Tag: Nicki Minaj

  • معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو منشیات رکھنے کے الزام میں ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج اپنے کنسرٹ کیلئے نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ سے مانچسٹر روانہ ہورہی تھیں کہ اسی دوران کسٹم حکام نے گلوکارہ کو گرفتار کرلیا۔

    نکی میناج نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹ پر مجھے روکا گیا اور  میرے بیگ کی  مرضی کے بغیر تلاشی لی گئی۔

    امریکی گلوکارہ نے کہا کہ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان کے اندر سے منشیات ملی ہیں حالانکہ اس سے قبل کسٹم حکام اس کی تلاشی لے چکے تھے۔

    بعدازاں گلوکارہ نکی کو 380 امریکی ڈالرز کے مساوی رقم بطور جرمانہ ادا کرنے پر رہا کردیا گیا، اس واقعے کے بعد تاخیر ہونے پر امریکی گلوکارہ کو مانچسٹر میں ہونے والا کانسرٹ بھی منسوخ کرنا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Barbie (@nickiminaj)

  • سعودیہ میں‌ انسانی حقوق کی پامالی، نکّی مناج کا پرفارمنس سے انکار

    سعودیہ میں‌ انسانی حقوق کی پامالی، نکّی مناج کا پرفارمنس سے انکار

    واشنگٹن /ریاض : معروف امریکی گلوکارا و ریپرنکی مناج نے سعودی خواتین اور ہم جنس پرست افراد سے ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے پرفارمنس سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل خبرآئی تھی کہ فحش پرفارمنس کی ملکہ کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، ریپر و موسیقار نکی مناج رواں ماہ 18 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں پرفارمنس کریں گی۔نکی مناج کی جانب سے سعودی عرب میں پرفارمنس کیے جانے کے اعلان کے بعد عرب سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار دیکھا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جہاں سعودی عرب کی نوجوان نسل نکی مناج کی پرفارمنس کے اعلان سے خوش دکھائی دی تھی، وہیں خواتین اور رجعت پسند افراد نے گلوکارہ کی پرفارمنس پر اعتراض کیا تھا۔

    نکی مناج کو رواں ماہ 18 جولائی سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ورلڈ فیسٹیول میں پرفارمنس کرنا تھی، اس فیسٹیول میں نکی مناج کے علاوہ امریکی ڈی جے اسٹیو اوکے، برطانوی گلوکار لیام پائن اور دیگر موسیقاروں اور گلوکاروں کوبھی پرفارمنس کرنا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب نکّی مناج اس فیسٹیول میں پرفارمنس نہیں کریں گی،نکی مناج نے سعودی عرب میں خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کے طور پر پرفارمنس سے انکار کیا۔

    امریکی گلوکارہ نے سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ حمایت قرار دیا۔