Tag: Nicolas Sarkozy

  • سابق فرانسیسی صدر کو قید کی سزا

    سابق فرانسیسی صدر کو قید کی سزا

    پیرس: سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو عدالت نے قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم میں ناجائز رقوم کے استعمال کے جرم میں فرانس کی عدالت نے سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

    سابق صدر سرکوزی کو 2012 کی ناکام ری الیکشن کمپین میں ناجائز رقوم خرچ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، تاہم نکولس سرکوزی کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

    66 سالہ سابق صدر کو پیرس کی ایک عدالت میں مجرم قرار دیا گیا، قانون کے تحت جتنی اجازت تھی، انھوں نے اپنی مہم پر اس سے دسیوں ملین یورو زیادہ خرچ کیے تھے۔

    تاہم عدالت نے قرار دیا کہ انھیں جیل نہیں کیا جائے گا، اور وہ الیکٹرانک کڑا پہن کر گھر میں اپنی سزا کاٹ سکتے ہیں۔

    یہ سرکوزی کی دوسری ایک سالہ قید کی سزا ہے، مارچ میں حراستی سزا پا کر وہ فرانس کے پہلے سابق صدر بنے تھے، یہ سزا بدعنوانی اور اثر و رسوخ کے بے جا استعمال کے لیے انھیں دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

  • عدالت کا فرانس کےسابق صدرنکولس سرکوزی پرمقدمہ چلانےکا حکم

    عدالت کا فرانس کےسابق صدرنکولس سرکوزی پرمقدمہ چلانےکا حکم

    پیرس : فرانیسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا، انہیں رواں ماہ 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عدالت نے مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

    نکولس سرکوزی نے اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے خلاف تمام کیسزختم ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب سابق فرانسیسی صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی اپیل 25 جون کو سنی جائے اور وہ پرامید ہیں کہ سچ سب کے سامنے آجائے گا۔

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2007 کے صدارتی انتخابات میں لیبیا کے سابق ڈکیٹیٹرکرنل معمرقذافی سے فنڈز لینے کا بھی الزام ہے۔

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

    خیال رہے کہ رواں ماہ 20 مارچ کو فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابات میں لییبا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈز حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ جولائی 2014 میں بھی نکولس سرکوزی کو مبینہ طور پر اپنے اثرو رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

    پیرس: فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابات میں لییبا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈز حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق فرانسیسی صدر کو عدالت میں پیشی کے دوران گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا، سرکوزی پر 2007 کی انتخابی مہم کے دوران لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے بھاری رقوم لینے کے الزامات ہیں۔

    تحقیق کار ان دعوؤں کی بھی جانچ کررہے ہیں جن میں کہا گیا کہ قذافی حکومت نے سرکوزی کو ان کی صدارتی مہم کے لیے خفیہ طور پر 5 کروڑ یورو پہنچائے تھے۔

    جولائی 2014 میں بھی نکولس سرکوزی کو مبینہ طور پر اپنے اثرو رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے، سرکوزی کو گرفتاری کے بعد پیرس کے نواحی علاقے میں منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔

    سابق فرانسیسی صدر اور قذافی حکومت کا آپس میں گہرا تعلق تھا، صدر بننے کے بعد سرکوزی نے معمر قذافی کو سرکاری دورے پر فرانس بلاکر ان بھرپور خیرمقدم کیا تھا۔

    دوسری جانب سرکوزی نے فرانس کو نیٹو اتحاد کے ان ممالک میں پیش پیش رکھا جنہوں نے 2011 میں قذافی کی فورسز پر کاری ضربیں لگائیں اور ان کی حکومت کے سقوط کے لیے اپوزیشن کی مدد کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔