Tag: Nida Mumtaz

  • ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا، ندا ممتاز سے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟

    ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا، ندا ممتاز سے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟

    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ندا ممتاز کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے سفر سے بہت زیادہ خوف آتا ہے، لگتا ہے جیسے ابھی تباہ ہوجائے گا۔

    دنیا بھر میں بہت سے افراد ’ایروفوبیا‘ یعنی ہوائی جہاز میں بیٹھنے کے خوف کی وجہ سے ہوائی جہاز کا سفر نہیں کر پاتے، جہاز کے ٹیک آف ہوتے ہی ان کی حالت غیر ہوجاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈٖ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ندا ممتاز نے اپنے جہاز کے سفر کا دلچسپ قصہ سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی جہاز میں سفر سے ڈر لگتا ہے ایسا لگتا ہے جیسے یہ ابھی پھٹ جائے گام لیکن مجبوری میں جانا پڑتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اپنے شوہر کے ساتھ ترکیہ سے کراچی آرہی تھی کہ جہاز میں بیٹھتے ہی میں تو سوگئی کیونکہ خوف سے بچنے کیلیے میں یہی کرتی ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ بیٹھی ایک خاتون نے مجھے زور سے ہلایا تو میں ہڑبڑا کر اٹھ گئی میں سمجھی کراچی آگیا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ جہاز میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے اور یہ واپس جارہا ہے یہ سن میرے اوسان خطا ہوگئے کہ جس کا ڈر تھا وہی ہوگیا۔

  • ندا ممتاز اپنے مرحوم ساتھی فنکاروں کے ذکر پر افسردہ ہوگئیں

    ندا ممتاز اپنے مرحوم ساتھی فنکاروں کے ذکر پر افسردہ ہوگئیں

    کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز اپنے مرحوم ساتھی فنکاروں کے ذکر پر افسردہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سال2024 کے اختتام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال ہمارے بہت سے ساتھی دنیا سے چلے گئے۔

    اپنے بچھڑے ہوئے دوستوں کے ذکر پر افسردگی کے عالم میں انہوں نے کہا کہ اپنے مرحوم اور پیارے فنکاروں کو ہم یاد بھی نہیں کرتے جو بہت دکھ کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں ان سب لوگوں کا خصوصی طور پر کسی تقریب میں یا ٹی وی پروگرامز میں ذکر کرنا چاہیے، کل کو ہم بھی چلے جائیں گے تو پتہ نہیں لوگ ہمیں یاد بھی رکھیں گے یا نہیں اس بات کا بہت دکھ ہے۔

    اس موقع پر فہیمہ اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے موقعوں پر جانے والے بہت یاد آتے ہیں کہ کاش وہ ساتھ ہوتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کی قدر نہیں کرتے جو آج زندہ ہیں اور ہمارے ساتھ ہیں ہمیں ان کا ٹائم دینا چاہیے۔