Tag: Nick Jonas

  • نک جونس کو ’نکوا‘ بلایا جانا کیسا لگا؟

    نک جونس کو ’نکوا‘ بلایا جانا کیسا لگا؟

    امریکی گلوکار نک جونس کا کہنا ہے کہ بھارت میں انہیں ’جیجو‘ اور ’نکوا‘ بلایا جانا بہت اچھا لگا، انہیں بھارت آ کر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس چند روز قبل بھارت آئے تھے۔

    دونوں نے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں ان سمیت ڈھیروں مشہور شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

    اس موقع پر فوٹو سیشن کی ویڈیوز بہت وائرل ہوئی تھیں جن میں بھارتی پاپا رازی غیر ملکی فنکاروں کو غلط سلط ناموں سے بلا رہے تھے۔

    فوٹو گرافرز نک جونس کو جیجو کہہ کر مخاطب کر رہے تھے جو بہنوئی کے لیے ایک زبان زد عام لفظ ہے، ایک فوٹوگرافر نے انہیں نکوا بھی پکارا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یہ ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوئی تھیں اور لوگوں کے ہنسنے کا سبب بنی تھیں۔

    اب نک جونس نے ان نیک نیمز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، بی بی سی ایشین نیٹ ورک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں نک کا کہنا تھا کہ وہ بہت عرصے بعد بھارت آئے تھے اور ہمیشہ کی طرح انہیں بہت مزہ آیا۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے نک نیمز سن کر بہت خوشی ہوئی اور وہ ان سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا دسمبر 2018 میں نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اس کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں، دونوں کی ایک بیٹی مالتی بھی ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    پریانکا چوپڑا کے شوہر شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی اداکار و گلوکار نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلم بندی کے دوران زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی نوعیت کا تو پتہ نہیں چل سکا، لیکن یہ ایک بڑا حادثہ تھا کیونکہ حادثے کے بعد نک جونس کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

    نک جونس پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران وہ اپنے ہاتھ زخمی کروا بیٹھے تھے۔

    پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے سنہ 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ مستقل طور پر امریکا منتقل ہوچکی ہیں۔

  • ہالی ووڈ کے نامور اداکار نک جونَز کا پاکستانیوں کے نام پیغام

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار نک جونَز کا پاکستانیوں کے نام پیغام

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونَز نے  اپنی فلم جمانجی کی پاکستان میں مقبولیت دیکھ کر منفرد انداز میں پاکستانیوں کے لیے پیغام دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی ایڈونچر فلم جمانجی کی پاکستان میں مقبولیت دیکھ کر ہالی ووڈ کے نامور گلوکارواداکار نک جونَز  نے سوشل میڈیا پرخصوصی ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے سلام پاکستان کہتے ہوئے کہا جمانجی دی نیکسٹ لیول تیرہ دسمبرکودیکھنا مت بھولئےگا۔

    ہالی ووڈ فلم ’جومانجی؛ دی نیکسٹ لیول‘13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی، 13 دسمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایات جیک کسدان نے دی ہیں، فلم میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، کیرن گلان، نک جونز، الیکس وولف اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    فلم جومانجی 2 بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتےہیں۔

    واضح رہے کہ ایڈونچرز سے بھرپور فلم ’جومانجی؛ نیکسٹ لیول‘ 1995 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم’جومانجی‘ اور 2017 میں ریلیز ہوئے فلم کے سیکوئل ’جومانجی؛ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا تیسراحصہ ہے۔

  • پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار کی اہلیہ بن گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کی شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں واقع عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی، تقریب کی میزبانی امریکی گلوکار اور اُن کے اہل خانہ نے کی۔

    رپورٹ کے مطابق عمید بھون میں ہونے والی تقریب عیسائی مذہبی رسومات کے تحت ادا کی گئی جس میں پریانکا نے سفید رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا۔

    اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا، تقریب میں امریکی گلوکار اور اداکارہ کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

    چونکہ دلہن اور دلہا علیحدہ علیحدہ مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شادی کی تقاریب بھی اسی طرح‌ منعقد کی جائیں گی۔

    نک جونس کا تعلق عیسائی اور پریانکا ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں، اب کل یعنی دو دسمبر کو ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی رسومات عمید بھون پیلس میں ہی ادا کی جائیں گی۔

    گزشتہ روز مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف بھارتی تاجر مکیش انبانی اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

    شادی کی مرکزی تقریب نئی دہلی کے بارا دری لان میں منعقد کی جائے گی، جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت 750  مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں: پریانکا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ اور مقام کا اعلان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد بھارت کے شہر گوا چلے جائیں گے۔

    شادی کی تصاویر قبل از وقت لیک نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پریانکا اور نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کی طرح تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال پر پابندی لگا دی۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق بین الاقوامی میگزین کو 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے اسی باعث مہمانوں کے موبائل کیمروں کو پنڈال میں داخل ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا کے درمیان رواں برس جولائی میں منگنی ہوئی، امریکی گلوکار کے اہل خانہ ممبئی پہنچے تھے اور تقریب میں صرف مخصوص لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے ممکنہ منگنی کے پیش نظر اپنی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کترینہ کیف کو اُن کی جگہ مرکزی کردار دیا گیا۔

    ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں ساتھ ہی انہوں نے منگنی کی طرف اشارہ بھی دیا تھا۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

    اسے بھی پڑھیں: سلمان خان کا پریانکا پر الزام

    نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار رواں سال جون کے آخری ایام میں امریکا سے پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    شادی کے حوالے سے دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی تاہم قریبی ذرائع نے اس بات کا دعویٰ ہے کیا تھا کہ جولائی کے آخری یا اگست کے اوائل میں دونوں منگنی کرلیں گے۔

  • پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی

    پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا جولائی کے یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ منگنی کرنے جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا میں ہوئی جس کے بعد دونوں قربت بڑھنے کے ساتھ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا۔

    امریکی گلوکار گزشتہ روز پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تاکہ وہ اداکارہ کی والدہ کو راضی کرسکیں اور ساتھ ہی منگنی کی تاریخ اور دن طے کر لیں، پریانکا اور نک جانس گوا میں ساتھ چھٹیاں گزاریں گے۔

    شادی کے حوالے سے ابھی دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ ہے کہ جولائی یا اگست کے آغاز پر امریکا میں منگنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف مخصوص لوگ اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: ’پریانکا کو پاکستان بھیج دو‘ انتہا پسند ہندوؤں کی پکار

    واضح رہے کہ نک اور پریانکا کی پہلی ملاقات 2017 میں کانز فلم فیسٹول کے ’میٹ گالا‘ پر ہوئی تھی جس میں دونوں نے ایک ساتھ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی دنیا میں مقبول شخصیت سمجھا جاتاہے، اس لیے وہ کنگ خان اور دبنگ خان جیسے سنیئر و باصلاحیت اداکاروں کے مد مقابل نظر آتی ہیں۔

    خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا 97واں نمبر آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی دہشت گردی اور پاکستان پر الزام، چہرہ بے نقاب کرنے پر پریانکا زیرعتاب

    یہ بھی یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

    بھارتی اداکارہ یونی سیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔