نٹ کھٹ بھالو کےگرد گھومتی ہالی وڈ کی فلم پیڈنگٹن کے نئے ٹریلر نے سب کے دل موہ لئیے۔
چل بلی شرارتوں سے بھرپور نٹ کھٹ بھالو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہا ہے، لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا، فلم کے معروف پروڈیوسر ڈیوڈ ہیں جو اس سے قبل مشہور فلمیں دے چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھا رہے ہیں،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔