Tag: NIC

  • الیکشن 2024 کے لیے نادرا کا بڑا اعلان

    الیکشن 2024 کے لیے نادرا کا بڑا اعلان

    کراچی: الیکشن 2024 کے سلسلے میں نادرا نے شناختی کارڈ کے فوری حصول کے لیے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا نے کہا ہے کہ نارمل، ارجنٹ یا ایگزیکٹو فیس دے کر درخواست جمع کرانے والے شناختی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں، جو درخواست جمع کرائے جا چکے ہیں ان کے شناختی کارڈ پرنٹ کر کے ملک کے تمام نادرا دفاتر میں بھیج دیا گیا ہے۔

    نادرا کے مطابق شہری 6 اور 7 فروری کو دفتری اوقات کار میں نادرا دفتر سے شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں، ملک بھر کے تمام شناختی کارڈ سینٹرز کے اوقات کار میں 3 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات منعقد ہوں گے، الیکشن 2024 کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جلسے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے رات 12 بجے تک اجازت ہوگی، اس کے بعد خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی۔

    انتخابی مہم کا آج آخری دن، سیاسی جماعتیں پاور شو کریں گی

    الیکشن کمیشن نے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا، بیلٹ پیپرز سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈی آر او اور نمائندوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود وقت پر کام مکمل کیا۔

  • نادرا میں یتیم بچوں کی رجسٹریشن، ب فارم کیسے بنتا ہے؟

    نادرا میں یتیم بچوں کی رجسٹریشن، ب فارم کیسے بنتا ہے؟

    کسی بھی ملک میں شہری کو اٹھارہ سال کی عمر کے بعد شناختی کا حصول لازمی امر ہے، اس سلسلے میں مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے جس میں سب سے پہلے ان دستاویزات کا حصول ہے جس میں والدین کی مکمل تفصیلات درج ہوں۔

    اس حوالے سے پاکستان میں وہ بچے جن کے والدین حیات نہیں انہیں ب فارم کی لازمی ضرورت ہے اور اس کے حصول کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب نادرا حکام نے اس مسئلے کا آسان حل بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ترجمان نادرا فائق علی نے بتایا کہ اگر کسی یتیم بچے کا شاختی کارڈ نہیں ہے تو اس کا کوئی کوئی رشتہ دار اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے سے ان کا شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے ب فارم سے متعلق نادرا آرڈیننس کے سیکشن نو کے تحت پالیسی وضع کی گئی ہے۔

    اس پالیسی کے تحت اس بچے کے سرپرست کا تعین عدالت کرتی ہے، اس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے بعد درخواست گزار نادرا سے رابطہ کرتا ہے جس کے بعد اس بچے کا ب فارم جاری کردیا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب : شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خواتین کو صرف 35 دن کی مہلت

    سعودی عرب : شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خواتین کو صرف 35 دن کی مہلت

    مدینہ : سعودی حکومت نے 18 برس یا اس سے زائد عمر کی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ 35روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ جاری بنوالیں بصورت دیگر ان کے تمام سرکاری معاملات منجمد کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ سول افیئرز( احوال المدنیہ ) نے اٹھارہ سال سے زائد خواتین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ35 دن میں بنوالیں۔

    جو خواتین شناختی کارڈ حاصل نہیں کریں گی تو مقررہ مدت کے بعد ان کے تمام سرکاری معاملات منجمد کر دیے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں سرکاری اور نجی اداروں میں بھی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

    سعودی کابینہ کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے تمام بلدیاتی کونسلز، ذیلی اداروں اور دیہاتوں میں قبیلوں کے سربراہوں کو حتمی تاریخ سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مملکت کی تمام شاخوں میں خواتین کے لیے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے خصوصی طور پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔

    متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ شعبہ خواتین کی جانب سے مملکت کی مختلف جامعات، کالجوں کے علاوہ سکولوں میں بھی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل ٹیموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

  • چمن : شناختی کارڈ کے حصول کے لیے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

    چمن : شناختی کارڈ کے حصول کے لیے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

    چمن : شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر عوام نادرا کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نادرا کا عملہ اضافی رقوم کا مطلبہ کرتا ہے ، متعلقہ حکام نوٹس لیں۔

     

    چمن میں کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا حصول شہریوں کے لئے ہمیشہ مشکل ترین کام رہا ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصے سے چمن کا نادرا آفس شناختی کارڈ کی فراہمی کے لئے لین دین کرنے والے عناصر کا مرکز بن گیا ہے۔

    یہاں اضافی رقوم کی ادائیگی کے بغیر شناختی کارڈ کا حصول ناممکن ہو گیا ہے، اس صورتحال پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ نادرا کے دفتر تو پہنچ جاتے ہیں مگر دن بھر انتظار کے باوجود ان کو ٹوکن نہیں ملتا۔

    شہری یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ اضافی رقوم دینے کے بعد ہی ٹوکن مل جاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نادرا اہلکار کاغذات پر اعتراض لگا کر انہیں ٹال دیتے ہیں۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ کے حصول میں انہیں درپیش مشکلات اور نادرا دفتر میں غیر متعلقہ عناصر کے عمل دخل اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طور کاروائی کی جائے۔

  • رینجرزکوآئین اورقانون کےمطابق اختیارات دیئےگئےہیں، چوہدری نثار

    رینجرزکوآئین اورقانون کےمطابق اختیارات دیئےگئےہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ رینجرزکراچی میں آئین کےمطابق اختیارات کےتحت ہی کارروائی کررہی ہے،شہر میں بدامنی کم ہوئی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیرداخلہ نے کہاکہ رینجرزکوکراچی میں اختیارات انسداددہشت گردی ایکٹ کےتحت دیئےگئے۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کافیصلہ پی ٹی آئی کے لیے سبق ہے،اعلیٰ ترین عدالت تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے لائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس سے رابطے میں ہیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ نےآخری گرفتار شخص تک رسائی کے لیے عید کےبعد درخواست کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے۔

  • عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، چوہدری نثار

    عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان بنایا جائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوام کا شناختی کارڈ کے حصول میں کم سے کم وقت صرف ہو اس کیلئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست کے سسٹم کا اجراء کیا جائے تاکہ عوام کا کم سے کم وقت صرف ہو۔

    اس کے علاوہ انہوں نے نادرا کو نیشنل کاونٹر ٹیریرزم اور آئی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت کردی۔یہ بات انہوں نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پرکہی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم سے نہ صرف اندرون ملک پاکستانی مستفید ہوں بلکہ بیرون ملک پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    کوشش کی جائے کہ آئندہ چھ ماہ میں نادرا کے دفتروں میں عوام کو لمبی لمبی قطاروں سے چھٹکارہ ملے اورکم سے کم وقت میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے تمام مراحل پورے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کے نادرا کے ملازمین کو نادرا کے منافع سے حصہ دیا جائے جبکہ اس سال عید کے موقع پر گریڈ ایک سے پندرہ کے ہر ملازم کو پندرہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کینیا کا تین ملین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرنا نادرا کے بین الاقوامی تشخص اور اس پرا عتماد کی غمازی کرتا ہے ۔

  • اصل شناختی کارڈ کی پابندی صرف کراچی میں کیوں ہے، الطاف حسین

    اصل شناختی کارڈ کی پابندی صرف کراچی میں کیوں ہے، الطاف حسین

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اصل شناختی کارڈ رکھنے کی پابندی صرف کراچی میں کیوں عائد کی گئی ہے۔

    کراچی کے شہریوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری کا سلوک کیا جارہا ہے، وہ جناح گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فوری طورپر مردم شماری کرواکرسندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کراچی کی ضرورت ہے،کراچی میں ماس ٹرانزٹ سسٹم بنانے کا اعلان کیا جائے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ  صوبہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے  فوری طور پر2001کا بلدیاتی نظام بحال کیا جائے۔

  • عزیربلوچ کے پاس دو شناختی کارڈ رکھنے کا انکشاف

    عزیربلوچ کے پاس دو شناختی کارڈ رکھنے کا انکشاف

    کراچی: لیاری گینگ وار کے اہم کردارعزیربلوچ جو ان دنوں ابو ظہبی میں قانون کی گرفت میں ہے۔ اسے پاکستان لانے کے لئے کراچی پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں۔

    عزیر جان بلوچ کے حوالے سے ایک اور اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس کے پاس دو شناختی کارڈ ہیں اور دونوں شناختی کارڈ فعال ہیں ۔

    اے آروائی نیوز نے عزیر جان بلوچ کے دونوں ایکٹو شناختی کارڈز کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ کالعدم پیپلزامن کمیٹی کا سربراہ عزیربلوچ بلوچستان کے راستے بیرون ملک فرار ہوا تھا۔

    عزیر جان بلوچ کو جعلی پاسپوٹ کے استعمال پر گرفتار کیا گیا تو سندھ پولیس ایسے خوش ہوئی جیسے یہ ان کا کارنامہ ہے۔

    پولیس افسران پر مشتمل ٹیمیں عزیر بلوچ کو وطن لانے کیلئے بلند بانگ دعوے کرتی ہوئی دبئی روانہ ہوئیں، لیکن ملزم کو لئے بغیر نامراد واپس آگئیں۔

    امارات حکام کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کئے گئے ہیں، اگر سندھ حکومت کوعزیر بلوچ واقعی مطلوب ہے تو اس کے سزا یافتہ ہونے کے واضح ثبوت فراہم کریں۔