعظم پر الزامات کی بارش

    لاہور:‌ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہاؤسنگ اسکیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی  کا ایکشن ری پلے ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ  میں وزیر اعظم کو شہبازشریف کے منصوبے کی نقل پرمبارک باد دیتی ہوں، شہباز شریف نے 2011 میں آشیانہ اقبال، آشیانہ قائدکی بنیادرکھی تھی.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئےدعوے وہ کر رہے ہیں، جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے، یہ نہ تو گھر بنا سکتے ہیں، نہ ہی بس سروس بنا سکتے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان

    انھوں نے کہا کہ شاید 50 لاکھ گھر سیاروں پربنیں گے،عوام دوربین سےانھیں دیکھیں گے، شہبازشریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم حرام اورآپ کی اسکیم حلال ہے، بتایا جائے کہ خواب دکھا کرغریب عوام سے کتنا پیسہ اکٹھا گیا، بتایا جائے کہ کتنی مدت میں کتنےگھر تعمیر ہوں گے.

    انھوں نے پراجیکٹ‌ پر سنگین الزامات عائدکرتے ہوئے کہا کہ عوام جاگتے رہیں اور اس منصوبے سے دور رہیں.

    انھوں نے سوال کیا کہ 2010 سیلاب میں عمران خان فاؤنڈیشن کےتحت جمع ساڑھے3 ارب کہاں ہیں؟ سیلاب زدگان 8 سال گزرنے کے باوجود یہ ماڈل گھر ابھی تک تلاش کر رہے ہیں.

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے: وزیر خزانہ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر کیا. ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ 40 سے زائد انڈسٹریز میں بھی ترقی کریں گی.

    انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنا میرے لئے سب سے بڑا ٹارگٹ ہے، ہاؤسنگ منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، کم آمدن افراد کے لئے قرضوں کی اسکیم کو بھی آسان بنائیں گے.

    وزیرخزانہ ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ریوالونگ فنڈ مختص کیا ہے، ماضی کے حکمران تڑپ رہے ہیں کہ کہیں پاکستان ترقی نہ کر جائے.

    مزید پڑھیں: نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے اشتہاری مہم شروع کرنے منظوری

    انھوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد ڈال رہے ہیں، جو قائد اعظم اور شاعر مشرق کی خواب کی تعبیر ہوگا.

    یاد رہے کہ آج وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غربت کے خاتمے، صحت انصاف اسکیم سے متعلق اشتہاری مہم اور  نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے اشتہاری مہم شروع کرنے منظوری دے دی گئی ہے.