Tag: Nida Yasir

  • ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    ’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل مورننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

    ندا یاسر نے عبایا پہنے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعاؤں میں یاد رکھیے گا، حج کے لیے جا رہی ہوں، کہا سنا معاف ‘۔

    میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنا مارننگ شو بھی عبائے میں کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آج رات کی فلائٹ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔

  • مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    مریم نفیس کو اپنے شوہر کی کون سی خوبی سب سے زیادہ پسند ہے؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے بہترین خوبی یہ لگتی ہے کہ وہ آسان طبیعت کے مالک ہیں اور زیادہ تنگ نہیں کرتے۔

    معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی۔

    مریم نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پہ کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی نہ وہ زیادہ تنگ کرتے ہیں۔

    مریم کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا، تنگ کرنے والا ہو تو ایسی ہینڈسم نیس کا کیا کرنا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا، لہٰذا شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔

    امان نے بتایا کہ انہیں مریم کی یہ خوبی بہت پسند ہے کہ وہ آزاد سوچ کی مالک ہیں اور ہر معاملے میں اپنی رائے رکھتی ہیں، بھیڑ چال نہیں چلتیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مریم کے ڈرامے زیادہ نہیں دیکھے، دراصل انہیں مریم کی سماجی سرگرمیاں زیادہ پسند ہی جبکہ وہ ان کی خود اعتمادی کے بھی مداح ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نفیس گزشتہ دنوں فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، مریم نے مئی 2021 میں امان احمد سے منگنی کی تھی، ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

  • حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    حرا مانی اپنے گھر کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟

    کراچی: معروف اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ وہ گھر سے دور ہوتے ہوئے بھی کس طرح گھر کا خیال رکھتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) نے ندا یاسر کے شو میں شرکت کی اور اپنے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

    حرا کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ سسرال گئیں تو انہوں نے بے تحاشہ صفائیاں شروع کردیں، انہیں صفائی کا ہمیشہ سے جنون تھا۔

    مانی کا کہنا تھا کہ اب بھی جب حرا گھر پر ہوتی ہے تو وہ سب کے لیے بہت پریشان کن دن ہوتا ہے کیونکہ وہ تمام چیزیں کھول کھول کر دیکھتی ہے اور نوکروں کی شامت آجاتی ہے۔

    حرا نے بتایا کہ اب انہوں نے گھر پہ کیمرے بھی لگا لیے ہیں جس کی وجہ سے وہ آسانی سے ملازمین سے کام کروا سکتی ہیں۔

  • جویریہ عباسی نے اداکاری کا آغاز کیسے کیا؟

    جویریہ عباسی نے اداکاری کا آغاز کیسے کیا؟

    کراچی: معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی پروفیشنل زندگی کی شروعات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نائلہ جعفری نے آڈیشن کے لیے قائل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ جویریہ عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    جویریہ نے بتایا کہ سب سے پہلے وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور آڈینس شریک ہوئی تھیں اور یہیں ان کی ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نائلہ جعفری کو دیکھ کر انہوں نے آٹو گراف مانگا لیکن نائلہ نے کہا کہ آٹو گراف چھوڑو پہلے آڈیشن دو۔ بعد ازاں جویریہ نے کاظم پاشا کے سیریل سے اداکاری کی شروعات کی اور اسی سیریل سے انہیں پہلا ایوارڈ بھی ملا۔

    جویریہ نے اپنے خاندان سے متعلق ایک کنفیوژن بھی دور کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی تھی، جویریہ کے والد کوئی اور تھے جبکہ شمعون کی والدہ بھی ان کے والد کی پہلی بیگم تھیں۔

    بعد ازاں جویریہ اور شمعون نے بھی شادی کرلی جبکہ ان دونوں کی بہن انوشے عباسی جو جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد کی اولاد ہیں، بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

  • ہارون شاہد کی اپنی اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

    ہارون شاہد کی اپنی اہلیہ سے ملاقات کیسے ہوئی؟

    کراچی: معروف ٹی وی اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ ایک دوسرے کو کالج سے جانتے تھے، ہارون پلوشہ سے 4 سال سینیئر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اداکار ہارون شاہد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اپنی اہلیہ پلوشہ شاہد کے ساتھ شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا۔

    میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ پلوشہ کالج سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

    ہارون سینیئر تھے جبکہ پلوشہ اسلام آباد سے آئی تھیں، دونوں کی ایک مشترکہ دوست تھی جس کے توسط سے دونوں کی دوستی ہوئی۔

    ہارون نے اپنی زندگی سے متعلق مزید دلچسپ باتیں بھی ندا یاسر کے ساتھ شیئر کیں۔

  • ایچ ایس وائی نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا!

    ایچ ایس وائی نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا!

    معروف ڈیزائنر ایچ ایس وائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرتے بالوں کے لیے بہت ٹوٹکے کیے لیکن جب وہ سب میں ناکام رہے تو پھر انہوں نے قدرتی چیز کو ہی اپنانے کا سوچا۔

    تفصیلات کے مطابق حسن شہریار یاسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایکسیڈنٹ کے بعد ان کے بال تیزی سے گرنا شروع ہوگئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ بالوں کے لیے انہوں نے بہت ٹوٹکے کیے، نقلی بال بھی چپکائے لیکن پھر وہ سب سے تنگ آگئے اور انہوں نے قدرتی چیز کو ہی رکھنے کا سوچا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا سر صاف کرلیا۔

    ایچ ایس وائی کے مطابق اب وہ بہت سہولت سے ہیں اور لوگوں کو بالوں سے الجھتا دیکھ کر بہت ہنستے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بال اب آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ اگلے کسی ڈرامہ سیریل کے لیے پھر سے بال رکھ لیں۔

  • فلم انڈسٹری میں آتے وقت بابر علی کی قسمت نے کتنا ساتھ دیا؟

    فلم انڈسٹری میں آتے وقت بابر علی کی قسمت نے کتنا ساتھ دیا؟

    کراچی: معروف اداکار بابر علی کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے وہ بڑے اداکاروں کی شان و شوکت دیکھا کرتے تھے اور اسی سے ان کے دل میں ہیرو بننے کا شوق جاگا۔

    ماضی کے معروف اداکار بابر علی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ انہیں بہت جلدی فلمیں ملنا شروع ہوگئیں اور ان کی ایک کے بعد ایک فلم کامیاب ہوتی گئی۔

    بابر علی نے بتایا کہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے وہ بڑے اداکاروں کو دیکھتے تھے کہ کس طرح وہ شان سے اپنی گاڑی سے اتر کر اندر جاتے تھے، تب ان کے دل میں بھی ہیرو بننے کی خواہش جاگتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے لمبے بالوں کی وجہ سے انہیں اکثر افراد ہیرو ہی کہتے تھے۔

    بابر علی نے بتایا کہ ان کا ہیئر اسٹائل اتنا مشہور ہوا کہ پورے ملک کے نوجوان ویسے بال رکھنے لگے، مائیں انہیں دیکھ کر ڈانٹتی تھیں کہ تمہاری وجہ سے ہمارا بچہ خراب ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جس باربر شاپ سے وہ بال کٹوانے جاتے تھے وہاں اور آس پاس کی ساری دکانوں پر ان کی تصاویر لگ چکی تھیں کیونکہ لوگ آکر انہی کے جیسا اسٹائل بنانے کی فرمائش کرتے تھے۔

  • گھروالوں کیساتھ کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنا اچھا لگتا ہے، ندا یاسر

    گھروالوں کیساتھ کسی بھی پراجیکٹ پر کام کرنا اچھا لگتا ہے، ندا یاسر

    کراچی : اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مجھے ڈراموں سے زیادہ مارننگ شو کرنا اچھا لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی ڈرامے نہیں بلکہ مارننگ شو کرنا اچھا لگتا ہے، شادی سے پہلے میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلز کئے مگر اب میں صرف مارننگ شو ہی کررہی ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار اداکارہ و میزبان نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا، ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یاسر نواز کا کوئی بھی سٹ کام ہو میں اس میں بھرپور کام کرتی ہوں جس میں میرے ساتھ میرے دیور دانش نواز بھی شامل ہوتے ہیں۔

    اہل خانہ کے ساتھ کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرکے مجھے زیادہ سکون ملتا ہے۔

    اداکارہ ندا یاسر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری سٹ کام پر اداکاری کرتے ہوئے اکثر اپنے شوہر سے نوک جھوک بھی ہوجاتی ہے مگر وہ صرف سیٹ کی حد تک ہی رہتی ہے گھر میں ہم بہت اچھی اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اے آر وائی ڈیجیٹیل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو کا بڑا اعزاز

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو کا بڑا اعزاز

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف مارننگ شو نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، ندا یاسر نے کہا ہے کہ گڈ مارننگ پاکستان کے سیٹ پر کچھ بھی پہلے سے طے نہیں ہوتا، ہم اپنے ناظرین کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ’گڈمارننگ پاکستان‘ شو کو ندا یاسر ہوسٹ کرتی ہیں، 31 جنوری کو انہوں نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے تمام ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔

    گڈمارننگ پاکستان کی 31 جنوری کو 9ویں سالگرہ تھی یعنی اس شو کا آغاز سنہ 2000 میں 31 جنوری سے ہوا جسے ناظرین نے بہت پسند کیا اور اس کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔

    اکتیس جنوری تک گڈ مارننگ پاکستان کی 2160 قسطیں نشر ہوئیں اور آج 15 فروری تک ان قسطوں کی تعداد 2170 ہوگئی۔

    فن اور مختلف اقسام کی معلومات کے لیے نشر ہونے والے شو میں مختلف ماہرین کو بلایا جاتا ہے جو خوبصورتی، صحت، کھانے پینے، میک اپ کرنے وغیرہ کے حوالے سے مشورہ دیتے ہیں۔ ندا یاسر اہم مواقعوں پر اُسی موضوع پر شو کرتی ہیں اور ناظرین کو آگاہی بھی فراہم کرتی ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں ’گڈمارننگ پاکستان‘ اینکر ندا یاسر نے اپنے خاوند یاسر نواز کے ساتھ شرکت کی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’گڈمارننگ پاکستان کے شو میں اسکرپٹ والا کوئی کام نہیں ہوتا، ہم سارا سال صرف دوسیزن میں شادیاں کرواتے ہیں لیکن ناظرین اُسے اتنا پسند کرتے ہیں کہ سب کو یہی تاثر جاتا ہے جیسے شادیاں ہی کروائی جاتی ہیں‘۔

  • پانچ بہترین فنکاروں کی بہترین اولادیں

    پانچ بہترین فنکاروں کی بہترین اولادیں

    عموماً بچے وہی پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ماں باپ کی معاشرے میں پہچان ہوتی ہے اور اس سلسلے میں ہمارے پاس پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے کچھ کامیاب مثالیں موجود ہیں۔ یہاں ہم پانچ ایسے اداکاروں کا تذکرہ کریں گے جنہوں نے اداکاری کے جوہر ورثے میں حاصل کئے۔

    ںدا یاسر

    مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’نادانیاں‘ سے شہرت حاصل کرے والی ندا یاسرہمیشہ اسکرین پرحقیقی فن کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں ، انہوں نے اپنے والد کاظم پاشا جو کہ اہک مشہور ٹی وی ڈائریکٹر تھے کہ مقررکردہ تمام معیارات پر پورا اترتی ہیں۔ آج کل ندا یاسر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    فہد مصطفیٰ

    فہد مصطفیٰ انڈسٹری کے ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا پے درپے کامیاب کردار کر کے منوایا۔ انہوں نے اپنا کیرئیر 2002 میں ڈرامہ سیریل ’شیشے کا محل‘ سے شروع کیا تھا جس کی ابتدائی بیس اقساط میں ان کا کردار انتہائی معمولی نوعیت کا تھا ۔ فہد سندھی ڈراموں کے اداکار صلاح الدین تنیو کے فرزند ہیں۔

    میشا صفی

    ڈرامہ اسکرین پر راج کرنے والی صباحمید کی طرح میشا صفی نے بھی اپنی مضبوط جگہ بنائی ہوئی ہے۔ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ بے مثال گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے ’ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ‘ اور ’وار‘ جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    مومل شیخ

    جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ بھی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں ، حالانکہ وہ اپنے والد کی طرح کوئی بہت اعلیٰ درجے کی اداکارہ نہیں ہیں لیکن اپنے بھائی اور کزن سے بہت بہترہیں۔ ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ جب تک ایک کام مکمل نہیں کرلیتیں تب تک دوسرا کام ہاتھ میں نہیں لیتیں۔

    سرمد کھوسٹ

    سرمد کھوسٹ کا نام ہی ان کے کام کی پہچان ہے، وہ ایک بہترین اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ انہوں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر اپنے والد عرفان کھوسٹ سے ورثے میں پائے ہیں۔