Tag: Nick Hockley

  • پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    پاک بھارت ٹیموں کو ایک اور سیریز میں ملانے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا قدم

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہوکلے نے پاکستانی اور بھارتی میڈیا سے ایک سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں زوم میٹنگ پر گفتگو کی ہے۔

    نک ہوکلے نے کہا کہ وہ دونوں ٹیموں کی باہمی اور سہ فریقی سیریز پر معاونت کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں، مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران نساؤ اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا، آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش تھا، اس لیے انھیں پاک بھارت باہمی سیریز کی بحالی میں کردار ادا کر کے خوشی ہوگی۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ نے رپورٹ جمع کرا دی

    نک ہوکلے نے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ دونوں بورڈز کو مل کر کرنا ہے، ہم میزبانی میں معاونت کریں گے، دونوں ٹیموں کی میزبانی کرنے پر ہمیں بہت اچھا لگے گا۔

    سی ای او کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں۔

  • ’ہم نے پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی‘

    ’ہم نے پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی‘

    میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں، اور انھوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی۔

    میلبرن میں پاک آسٹریلیا سیریز سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نک ہاکلے نے کہا ’’ہم پاکستان سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں، دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ پاکستان میں بہترین ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی، اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے پاکستانی شائقین کی ناقابل یقین حمایت دیکھی۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہمیں بینو قادر ٹرافی کے دوران پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے، پرائم منسٹر الیون کے خلاف پاکستانی بیٹرز کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں پریکٹس کا اچھا موقع ملا ہوگا۔‘‘

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم خبر

    نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کینبرا میں موسم کے باعث میچ مکمل نہیں ہو سکا، تاہم دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے لمبی اننگز کھیلیں، پاکستان کے کپتان نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے 200 رنز بنائے۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ پریکٹس میچ سے پاکستان کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاری کا موقع ملا ہوگا۔