Tag: Niagara Falls

  • نیاگرا فال کے قریب گاڑی ہوا میں اڑنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نیاگرا فال کے قریب گاڑی ہوا میں اڑنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کینیڈا کے مشہور سیاحتی مقام نیاگرا فال کے قریب ایک گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک پیٹرولنگ افسر زخمی ہو گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ہونے والا دھماکا امریکا اور کینیڈا کو ملانے والے پل رینبو پر ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر برج کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

    گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    اے پی کے مطابق نیاگرا فالز پر امریکا کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتار کار یو ایس کینیڈا پل کے قریب بے قابو ہو کر چیک پوائنٹ سے ٹکرا کر کریش ہو گئی، اور بعد ازاں اس میں زبردست دھماکا ہوا۔

    ایف بی آئی کے بفیلو آفس نے بدھ کو دیر گئے کہا کہ اس نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، جائے وقوعہ کی تلاشی سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور نہ ہی دہشت گردی کے کوئی شواہد ملے۔ رینبو برج پر ہونے والے اس واقعے نے سرحد کے دونوں جانب خدشات کو جنم دیا، امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو فوری طور پر بریفنگ دی گئی۔

  • نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    نیاگرافال میں‌ چھلانگ لگانے والا شخص‌ معجزاتی طور زندہ بچ گیا

    اوٹاوا : کینیڈین پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیاگرافال میں گرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے،مذکورہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    تفیلات کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع مشہور اور انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی نیاگرا آبشار میں ایک شخص نے چھلانگ لگا دی تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    کینیڈین پولیس نے بتایاکہ نیاگرا فال میں کودنے والے شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اسے کودنے کے بعد دریا کے زیریں حصے میں ایک چٹان پر بیٹھے پایا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیاگرا پارک پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص 57 میٹر بلند حصے ھارس شو فالز کے کنارے پر کھڑا ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ایک شخص آبشار کے اطراف میں لگی رکاوٹیں عبور کر کے آبشار میں کودنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پولیس کے روکنے سے قبل ہی اس شخص نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ بعد زاں پولیس نے آبشار کے نچلے حصے میں کودنے وال شخص کی تلاش شروع کی تو اسے ایک چٹان پر بیٹھے پایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نیاگرا فال میں گرنے کے باعث اسے معمولی زخم آئے، پولیس نے اسے نکال کر اسپتال منتقل کردیا تھا، نیاگرا فال میں گرنے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، یہ شخص نیاگرا فال کے امریکی سرحد سے پانی میں کودا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خطرناک آبشار میں کودنے کے بعد بچ جانے والا یہ چوتھا شخص ہے۔

  • نیاگرا کی عظیم آبشار برف زار میں تبدیل

    نیاگرا کی عظیم آبشار برف زار میں تبدیل

    براعظم شمالی امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع نیاگرا کی خوبصورت اور عظیم آبشاریں سخت سردی کے باعث برف زار میں تبدیل ہوگئیں۔

    دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک نیاگرا آبشار اس وقت برفانی مقام میں تبدیل ہوچکی ہے۔

    نیاگرا کی آبشار سے ہر سیکنڈ 3 ہزار ٹن پانی بہتا ہے لیکن سخت سردی کے باعث فی الحال یہ آبشار جم چکی ہے۔ جمنے کے بعد یہ مقام اور بھی حسین ہوگیا ہے اور لوگ جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

    مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز قبل اس علاقے کا درجہ حرارت منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد یہ آبشار جم گئی۔

    برفانی نیاگرا آبشار کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔